ہؤ ییفان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
ہؤ ییفان
Hou Yifan
Hou Yifan (29762728494) (cropped).jpg
ملک چین
پیدائش 27 فروری 1994ء (عمر 25 سال)[1]شینگہوا، جیانگسو[2]
رتبہ گرینڈ ماسٹر (2008)
خواتین کی عالمی فاتح 2010–2012
2013–2015
2016–2017
عالمی شطرنج فیڈریشن درجہ 2686 (جون 2019)
اعلی ترین درجہ 2686 (مارچ 2015)
ہؤ ییفان
میڈل ریکارڈ
حریف Flag of the People's Republic of China.svg چین
ایشیائی کھیل
سونے کا تمغا 2010ء ایشیائی کھیل خواتین انفرادی
سونے کا تمغا 2010ء ایشیائی کھیل خواتین ٹیم
ہؤ ییفان
چینی 侯逸凡

ہؤ ییفان (انگریزی: Hou Yifan) (چینی: 侯逸凡; پینین: Hóu Yìfán اس آڈیو کے متعلق تلفظ ; پیدائش 27 فروری 1994)[2][3] ایک چینی شطرنج گرینڈ ماسٹر اور چار بار خواتین کی عالمی شطرنج چیمپیئن ہے۔ ایک شطرنج نوجوان کے طور پر وہ سب سے کم عمر کے خاتون کھلاڑی ہے جس نے گرینڈ ماسٹر مقابلے کے لیے کوالیفائی کیا اور خواتین کی عالمی شطرنج چیمپئن شپ جیتنے والی سب سے کم عمر خاتون ہے۔

12 سال کی عمر میں وہ خواتین کی عالمی چیمپئن شپ (یاکاترنبرگ 2006ء) اور شطرنج اولمپیاڈ (تورینو 2006ء) میں حصہ لینے والی سب سے کم عمر کھلاڑی ہے۔ جون 2007ء میں وہ سب سے کم عمر چینی خواتین چیمپیئن بن گئی۔ جنوری 2004ء میں اس نے خواتین فیڈے ماسٹر کا اعزاز حاصل کیا، جنوری 2007ء میں اس نے خواتین گرینڈ ماسٹر اعزاز پایا جبکہ اگست 2008ء میں اس نے گرینڈ ماسٹر اعزاز بھی حاصل کر لیا۔ 2010ء میں اس نے 16 سال کی عمر میں ہاتے ترکی میں ہونے والی خواتین کی ورلڈ چیمپئن شپ جیت لی۔

کیریئر[ترمیم]

ہؤ نے پانچ سال کی عمر میں باقاعدگی سے شطرنج کھیلا شروع کی [4] لیکن وہ تین سال عمر سے ہی کھیل کی طرف متوجہ تھی۔ ہؤ کے والد، ہؤ شویجیان جو ایک مجسٹریٹ ہیں [5] اکثر رات کے کھانے کے بعد اپنی بیٹی کو ایک کتابوں کی دکان پر لے جایا کرتے تھے٫ انہوں نے محسوس کیا کہ چھوٹی لڑکی کھڑکی کے پیچھے پڑے شیشے کی شطرنج کے مہروں کو دیکھنا پسند کرتی ہے۔ بعد میں انہوں نے اپنی بیٹی کو اپنی پہلا شطرنج سیٹ خرید کر دیا۔ چند ہفتوں کے بعد ہی یہ ننھی بچی اپنے والد اور دادی کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئی۔ 1999ء میں اس کے والد نے اپنی پانچ سالہ بیٹی کے لیے ایک شطرنج کے اطالیق بین الاقوامی ماسٹر تونگ یوانمینگ (چینی: 童渊铭) کا انتظام کیا۔ [6] تونگ نے بعد میں کہا ہؤ میں ایک غیر معمولی فطانت موجود تھی جو مضبوط اعتماد، اعلیٰ یاداشت، حساب کرنے کی صلاحیت اور تیز رفتار رد عمل تھا۔ [6] خود ہؤ نے کہا کہ اس نے شطرنج اس لیے شروع کی کیونکہ اسے شطرنج کے مہرے بہت پسند تھے۔ [7]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Hou Yifan وثق شدہ بتاریخ 2012-09-06 در آرکائیو اس New in Chess NICBase Online Info.
  2. ^ ا ب (چینی زبان میں)۔ China Chess League http://ccl.sports.cn/remark/2006-06-13/875476.html۔ |title= غیر موجود یا خالی ہے (معاونت) وثق شدہ بتاریخ 2009-01-04 در وے بیک مشین
  3. "chesspawn.net"۔ chesspawn.net۔ مورخہ 14 مارچ 2012 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اپریل 2014۔
  4. tradimo.com – learn to trade، Interview with Hou Yifan, Women's Chess World Champion | tradimo، اخذ شدہ بتاریخ 2016-08-23
  5. Diana Mihajlova۔ "Hou Yifan, a Chinese chess prodigy"۔ Chess News۔
  6. ^ ا ب "Chess for success"۔ Chinadaily.com.cn۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-12-03۔
  7. "Chess grandmaster Hou, 13, is no square!", by Adrian Butler, Liverpool Echo, 4 September 2007