کیمیائی شے (chemical substance) اُس مواد کو کہا جاتا ہے جس کی ایک معیّن کیمیائی ترکیب ہو۔
کیمیائی شے کی ایک عام مثال پانی ہے، اِسے چاہے تجربہ گاہ میں تیار کیا جائے یا دریا سے لیا جائے، ہر جگہ اِس میں ہائیڈروجن اور آکسیجن کے درمیان نسبت مستقل رہتی ہے۔