مندرجات کا رخ کریں

ہلک ہوگن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ہلک ہوگن
 

شخصی معلومات
پیدائشی نام (انگریزی میں: Terry Eugene Bollea)[1]  ویکی ڈیٹا پر  (P1477) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیدائش 11 اگست 1953ء [2][3]  ویکی ڈیٹا پر  (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آگسٹا، جارجیا [4]  ویکی ڈیٹا پر  (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 24 جولا‎ئی 2025ء (72 سال)[5]  ویکی ڈیٹا پر  (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کلیئرواٹر [6][4]  ویکی ڈیٹا پر  (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ وفات بندش قلب [7]،  دورۂ قلب [8]  ویکی ڈیٹا پر  (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش کلیئرواٹر   ویکی ڈیٹا پر  (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت ریاستہائے متحدہ امریکا   ویکی ڈیٹا پر  (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قد 193 سنٹی میٹر [9]  ویکی ڈیٹا پر  (P2048) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وزن 125 کلو گرام [9]  ویکی ڈیٹا پر  (P2067) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بیماری ابیضاض [10]  ویکی ڈیٹا پر  (P1050) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بیوی لنڈا ہوگن (ٹی وی کی شخصیت) (1983–2007)[11]  ویکی ڈیٹا پر  (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولاد بروک ہوگن   ویکی ڈیٹا پر  (P40) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعداد اولاد 2   ویکی ڈیٹا پر  (P1971) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادر علمی یونیورسٹی آف ساوتھ فلوریڈا   ویکی ڈیٹا پر  (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ اداکار ،  پیشہ ور پہلوان [9][12]،  ٹیلی ویژن میزبان ،  صوتی اداکار ،  گلو کار-گیت نگار ،  آپ بیتی نگار ،  نغمہ ساز ،  کاروباری شخصیت ،  میوزک پروڈیوسر ،  فلمی اداکار ،  ٹیلی ویژن اداکار ،  غنائی شاعر ،  گٹار نواز ،  فلم ساز ،  ریپر ،  ریڈیو میزبان ،  ٹیلی ویژن پروڈیوسر ،  شائق پہلوان [13]  ویکی ڈیٹا پر  (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دلچسپی کشتی (کھیل) [14]  ویکی ڈیٹا پر  (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
إدارہ ٹوٹل نان اسٹاپ ایکشن ریسلنگ ،  ڈبلیو ڈبلیو ای ،  ورلڈ چیمپئن شپ ریسلنگ   ویکی ڈیٹا پر  (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کھیل پیشہ ورانہ کشتی   ویکی ڈیٹا پر  (P641) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
ڈبلیو دبلیو ای ہال آف فیم (2005)[11]  ویکی ڈیٹا پر  (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دستخط
 
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر  (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ہلک ہوگن (اصل نام: ٹیری جین بولیا؛ 11 اگست 1953ء – 24 جولائی 2025ء) مشہور امریکی پیشہ ور پہلوان تھے جنھیں ان کے اکھاڑے کے نام ”ہلک ہوگن“ سے جانا جاتا ہے۔ وہ اپنی رنگ برنگی شخصیت، جسامت، گھوڑے کی نعل نما سنہری مونچھوں اور سر کے رومال کے لیے مشہور تھے۔ ہلک ہوگن کو دنیا بھر میں سب سے زیادہ پہچانا جانے والا پہلوان مانا جاتا تھا خاص طور پر 1980ء کی دہائی میں وہ مقبولیت کی معراج پر تھے اور انھیں تاریخ کے عظیم ترین پیشہ ور پہلوانوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

ہوگن نے اپنی پیشہ ورانہ کشتی کا آغاز 1977ء میں کیا مگر عالمی شہرت اس وقت نصیب ہوئی جب انھوں نے دسمبر 1983ء میں ورلڈ ریسلنگ فیڈریشن (ڈبلیو ڈبلیو ایف، موجودہ ڈبلیو ڈبلیو ای) کے ساتھ معاہدہ کیا۔ ان کی ہر امریکی کی دل عزیز ہیرو شخصیت نے 1980ء کی دہائی میں پیشہ ورانہ کُشتی کے عروج کی راہ ہموار کی اور وہ ریسل مینیا کے ابتدائی نو میں سے آٹھ (1، 2، 3، 5، 6، 7، 8 اور 9) ایڈیشنوں کے مرکزی مقابلے میں جلوہ گر ہوئے۔ ہوگن ”سیٹرڈے نائٹس مین ایونٹ“ اور اس کے اِسپن آف ”دی مین ایونٹ“ میں بھی باقاعدہ طور پر مرکزی حیثیت رکھتے تھے۔ اپنے ابتدائی دور میں وہ پانچ مرتبہ ڈبلیو ڈبلیو ایف فاتح (چیمپئن) بنے جن میں سے اُن کی 1،474 دنوں پر محیط بادشاہی ریسل مینیا دور کی طویل ترین حکمرانی سمجھی جاتی ہے۔ وہ پہلے پہلوان تھے جنھوں نے لگاتار دو ”رائل رمبل“ مقابلے جیتے، یعنی 1990ء اور 1991ء میں۔ 5 فروری 1988ء کو ڈبلیو ڈبلیو ایف ”دی مین ایونٹ“ میں اُن کا مقابلہ آندرے دی جائنٹ سے ہوا جو اب تک امریکی ٹیلی ویژن پر پہلوانی (ریسلنگ) کی تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا مقابلہ ہے جسے 15.2 نیلسن ٹی وی ریٹنگ اور 3 کروڑ 30 لاکھ ناظرین نے دیکھا۔

1993ء میں ہوگن نے فلم اور ٹیلی وژن میں قدم جمانے کے لیے ڈبلیو ڈبلیو ایف کو خیر باد کہہ دیا۔ مگر وہ دوبارہ رنگ میں واپس آئے جب انھوں نے حریف تنظیم ورلڈ چیمپئن شپ ریسلنگ (ڈبلیو سی ڈبلیو) کے ساتھ 1994ء میں معاہدہ کیا۔ وہاں انھوں نے ڈبلیو سی ڈبلیو ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن شپ چھ مرتبہ جیتی اور اس فتح کو طویل مدت تک اپنے نام کرنے کا ریکارڈ بھی قائم کیا۔ 1996ء میں انھوں نے بطور ”ہالی وُڈ ہلک ہوگن“ ایک منفی کردار، اپنا نیا تشخص اختیار کیا اور مشہور گروپ نیو ورلڈ آرڈر (nWo) کی قیادت کی۔ اس تبدیلی کے نتیجے میں وہ ”منڈے نائٹ وار“ کے دوران مرکزی شخصیت بن گئے جو پروفیشنل ریسلنگ کی مقبولیت کا نیا عہدِ عروج تھا۔ ہوگن نے ڈبلیو سی ڈبلیو کے سالانہ سب سے بڑے ایونٹ اسٹارکَیڈ میں تین بار (1994ء، 1996ء اور 1997ء میں) مرکزی مقابلہ لڑا جن میں 1997ء کا مقابلہ ڈبلیو سی ڈبلیو کی تاریخ کا سب سے زیادہ منافع بخش پے پر ویو (pay-per-view) ایونٹ ثابت ہوا۔

ہوگن 2002ء میں ڈبلیو ڈبلیو ایف میں واپس تشریف لائے۔ اس سے ایک سال پہلے ڈبلیو ڈبلیو ایف نے ڈبلیو سی ڈبلیو کو خرید لیا تھا۔ واپسی کے بعد ہوگن نے ڈبلیو ڈبلیو ایف کا سب سے بڑا ٹائٹل یعنی ”اَن ڈِسپیوٹڈ ڈبلیو ڈبلیو ایف چیمپئن شپ“ جیتا۔ یہ ان کی چھٹی بار یہ چیمپئن شپ جیتنے کا موقع تھا، جو اُس وقت تک کا ریکارڈ برابر کرنے والا کارنامہ تھا (یعنی اور بھی کچھ پہلوانوں نے چھ بار جیتی تھی)۔ پھر 2003ء میں وہ ڈبلیو ڈبلیو ایف (جو بعد میں ڈبلیو ڈبلیو ای کہلایا) سے چلے گئے۔ 2005ء میں انھیں ڈبلیو ڈبلیو ای ہال آف فیم میں شامل کیا گیا اور 2020ء میں nWo کے رکن کی حیثیت سے دوسری بار ہال آف فیم میں شامل ہوئے۔ ہوگن نے امریکن ریسلنگ ایسوسی ایشن (اے ڈبلیو اے) کے لیے بھی مقابلے کیے جہاں وہ 1883ء میں پہلے اے ڈبلیو اے سپر سنڈے نامی کلوزڈ سرکِٹ سُپر کارڈ کے مرکزی مقابلے میں شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ انھوں نے نیو جاپان پرو ریسلنگ (این جے پی ڈبلیو) میں بھی حصہ لیا جہاں وہ آئی ڈبلیو جی پی ہیوی ویٹ چیمپئن شپ کے ابتدائی فاتح بنے۔ مزید یہ کہ وہ ٹوٹل نان اسٹاپ ایکشن ریسلنگ (ٹی این اے) کا بھی حصہ رہے۔

پہلوانی کے دوران اور اس کے بعد ہوگن نے اداکاری کے میدان میں بھی کافی کام کیا۔ ان کی اداکاری کے سفر کا آغاز 1982ء کی اسپورٹس ڈراما فلم ”روکی 3“ سے ہوا جس میں انھوں نے ایک پہلوان کا کردار نبھایا۔ بعد میں وہ کئی فلموں میں مرکزی کردار میں نظر آئے جن میں ”نو ہولڈز بارڈ“، ”سبربن کمانڈو“ اور ”مسٹر نینی“ شامل ہیں۔ انھوں نے تین ٹیلی ویژن پروگراموں ”ہوگن نوز بیسٹ“، ”تھنڈر اِن پیراڈائز“ اور ”چائنا آئی ایل“ میں بھی کام کیا۔ اس کے علاوہ وہ رائٹ گارڈ نامی ڈیؤڈرنٹ کے اشتہارات میں بھی نظر آئے اور 2011ء کے ویڈیو گیم ”ہلک ہوگنز مین ایونٹ“ میں بھی ان کا کردار تھا۔ ہوگن ایک میوزک بینڈ ”ریسلنگ بوٹ بینڈ“ کے مرکزی گلوکار بھی رہے جس کا واحد البم ”ہلک ریولز“ تھا۔ یہ البم 1995ء میں بِل بورڈ نامی میگزین کے ٹاپ کِڈ آڈیو چارٹ میں نمبر 12 تک پہنچا تھا۔

ابتدائی زندگی

[ترمیم]

ہوگن 11 اگست 1953ء کو آگسٹا، جارجیا میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد پیٹرو ”پیٹر“ بولیا (6 دسمبر 1913ء – 18 دسمبر 2001ء) تعمیرات کے ٹھیکیدار تھے جبکہ والدہ، رُتھ وی۔ (1922ء – 1 جنوری 2011ء)، گھریلو خاتون اور رقص کی معلمہ تھیں۔ ہوگن کا نسب اطالوی، پانامائی، اسکاچستانی اور فرانسیسی تھا۔ ان کے دادا جن کا نام بھی پیٹرو تھا، 1886ء میں اٹلی کے علاقہ پیعیمونتے کے صوبہ ویرچیلی کے شہر سیلیانو میں پیدا ہوئے تھے۔ ہوگن کے ایک بڑے بھائی ایلن (1947ء–1986ء) تھے، جو 38 سال کی عمر میں منشیات کے زیادہ استعمال سے فوت ہو گئے۔ جب ہوگن ڈیڑھ سال کے تھے تو ان کا خاندان پورٹ ٹامپا، فلوریڈا منتقل ہو گیا۔ بچپن میں وہ لٹل لیگ بیس بال کے ایک پِچر تھے۔ ہوگن نے رابنسن ہائی اسکول میں تعلیم حاصل کی۔ سولہ سال کی عمر میں انھوں نے پیشہ ورانہ کشتی دیکھنا شروع کی۔ ہائی اسکول کے دوران وہ ڈسٹی روڈز کو بہت پسند کرتے تھے اور وہ باقاعدگی سے ٹامپا اسپورٹاٹوریم میں ہونے والے ریسلنگ مقابلے دیکھنے جایا کرتے تھے۔ انھی مقابلوں میں انھوں نے پہلی بار ”سُپر اسٹار“ بلی گراہم کو دیکھا اور ان کی ”غیر انسانی“ جسمانی ساخت نے ہوگن کو موہ لیا اور وہ ان جیسا بننے کی خواہش رکھنے لگے۔

ہوگن ایک موسیقار بھی تھے اور انھوں نے تقریباً دس سال تک فلوریڈا کی کئی راک بینڈوں میں فریٹ لیس باس گٹار بجایا۔ بعد میں وہ ہلزبورو کمیونٹی کالج اور یونیورسٹی آف ساؤتھ فلوریڈا میں داخل ہوئے۔ تاہم موسیقی کے شوق نے ان کی تعلیمی سرگرمیوں میں خلل ڈالا جس کے باعث انھوں نے یونیورسٹی سے تعلیم ترک کردی۔ 1976ء میں انھوں نے دو مقامی موسیقاروں کے ساتھ مل کر ایک بینڈ ”Ruckus“ بنایا جو جلد ہی ٹامپا بے کے علاقے میں مقبول ہو گیا۔ فارغ وقت میں ہوگن ہیکٹرز جم میں ورزش کیا کرتے جہاں انھوں نے باقاعدہ وزن اٹھانا شروع کیا۔ فلوریڈا کے علاقائی ریسلنگ مقابلوں میں حصہ لینے والے کئی پہلوان ان بار میں آتے تھے جہاں Ruckus پرفارم کرتا تھا۔ انھی میں جیک اور جیرالڈ بریسکو بھی شامل تھے جو ایک ٹیگ ٹیم کے طور پر فلوریڈا میں ریسلنگ کرتے تھے۔

ہوگن کی جسامت سے متاثر ہو کر بریسکو برادران نے چیمپئن شپ ریسلنگ فرام فلوریڈا (سی ڈبلیو ایف) کے تربیت دہندہ ہیرو ماتسودا سے کہا کہ وہ ہوگن کو تربیت کے لیے ممکنہ امیدوار کے طور پر دیکھیں۔ 1976ء میں انھوں نے ہوگن کو ریسلنگ آزمانے کی پیشکش کی جسے ہوگن نے آخرکار قبول کر لیا۔ ابتدا میں سی ڈبلیو ایف کے پروموٹر ایڈی گراہم کے بیٹے مائیک گراہم نے ہوگن کو اکھاڑے (رِنگ) میں آنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا کیونکہ اسکول کے زمانے میں ان دونوں کے درمیان تعلقات کشیدہ تھے۔ تاہم جب ہوگن نے ”Ruckus“ ترک کر دیا اور شہر میں لوگوں سے کہنا شروع کیا کہ وہ پہلوان بننے جا رہے ہیں تو گراہم نے بالآخر بریسکو برادران کی درخواست مان لی۔ تربیت کے پہلے ہی مرحلے میں ماتسودا نے ہوگن کی ٹانگ توڑ دی۔ 10 ہفتے شفا یابی میں گزارنے کے بعد ہوگن دوبارہ تربیت کے لیے لوٹے اور جب ماتسودا نے دوبارہ ٹانگ توڑنے کی کوشش کی تو ہوگن نے دفاع میں اسے جکڑ لیا۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ↑ ناشر: یونائیٹڈ پریس انٹرنیشنل — تاریخ اشاعت: 23 نومبر 2008 — $40,000 a month not enough for Hogan wife — سے آرکائیو اصل فی 9 نومبر 2020
  2. ↑ ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6p857rf — بنام: Hulk Hogan — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  3. ↑ عنوان : Brockhaus Enzyklopädie — Brockhaus Enzyklopädie online ID: https://brockhaus.de/ecs/enzy/article/hogan-hulk — بنام: Hulk Hogan — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  4. 1 2 جی این ڈی آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/119094169 — اخذ شدہ بتاریخ: 24 جولا‎ئی 2025
  5. ↑ تاریخ اشاعت: 24 جولا‎ئی 2025 — Hulk Hogan Dead at 71 — اخذ شدہ بتاریخ: 24 جولا‎ئی 2025
  6. ↑ تاریخ اشاعت: 24 جولا‎ئی 2025 — Hulk Hogan Dead at 71 — اخذ شدہ بتاریخ: 24 جولا‎ئی 2025
  7. ↑ تاریخ اشاعت: 24 جولا‎ئی 2025 — Hulk Hogan dies at 71 — اخذ شدہ بتاریخ: 24 جولا‎ئی 2025
  8. ↑ تاریخ اشاعت: 1 اگست 2025 — Todesursache von Hulk Hogan (71) enthüllt
  9. 1 2 3 CageMatch worker ID: https://www.cagematch.net/?id=2&nr=504
  10. ↑ تاریخ اشاعت: 31 جولا‎ئی 2025 — Hulk Hogan secretly battled leukemia before his death at 71 — اخذ شدہ بتاریخ: 31 جولا‎ئی 2025
  11. 1 2 تاریخ اشاعت: 24 جولا‎ئی 2025 — Hulk Hogan, wrestler turned actor who was an enduring superstar in the world of sports entertainment — اخذ شدہ بتاریخ: 24 جولا‎ئی 2025
  12. ↑ عنوان : Gemeinsame Normdatei — جی این ڈی آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/119094169 — اخذ شدہ بتاریخ: 20 اپریل 2026 — اجازت نامہ: CC0
  13. ↑ این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=xx0279737 — اخذ شدہ بتاریخ: 2 جنوری 2023
  14. ↑ این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=xx0279737 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 نومبر 2024