مندرجات کا رخ کریں

عرفان محسود

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
فائل:Irfan-mehsood.jpeg
عرفان محسود

عرفان محسود ملک کے ٹاپ مارشل آرٹسٹوں میں سے ایک ہیں جن کے 43 ریکارڈ گنیزبک اف ورلڈ ریکارڈرمیں درج ہیں۔ عرفان محسود 25 دسمبر 1989ء کوپاکستان کی قبائلی علاقہ ضلع جنوبی وزیرستان کے گاؤں حلال الگڈ تحصیل لدھا میں پیدا ہوئے۔آپ نے ابتدائی تعلیم آپنی آبائی علاقے سے حاصل کرنے کے بعد اعلیٰ تعلیم کی خواہش میں ڈیرہ اسماعیل خان میں آئے۔ تاحال ڈیرہ اسماعیل خان میں رہائش پزیر ہے۔ وہ اپنے علاقے میں وشو کنگفو، ایم ایم اے، باکسنگ، جمناسٹک، گنیز ورلڈ ریکارڈز متعارف کرنے والے پہلے شخص ہے۔ وہ قومی، کے پی اور فاٹا لیول کے ووشو اور شاولین ووشو کنگ فو میں گولڈ میڈلسٹ بھی ہیں۔ وہ اپنی نوعمری سے ہی مارشل آرٹس کے شوق کو آگے بڑھا رہا ہے اور 2005ء میں " میٹرک کے بعد" تربیت شروع کی۔ لیکن 2009ءمیں وزیرستان آپریشن کی وجہ سے اس کا خاندان اندرونی طور پر بے گھر ہونے کے بعد اس نے اپنے جذبے کو ایک مقصد میں بدل دیا۔ عرفان محسود نے گومل یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ہے اور سرحد یونیورسٹی سے سپورٹس سائنسسز میں ماسٹر کی ہے۔ اب، عرفان لائنز ڈین ایم ایم اے فائٹ کلب میں کوچ ہیں۔ عرفان محسود جیکی چن سے متاثر ہوئے، جو سنیما کی دنیا میں اپنے ایکروبیٹک فائٹنگ سٹائل، کامک ٹائمنگ ، دیسی ہتھیاروں کے استعمال اور جدید سٹنٹس کے لیے جانا جاتا ہے، جسے وہ عام طور پر خود انجام دیتے ہیں۔

کارکردگی اور اعزازات

[ترمیم]

پاکستان کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان سے تعلق  رکھنے والے عالمی ریکارڈ یافتہ مارشل آرٹ کے ماہر عرفان محسود نے اب تک مجموعی طور پر 43 ریکارڈ قائم کیے ہیں، جو جنوبی وزیرستان سمیت قبائلی علاقوں میں کسی کھلاڑی کے پاس بھی نہیں۔[1]عرفان محسود کی 43 گینز ورلڈ ریکارڈ میں 23 پش آپس کے گینز ورلڈ ریکارڈ ہیں جو ورلڈ لیول پر صرف عرفان محسودکے پاس ہے۔عرفان محسود نے اب تک بھارت کے 13 گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں۔ان کے علاوہ بھی امریکا، برطانیہ، عراق، سپین، اٹلی، فلیپائن، مصر، بھارت ، فرانس کے کئی ریکارڈز پاکستان کے نام کر چکے ہیں۔عرفان محسود ماوا کی طرف سے لگا تار تین سال تک بیسٹ پلئیر آف دی ائیر کا ایورڈ لے چکے ہیں۔عرفان محسود پاکستان بک آف ریکارڈز کی طرف سے 2017 اور آکاش فاؤنڈیشن کی طرف سے2018 ء میں پرائڈ آف پاکستان کے ایوارڈ لے چکے ہیں۔عرفان محسود نے لائینز فائٹنگ چیمپئن شپ کے نام سے پروموشن بنایا۔جس میں اب تک کافی نیشنل اور انٹر نیشنل ایوانٹس کروا چکا ہے۔اور ایل اف پروموشن ینگ ٹیلنٹ کو پروموٹ کرنے کے لیے ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے

عرفان محسود کے چند مشہور گینز ورلڈ ریکارڈ

[ترمیم]

1.عرفان محسودنے دو انگلیوں پے ایک منٹ میں 35 پش اپس کیے

2. عرفان محسود نے دو انگلیوں پے ایک منٹ میں 40 پاونڈ وزن کے ساتھ 38 پس اپس کیے

3. عرفان محسود نے دو انگیوں پے ایک منٹ میں 100 پاونڈ وزن کے ساتھ 18 پش اپس کیے

4. عرفان محسود نے 100 پاونڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 55 پش اپس کیے

5. عرفان محسود نے 80 پاونڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 58  پش اپس کیے۔

6 ۔ عرفان محسود نے 80پاونڈ وزن کے ساتھ ایک پاوں پے ایک منٹ میں 40 پش اپس کیے

7. عرفان محسود نے ایک منٹ میں 60 کلو وزن کے ساتھ ایک پاؤں پر 49 پش آپس لگا کر عالمی ریکارڈ بنا لیا تھا، اس پہلے بھارت کے کھلاڑی ایشوانی کمار سنگھ نے ایک منٹ میں 34 پش آپس لگائے تھے

8.عرفان محسود نے دو انگلیوں پر 100 پاونڈ کے ساتھ 49 پش اپس لگائے تھے۔ اس سے پہلے 44 پش اپس لگانے کا اعزاز عراقی کھلاڑی کے پاس تھا۔

9. عرفان محسودنے 60 پاونڈ وزن کے ساتھ  ایک منٹ میں81 جمپنگ جیکس کیے

10.عرفان محسود نے 80 پاونڈ وزن کے ایک منٹ میں 24 سکواٹ ٹرست کیے

11.عرفان محسود نے 80 پاونڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 51 سکواٹس کیے

12. عرفان محسود نے 80 پاونڈ وزن کے ایک منٹ میں 58 پش اپس کیے

13. عرفان محسود 80 پاونڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 36 سٹار جمپس کیے

14.عرفان محسود نے 60 پاونڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 27 سٹار جمپس کیے

15. عرفان محسود نے 100 پاونڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں ایک پاوں پے 43 پش اپس کیے

16 ۔عرفان محسود نے100 پاؤنڈ وزن کے ساتھ 51 اسکواٹس لگائے۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ بھارت کے کھلاڑی کپل کمار کے پاس تھا جنھوں سو پاونڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 44 سکواٹس مکمل کیے تھے۔

17.عرفان محسود نے ایک ٹانگ پر کھڑے ہوکر گھٹنے سے ایک منٹ میں 87 ککس لگا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا۔یہ اعزاز حاصل کرنے والے وہ دوسرے پاکستانی ہیں اس سے پہلے یہ اعزاز پاکستان ہی کے ایک نوجوان احمد امین بودلہ کو حاصل تھا جس نے ایک منٹ میں 79 کیک لگاکر یہ منفرد ریکارڈ قائم کیا تھا تاہم عرفان محسود نے اب یہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

لائنز ڈین فائٹ کلب

[ترمیم]

عرفان محسود نے 2015 میں لائنز ڈین فائٹ کلب کے نام سے ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک کلب کی بنیاد رکھی۔ جہاں 100 کے لگ بھگ کھلاڑی ٹریننگ لے رہے ہیں۔ 500 سے زائد کھلاڑی حاصل کر چکے ہیں، عرفان محسود کے پانچ شاگرد گینیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ہے۔اور 20 نیشنل گولڈ میڈل لیسٹ ہے۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

گنیز ورلڈ ریکارڈز

مارشل آرٹسٹ

ایتھلیٹکس

بیرونی روابط

[ترمیم]

https://arab.news/zhjxt

https://www.arabnews.com/node/1363776/pakistan

https://tribune.com.pk/story/1195625/irfan-mehsood-idp-m-phil-student-now-guinness-world-record-holder

https://jang.com.pk/news/949376

۔https://jang.com.pk/news/844311

https://www.independenturdu.com/node/38686https://www.guinnessworldrecords.com/world-records/612839-most-push-ups-one-leg-raised-carrying-100-lb-pack-in-one-minute

https://www.guinnessworldrecords.com/world-records/97629-most-push-ups-in-one-minute-carrying-a-100-lb-pack

https://www.guinnessworldrecords.com/world-records/113971-most-two-finger-push-ups-two-arms-in-one-minute-carrying-a-100-lb-pack

https://www.guinnessworldrecords.com/world-records/most-star-jumps-in-one-minute-carrying-an-80-lb-pack


https://www.guinnessworldrecords.com/world-records/most-push-ups-in-one-minute-carrying-an-80-lb-pack

https://www.guinnessworldrecords.com/world-records/104445-most-squats-in-one-minute-carrying-a-100-lb-pack

https://www.guinnessworldrecords.com/world-records/98305-most-squat-thrusts-in-one-minute-with-80-lb-pack

https://www.guinnessworldrecords.com/world-records/113159-most-two-finger-push-ups-two-arms-in-one-minute-carrying-a-40-lb-pack

https://www.guinnessworldrecords.com/world-records/389410-most-jumping-jacks-in-one-minute-carrying-a-60-lb-pack

https://www.bolnews.com/pakistan/2021/05/irfan-mehsood-breaks-guinness-world-record-for-55-push-ups-in-one-minute/آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ bolnews.com (Error: unknown archive URL)

https://ptv.com.pk/ptvWorld/engNewsDetail/32271آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ptv.com.pk (Error: unknown archive URL)

حوالہ جات

[ترمیم]

2.https://jang.com.pk/news/949376

3.https://www.guinnessworldrecords.com/world-records/389410-most-jumping-jacks-in-one-minute-carrying-a-60-lb-pack

4.https://www.guinnessworldrecords.com/world-records/113159-most-two-finger-push-ups-two-arms-in-one-minute-carrying-a-40-lb-pack

5.https://www.guinnessworldrecords.com/world-records/98305-most-squat-thrusts-in-one-minute-with-80-lb-pack

6.

https://www.guinnessworldrecords.com/world-records/104445-most-squats-in-one-minute-carrying-a-100-lb-pack

7.https://www.guinnessworldrecords.com/world-records/most-push-ups-in-one-minute-carrying-an-80-lb-pack

8.https://www.guinnessworldrecords.com/world-records/most-star-jumps-in-one-minute-carrying-an-80-lb-pack

9.

https://www.guinnessworldrecords.com/world-records/113459-most-push-ups-finger-tips-carrying-60-lb-pack-in-one-minute

10.

https://www.guinnessworldrecords.com/world-records/113971-most-two-finger-push-ups-two-arms-in-one-minute-carrying-a-100-lb-pack

11.


https://www.guinnessworldrecords.com/world-records/97629-most-push-ups-in-one-minute-carrying-a-100-lb-pack

12.

https://www.guinnessworldrecords.com/world-records/612839-most-push-ups-one-leg-raised-carrying-100-lb-pack-in-one-minute

13.https://www.independenturdu.com/node/38686