گوگل ترجمہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

گوگل ترجمہ
سائٹ کی قسم
translation
مالکگوگل
بانیگوگل
ویب سائٹhttp://translate.google.com/
اندراجNo
آغازاپریل 28، 2006؛ 17 سال قبل (2006-04-28) (as statistical machine translation)[1]
نومبر 15، 2016؛ 7 سال قبل (2016-11-15) (as neural machine translation)[2]
موجودہ حیثیتمحرک

گوگل ترجمہ (انگریزی: Google Translate) ایک مترجم سافٹ ویئر اور خدمت جال ہے جو ایک زبان کے متن یا وقوع رابطی مواد کا دوسری زبان میں ترجمہ کرتا ہے۔ یہ گوگل مرافقہ کی طرف سے مہیّا کردہ صفحہ رابط ہے جس کے لیے گوگل کا اپنا مترجم سافٹ ویئر استعمال کرتا ہے جو میکانیکی ترجمات تخلیق کرتا ہے۔ اس میں یہ بھی ممکن ہے کہ مآخذ زبان میں تلاش کیا جائے جو پہلے منتخب زبان ترجمہ ہوتا ہے اور صارف کو مآخذ زبان سے منتخب زبان میں معائنہ اور تشریح کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ کچھ زبانوں میں صارفین کو متبادل ترجمے کرنے کا کہا جاتا ہے مثلا تکنیکی اصطلاحات تاکہ تجدید مستقبل کے ترجمے کے عمل میں شامل ہو۔ غیر ملکی زبان میں عبارت کو لکھا جا سکتا ہے اور اگر "شناخت زبان" منتخب ہے تو یہ نہ صرف زبان کی شناخت کرے گا بلکہ انگریزی میں خود بخود ترجمہ کر دے گا۔

دوسری ترجمہ خدمات مثلا بابل فیش، اے او ال اور یاہو کی طرح گوگل بھی پہلے سسٹرن استعمال کرتا تھا، مگر اب گوگل اپنا ہی ترجمہ کاری سافٹ ویئر استعمال کرتا ہے۔[حوالہ درکار] لوگوں کا ماننا ہے کہ یہ مترجم سافٹ ویئر، لسانی صنعت میں انقلاب کی صورت اختیار کر سکتا ہے۔ دوسری خودکار ترجمہ کاری خدمات کی طرح گوگل ترجمہ میں بھی کچھ کمزوریاں ہیں۔ اگرچہ یہ پڑھنے والوں کے لیے غیر ملکی زبان کی عبارت کے عمومی مطلب کو سمجھنے میں مدد دے سکتی ہے، مگر لازمی نہیں کہ یہ ہمیشہ درست ترجمہ کرے۔ کچھ زبانیں دوسری زبانوں سے بہتر نتیجہ دیتی ہیں۔[حوالہ درکار]

گوگل ترجمہ گرائمر کے اصول استعمال نہیں کرتا، کیونکہ اس کی بنیاد الخوارزمیہ عمومی قواعد تجزیہ کی بجائے احصاء پر ہے۔ دیوانگری یا عربی نص اور اِن سے ملتی جلتی لکھے جانے والی زبانوں کو لاطینی حرف و نص میں لکھ کر خود کار فونیٹک ٹرانسلیٹریشن برآمد کی جا سکتی ہے۔

طریقہ کار[ترمیم]

گوگل ترجمہ کی بنیاد فرانز جوزف اوخ کی تحقیق کردہ تکنیک احصائی آلاتی ترجمہ پر مبنی ہے، اوخ، ڈارپا کے منعقد کردہ تیز میکانیکی ترجمے کا مقابلہ،2003 میں جیت چکے تھے۔ اوخ اب گوگل کے محکمہ ترجمہ برائے آلات کے سربراہ ہیں۔ اوخ کے مطابق، احصائی میکانیکی ترجمہ کا نظام نئی زبانوں کے لیے صرف تب کام کرتا ہے جب شروع سے ہی اس کے پاس مشتعمل دوئزباں ذبانوں کے لیے 10 لاکھ الفاظ کا ذخیرہ عبارت (یا متوازی ذخیرہ) اور یکزباں ذبانوں کے لیے 10 کروڑ کا ذخیرہ استعمال ہوتا ہے۔ اس ڈیٹا سے پھر اعداد و شمار کے نمونے پر ان ذبانوں میں ترجمہ کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

گوگل اس ذخیرہ عبارت کو حاصل کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی دستاویزات استعمال کرتا ہے۔ یہ دستاویز عام طور پر اقوام متحدہ کی چھ سرکاری ذبانوں (عربی، چینی، انگریزی، فرانسیسی، روسی اور ہسپانوی زبانوں) میں دستیاب ہوتی ہے، اس لیے اب گوگل کے پاس تقریباً 20 ارب الفاظ کے چھ ذخیرے موجود ہیں۔[حوالہ درکار] عربی اور چینی زبان کی دستیابی بطور اقوام متحدہ کی زبان ہی یقینا ایک وجہ ہے کہ گوگل انگریزی اور ان دیگر زبانوں کے درمیان ترجمہ جات پر توجہ دیتا ہے نا کہ، مثلا، جاپانی اور جرمن، جو اقوام متحدہ کی سرکاری زبانیں نہیں ہیں۔ گوگل کے نمائندے جاپانی علاقائی کانفرنس میں تحقیقاتی مطالعات کو ذخیرہ عبارات مہیا کر نے کے شعبے میں بہت متحرک رہے ہیں۔

اردو ترجمہ[ترمیم]

اس وقت اس میں اردو سے دیگر زبانوں میں اور دیگر زبانوں سے اردو میں بھی ترجمے کی سہولت دستیاب ہے۔ اس کے خانۂ متن (ٹیکسٹ باکس) میں اردو خط میں لکھے مواد کو چپكاكر اس کا ترجمہ کیا جا سکتا ہے؛ یا براہ راست رومن اردو میں ٹائپ کرنے پر وہ خود بخود طریقے سے اردو خط میں تبدیل ہو جاتا ہے جسے 'ترجمہ کریں' (ٹرانسلیٹ) بٹن دبا کر ترجمہ کر سکتے ہیں۔ اس میں یہ بھی خصوصیت ہے کہ دیگر زبانوں کے ٹیکسٹ کو صوتی (سپيچ) میں بدل کر سناتا ہے۔

گوگل کا ماننا ہے کہ ان کی سافٹ ویئر سے جتنا زیادہ اردو میں (یا اردو سے ) ترجمہ کیا جائے گا اتنا ہی اس کے میکانیکی مترجم کا معیار بہتر ہوتا جائے گا۔ گوگل کا سافٹ ویئر ماخذ کے طور پر ویکیپیڈیا کو بھی استعمال کرتا ہے۔

اختیارات[ترمیم]

ترتیب بلحاظ تاریخ

  • پہلا دور
     
  • فرانسیسی سے انگریزی
  • المانوی سے انگریزی
  • ہسپانوی سے انگریزی
  • دوسرا دور
  • تیسرا دور
    • انگریزی سے اطالوی
    • اطالوی سے انگریزی
  • چوتھا دور
     
  • چینی (آسان) سے انگریزی
  • جاپانی سے انگریزی
  • کوریائی سے انگریزی
  • پانچواں دور (آغاز دسمبر 2006)
    • انگریزی سے روسی
    • روسی سے انگریزی
  • چھٹادور (آغاز اپریل 2007)
    • انگریزی سے عربی
    • عربی سے انگریزی
  • ساتواں دور (آغاز فروری 2007)
  • انگریزی سے چینی (روایتی)
  • چینی (روایتی) سے انگریزی
     
  • چینی (آسان سے روایتی)
  • چینی (روایتی سے آسان)
  • آٹھواں دور (آغاز اکتوبر 2007)
    • ساری 25 زبانوں کے جوڑے گوگل کا مشینی نظامِ ترجمہ استعمال کرنا شروع ہوئے
  • نواں دور
    • انگریزی سے ہندی
    • ہندی سے انگریزی
  • دسواں دور (اس دور میں، کسی بھی دو ذبانوں کے درمیان انگریزی کے ذریعہ ترجمہ ہو سکتا ہے۔) (آغاز مئی 2008)
           
  • گیارواں دور (آغاز 25 ستمبر 2008)
                 
  • بارھواں دور (آغاز 30 جنوری 2009)
               
  • تیرواں دور (آغاز 19 جون 2009)
  • چودواں دور (آغاز 24 اگست 2009)
                       
  • پندرھواں دور (آغاز 19 نومبر 2009)
    • پیٹا دور ختم ہوا۔ صارف رومن سازی استعمال کر سکتا ہے چینی، جاپانی، کوریائی، روسی، یوکرائنی، بیلارسین، گریگ، ہندی، تھائی زبانوں کے لیے۔ عربی، فارسی اور ہندی کے ترجمہ کرنے کے لیے صارف عبارت لاطینی نقل حرفی لکھ سکتا ہے۔ اور عبارت مقامی رسم الخط میں تبدیل ہو جائے گی جسے صارف لکھ رہا ہو گا۔ عبارت پڑھی جا سکتی ہے عبارت-سے-آواز پروگرام سے انگریزی، اطالوی، فرانسیسی اور المانوی میں۔
  • سولہواں دور (آغاز 30 جنوری 2010)
  • سترھواں دور (آغاز اپریل 2010)
    • آواز پروگرام ہندی اردو ہسپانوی میں شروع ہوا۔

زبان کے کوڈز[ترمیم]

زبان کا کوڈ
افریقن af
البنیا sq
عرابک ar
بیلارسن be
بلگارین bg
کیٹلن ca
چائنیز (آسان) zh-CN
چائنیز (روایتی) zh-TW
کروشن hr
چیک cs
ڈینش da
ڈچ nl
انگریزی en
اسٹونین et
فلپینو (ٹیگالوگ) tl
فینش fi
فرنچ fr
گیلیسن gl
جرمن de
یونانی el
ہیٹین کریل ht
ہیبرو iw
ہندی hi
ہنگری hu
آئس لینڈک is
انڈونیشین id
آئرش ga
اٹیلین it
جاپانی ja
کورین ko
لیتویا lv
لیتھونین lt
میسیڈونین mk
مالی ms
میلتھیس mt
نائیجرین no
فارسی fa
پولش pl
پرتگیس pt
رومینن ro
ریشین ru
سربین sr
سلوک sk
سلوینن sl
سپینش es
شاوائی sw
سڈیڈش sv
تھائی th
ترکش tr
یوکرین uk
ویتنامز vi
ویلش cy
یوڈش yi

برائوزر کے ساتھ جوڑ[ترمیم]

بہت ساری فائرفاکس ایکٹینشنز گوگل سروس کے لیے موجود ہیں اور اسی طرح گوگل ترجمہ، جو دائیں کلیک پر ترجمہ سہولت دیتی ہے۔ اس کے علاوہ گوگل کروم میں بھی گوگل ترجمہ کے لیے کئی ایکسٹینشنز دستیاب ہیں جیسے کہ Skalkaz ڈاؤن لوڈ کے لیے ربط Skalkaz[مردہ ربط]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]