ہومو نالیڈی
ہومو نالیڈی | |
---|---|
ہم ممثل نمائندہ ہومو نالیڈی، ڈی نالیڈی جدید انسان کا پیشرو 1 (ڈی ایچ1)
| |
اسمیاتی درجہ | نوع |
جماعت بندی | |
مملکت: | جانور |
جماعت: | ممالیہ |
طبقہ: | حیوانات رئیسہ |
خاندان: | Hominid |
جنس: | ہومو (جنس) |
نوع: | †ایچ. نالیڈی |
سائنسی نام | |
Homo naledi[1][2][3] Lee Rogers Berger اور et al. ، 2015 | |
خريطة إنتشار الكائن |
|
| |
درستی - ترمیم |
ہومو نالیڈی (سائنسی نام: Homo naledi) ایک معدوم انسان نما (مانس) کی جنس ہے، یہ دریافت ایک گہرے غار میں تدفین کرنے والے چیمبر سے کی گئی ہے۔ جو بنی نوع انسان کا گہوارا کہلانے والے جنوبی افریقا کا علاقہ ہے۔ اس نسل کو نالیڈی کا نام دی گیا ہے اور اسے حیاتیاتی گروہ ہومو میں شامل کیا گیا ہے، ماہرین حیاتیات کے مطابق جدید انسان کا تعلق ایسے ہی حیاتیاتی گروہ سے ہے۔ ہومو نالیڈی افریقا سے ملنے والے کسی بھی ابتدائی انسان سے مماثلت نہیں رکھتے۔ ان کا دماغ چھوٹا ہے، کسی گوریلے کے دماغ کے برابر۔ تاہم انھیں انسانوں کے حیاتیاتی گروہ میں ہی شامل کیا گیا ہے، ان کی کھوپڑی کی شکل، نسبتًا چھوٹے دانتوں، لمبی ٹانگوں اور جدید تر دکھائی دیتے ہوئے پیروں کی وجہ سے۔ ابھی تک رکازات کی تاریخیت طے نہیں کی جا سکی، اندازہ ہے کہ یہ 25 لاکھ سال قدیم ہو سکتے ہیں۔[4] اس غار سے ملنے والے ڈھانچوں کی تعداد 15 ہے، ان نامکمل ڈھانچوں میں مختلف عمروں کے مرد و خواتین کی باقیات شامل ہیں، جن میں شیرخوار بچوں سے بڑی عمر کے افراد شامل ہیں۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب عنوان : Homo naledi, a new species of the genus Homo from the Dinaledi Chamber, South Africa — جلد: 4 — https://dx.doi.org/10.7554/ELIFE.09560 — https://pubmed.ncbi.nlm.nih.gov/26354291 — https://www.ncbi.nlm.nih.gov/pmc/articles/PMC4559886
- ^ ا ب عنوان : Homo naledi, a new species of the genus Homo from the Dinaledi Chamber, South Africa — جلد: 4 — https://dx.doi.org/10.7554/ELIFE.09560 — https://pubmed.ncbi.nlm.nih.gov/26354291 — https://www.ncbi.nlm.nih.gov/pmc/articles/PMC4559886
- ↑ "معرف Homo naledi دائراۃ المعارف لائف سے ماخوذ"۔ eol.org۔ اخذ شدہ بتاریخ 7 دسمبر 2024ء
- ^ ا ب Lee R. Berger، وغیرہ (10 September 2015)۔ "Homo naledi, a new species of the genus Homo from the Dinaledi Chamber, South Africa"۔ eLife۔ 4۔ doi:10.7554/eLife.09560۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 ستمبر 2015۔ ایک خلاصہ لکھیں
- Full list of authors: Lee R Berger, John Hawks, Darryl J de Ruiter, Steven E Churchill, Peter Schmid, Lucas K Delezene, Tracy L Kivell, Heather M Garvin, Scott A Williams, Jeremy M DeSilva, Matthew M Skinner, Charles M Musiba, Noel Cameron, Trenton W Holliday, William Harcourt-Smith, Rebecca R Ackermann, Markus Bastir, Barry Bogin, Debra Bolter, Juliet Brophy, Zachary D Cofran, Kimberly A Congdon, Andrew S Deane, Mana Dembo, Michelle Drapeau, Marina C Elliott, Elen M Feuerriegel, Daniel Garcia-Martinez, David J Green, Alia Gurtov, Joel D Irish, Ashley Kruger, Myra F Laird, Damiano Marchi, Marc R Meyer, Shahed Nalla, Enquye W Negash, Caley M Orr, Davorka Radovcic, Lauren Schroeder, Jill E Scott, Zachary Throckmorton, Matthew W Tocheri, Caroline VanSickle, Christopher S Walker, Pianpian Wei, Bernhard Zipfel.