گاردافوئی رودبار

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
گاردافوئی رودبار
مقامبحیرہ عرب-خلیج عدن اور صومالی سمندر کے درمیان
جزائرعبد الکری، درسہ اور سمحہ

گاردافوئی چینل ( (صومالی: Marinka Gardafuul)‏ ) قرن افریقہ کے سرے پر ایک سمندری آبنائے ہے جو بحیرہ عرب کے مغرب میں صومالیہ کے پنٹ لینڈ علاقے اور یمن کی سوکوترا گورنریٹ کے درمیان واقع ہے۔ [1] یہ شمال میں خلیج عدن کو جنوب میں بحر ہند سے ملاتا ہے۔ قرن افریقہ کا انتہائی سرہ ہے راس گاردافوئی کہلاتا ہے۔ قابل ذکر دلچسپ مقامات میں الولا لگون شامل ہے۔

جغرافیہ[ترمیم]

شمال مغرب میں یہ خلیج عدن سے، شمال مشرق میں بحیرہ عرب سے اور جنوب میں صومالی سمندر سے ملتا ہے۔ [2] اس گزرگاہ میں عبد الکوری، درسہ اور سمحہ کے جزائر شامل ہیں۔ آبنائے سے گزرنے والے جہاز کیپ گاردافوئی میں فرانسسکو کرسپی لائٹ ہاؤس کو بحری امداد کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ [3] قرن افریقہ کے ساحل پر مغربی سرزمین پر پنٹائٹے کے علاقے الولا، راس فلک، راس عسیر، بریدا، توہن اور بارگل واقع ہیں۔ [4]

ارضیات[ترمیم]

گاردافوئی آبی گذرگاہ کی شمالی رسائی خلیج عدن اولیگوسین-میوسین سمندری فرش پر واقع ہے۔ یہاں پانی کی گہرائی 2500 میٹر سے زیادہ ہے۔  [5] گاردافوئی گذرگاہ، نیز سوکوترا جزیرہ نما کے جزیروں کا سلسلہ صومالی پلیٹ میں واقع ہے۔ [6]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Schott, Friedrich A., and Jürgen Fischer. "Winter monsoon circulation of the northern Arabian Sea and Somali Current." Journal of Geophysical Research: Oceans 105.C3 (2000): 6359–6376.
  2. Fleitmann, Dominik, et al. "Holocene ITCZ and Indian monsoon dynamics recorded in stalagmites from Oman and Yemen (Socotra)." Quaternary Science Reviews 26.1-2 (2007): 170-188.
  3. Barrett, Michèle. "Virginia Woolf's Research for Empire and Commerce in Africa (Leonard Woolf, 1920)." Woolf Studies Annual 19 (2013): 83.
  4. Findlater, J. "Observational aspects of the low-level cross-equatorial jet stream of the western Indian Ocean." Monsoon Dynamics. Birkhäuser, Basel, 1978. 1251-1262.
  5. Birse, A. C. R., et al. "The Mesozoic and Early Tertiary tectonic evolution of the Socotra area, eastern Gulf of Aden, Yemen." Marine and Petroleum Geology 14.6 (1997): 675-684.
  6. Khanna, S. N., and G. E. Pillay. "Geology And Petroleum Prospects of Seychelles." (1988): 114-124.