گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ایڈیشن 2021

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ سالانہ چھپنے والی ایک ایسی کتاب ہے جس میں دنیا بھر میں قائم کیے جانے والے دلچسپ اور عجیب و غریب ریکارڈ درج کیے جاتے ہیں۔

1955ء سے لے کر اب تک گینز ریکارڈ بک کے67 ایڈیشن جاری کیے جا چکے ہیں۔ ہر گزرتے برس میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں تنوع آتا جا رہا ہے۔

گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے 2021ء ایڈیشن کی چند جھلکیاں درج ذیل ہیں۔[1]

گنیز ورلڈ ریکارڈز
مدیرکریگ گلینڈے (ایڈیٹر)[2]
مصور سرورقسائمن جونز
زبانانگریزی، عربی، آذربائیجانی، بلغاری، چینی، کروشیائی، چیک، ڈینش، ولندیزی، استونیائی، فجی، فلپپینو، فنش، فرانسیسی، جرمن، یونانی، عبرانی، مجارستانی، آئس لینڈی، اطالوی، جاپانی، کوریائی، لیٹویائی، لیتھوینیائی، نورویجینی، فارسی، پولش، پرتگیزی، رومانیائی، روسی، سلاواک، سلووین، ہسپانوی، سونسکا اور ترکی
موضوعWorld Records
صنفReference
ناشرJim Pattison Group
تاریخ اشاعت
10 نومبر 1951 – تاحال
تاریخ اشاعت انگریری
27 اگست 1955 – تاحال
طرز طباعتکتاب، ٹیلی ویژن

گنیز ورلڈ ریکارڈ نے پاکستان کے شہروز کاشف کو دنیا کا سب سے کم عمر کوہ پیما تسلیم کر لیا، جنھوں نے سال 2021ء میں ہی محض تین ماہ کے فرق سے دنیا کی بلند ترین چوٹیاں ماؤنٹ ایورسٹ اور کے ٹو سر کی تھیں۔

ویلڈنگ کا کام کرنے والے نسیم الدین نے 70 سال کی عمر میں گنیز ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کروا کر تاریخ رقم کر دی۔[3] اور انگلینڈ کے ڈونی بیکسٹر کے ایک منٹ میں 13 سیب توڑنے کے ریکارڈ کو 18 سیب توڑ کر اپنے نام کر لیا۔

پاکستان کے صوبہ سندھ کے ایک استاد دو سال کی کوششوں کے بعد گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنے خاندان کا نام شامل کرانے میں کامیاب ہو گئے، ان کے گھر کے 9 افراد ایک ہی تاریخ یعنی یکم اگست پر پیدا ہوئے ہیں۔[4]

کراچی میں نارتھ ناظم آباد کے 11سالہ رضوان ایماز علی ابرو نے ایک منٹ میں 57 ممالک کا نام بتا کر مقابلہ جیت لیا۔ یوں تو اس نے 58 ممالک کے نام درست بتائیے لیکن آخری نام مقررہ مدت (ایک منٹ ختم ہونے کے بعد بتایا گیا تھا)۔ اس جیسا ذہین اور ممالک کے بارے میں وسیع معلومات رکھنے والا لڑکا پوری دنیا میں کوئی نہ تھا۔

پاکستان کے 8 سالہ جمناسٹک پلئیر جاسم محسود نے 30 سیکنڈ میں 22 کپ اپس کا چیلنج گینیز ورلڈ ریکارڈ 27 کپ اپس کر کے توڑ دیا۔[5]

راشد نسیم نے 3 منٹ میں 10 کلو وزن کے ساتھ 159 مارشل آرٹس ککس ماریں، بھارتی کھلاڑی نارائن نے 138 ککس ٹارگٹ پر ہٹ کر کے عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔

راشد نسیم نے گنیز ورلڈ ریکارڈ مقابلوں میں ایک مرتبہ پھر بھارتی کھلاڑی کو شکست دے کر 2021ء کا پہلا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ اس طرح انفرادی طور پر ان کے ریکارڈ کی تعداد 64 ہو گئی ہے جبکہ ان کی اکیڈمی اب تک 78 ریکارڈز پاکستان کے نام کر چکی ہے۔ [6]

لمبی جوائے اسٹک

پروفیسر میری فلانیگن نے دنیا کی سب سے بڑی جوائے اسٹک تیار کرلی. اس کی لمبائی 10 فٹ ہے اور جسے حرکت دے کر ویڈیو گیم کھیلا جا سکتا ہے۔

پش اپ

پیڈی ڈوئل نے 80 پاؤنڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 28 سٹار جمپس کیے تھے۔ عرفان محسود نے36 سٹار جمپس کر کے ریکارڈ توڑ دیا۔ پیڈی ڈوئل نے 2013 میں یہ ریکارڈ بنایا تھا۔ 8 سال بعد پاکستان کے عرفان محسود نے ریکارڈ اپنے نام کیا۔

بیل

دنیا کا سب سے چھوٹا بیل بھی گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہو گیا۔ اس بیل کے مالک امریکا کے جوئے اور مشیل گارڈز ہیں۔ بیل کی لمبائی صرف 26 اعشاریہ 6 انچ ہے

گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل چند پاکستانی ناموں کی فہرست،

مزید پڑھیے[ترمیم]

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ایڈیشن 2010[7]

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ایڈیشن 2011[8]

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ایڈیشن 2012[9]

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ایڈیشن 2013[10]

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ایڈیشن 2014[11]

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ایڈیشن 2015[12]

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ایڈیشن 2016[13]

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ایڈیشن 2017[14]

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ایڈیشن 2018[15]

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ایڈیشن 2019[16]

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ایڈیشن 2020[17]

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ایڈیشن 2021[18]

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ایڈیشن 2022[19]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "حوالہ نمبر دو" 
  2. "Corporate"۔ Guinness World Records۔ 19 مارچ 2010 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 اکتوبر 2010 
  3. "نسیم الدین" 
  4. "اگست میں پیدا ہونے والے" 
  5. "جاسم"۔ 16 فروری 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 فروری 2022 
  6. "راشد نسیم" 
  7. "2010" 
  8. "2011" 
  9. "2012" 
  10. "2013" 
  11. "2014" 
  12. "2015" 
  13. "2016" 
  14. "2017" 
  15. "2018" 
  16. "2019" 
  17. "2020" 
  18. "2021" 
  19. "2022"