گرمی کی لہر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

گرمی کی لہر ایک موسمیاتی نکتہ ہے جس سے مراد کسی بھی علاقے میں گرم موسم کی شدت کا طویل عرصہ تک برقرار رہنا ہے۔ عام طور پر گرمی کی لہر میں تکنیکی لحاظ سے ہوا میں شدید نمی کا گرمی کے ساتھ برقرار رہنا بھی اہم ہوتا ہے۔ گرمی کی لہر کی کوئی بھی مستند اور مکمل تعریف نہیں ہے، [1] اس لحاظ سے یہ ایک عمومی موسمی کیفیت ہے جو کہ کسی بھی خطے کے موسم سے تعلق رکھتی ہے، یعنی کہ گرم خطوں کی آبادیوں کے لیے گرم موسم اور شدت اگر عام خیال کی جاتی ہو، اسی درجے کا گرم موسم سرد خطے کے باسیوں کے لیے گرمی کی لہر قرار پائے گا۔ اس ضمن میں یہ نکتہ اہم ہے کہ کسی بھی خطے میں غیر معمولی طور پر عمومی موسم کی شدت سے ہٹ کر اگر گرم موسم برقرار رہے تو تب ہی ایسی موسمی کیفیت کو گرمی کی لہر قرار دیا جا سکتا ہے۔ [2]
گرمی کی لہر کو کسی بھی خطے میں موسم کی عمومی تبدیلی سے بھی تعبیر کیا جا سکتا ہے اور دوسری صورت میں کسی بھی صدی میں مخصوص خطے میں غیر معمولی موسمی تبدیلی سے متعلق قرار دیا جا سکتا ہے۔ دنیا میں کئی شدید گرمی کی لہروں نے زراعت کی تباہی، اموات اور بیماری پھیلائی ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ جارج۔ اے میائی، تبلادی، کلاڈیا (13 اگست)، "21ویں صدی کی شدید ترین گرمی کی لہریں"، سائنس میگزین، سائنس جرنل، صفحات: 994 
  2. ^ پیٹر رابنسن (اپریل)، "گرمی کی لہر کی تعریف بارے"، موسمیات کا جریدہ، 40، امریکی موسمیاتی سوسائٹی، ص: 762 

بیرونی روابط[ترمیم]