گل حسن کلمتی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
گل حسن کلمتی
معلومات شخصیت
پیدائش 5 جولا‎ئی 1957ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
گڈاپ ٹاؤن ،  گڈاپ ٹاؤن ،  کراچی   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 17 مئی 2023ء (66 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کراچی   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ وفات سرطان   ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
طرز وفات طبعی موت   ویکی ڈیٹا پر (P1196) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ کراچی   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعلیمی اسناد ایم اے   ویکی ڈیٹا پر (P512) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ مورخ ،  مصنف ،  محقق ،  سفرنامہ نگار   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان سندھی ،  بلوچی ،  انگریزی ،  اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
باب ادب

گل حسن کلمتی (پیدائش: 5 جولائی 1957ء - وفات: 17 مئی 2023ء ) پاکستان سے تعلق رکھنے والے سندھی اور اردو زبان کے نامور مورخ، صحافی، سفرنامہ نگار اور سماجی کارکن تھے۔ وہ 5 جولائی 1957ء کو گوٹھ گولاپ، گڈاپ، کراچی، پاکستان میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے 1983ء میں جامعہ کراچی سے شعبہ صحافت سے ایم اے کی سند حاصل کی تھی۔ انھوں نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز اسکول کے معلم کی حیثیت سے کیا۔ پھر کراچی ڈسٹرکٹ کونسل میں ملازمت اختیار کی۔ انھوں نے 11کتابیں تحریر کیں۔ انھوں نے کراچی اور اس کے مضافاتی علاقوں اور بلوچستان کے بارے میں تحقیق کی۔ کراچی کی تاریخ پر اتھارٹی مانے جاتے تھے۔انھوں نے کراچی کی قدیم تاریخ کو اپنا موضوع بنایا۔ملیر، گڈاپ ، لیاری، لسبیلہ اور مکران کے علاقوں پر خاص طور پر تحقیق کی۔ گل حسن نے ان علاقوں کے قدیم مقامات کے بارے میں تفصیل سے لکھا۔ ان کی کراچی کی تاریخ، ثقافت اور معلومات پر مشتمل کتاب کراچی سندھ جی ماروی کو بہت زیادہ مقبول ہوئی۔ ڈاکٹر امجد سراج میمن نے اس کتاب کا انگریزی میں ترجمہ کراچی گلوری آف ایسٹ کے نام سے کیا جسے انڈومنٹ فنڈ ٹرسٹ کراچی نے شائع کیا ہے۔ سینئر صحافی اور سفرنامہ نگار رضا علی عابدی کی کتاب شیر دریا کا سندھی زبان میں ترجمہ بھی کیا۔ گل حسن کلمتی 17 مئی 2023ء کو کینسر کے مرض میں مبتلا ہو کر کراچی، پاکستان میں انتقال کر گئے۔[1][2]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ڈاکٹر توصیف احمد خان (25 مئی 2023ء)۔ "عوامی مورخ گل حسن کلمتی"۔ روزنامہ ایکسپریس کراچی 
  2. "مورخ اور محقق گل حسن کلمتی انتقال کر گئے"۔ روزنامہ ڈان ڈاٹ ٹی وی۔ 17 مئی 2023ء