مندرجات کا رخ کریں

یورک تیزاب

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Uric acid
نام
IUPAC نامs
7,9-dihydro-1H-purine-
2,6,8(3H)-trione
دیگر نام
2,6,8 Trioxypurine
شناخت
اندراج نمبر (CAS) 69-93-2
بب كيم (PubChem) 1175
  • C12NC(=O)NC(=O)C=2NC(=O)N1

خواص
مالیکیولر فارمولا C5H4N4O3
مولر کمیت 168g/mol
ظہور White Crystals
کثافت 1.87
نقطۂ پگھلاؤ decomposes on heating
نقطہ جوش سانچہ:Chembox BoilingPt1
حل پذیری پانی میں Slightly
تیزابیت (pKa) 3.89

یورک ایسڈ (uric acid) یا یورک تیزاب پیورین (purine) کے میٹابولزم کے نتیجے میں پیدا ہوتا ہے۔ پیورینز نائٹروجن پر مشتمل مرکبات ہیں جو بہت سی کھانے کی چیزوں میں موجود ہوتے ہیں اور جسم میں بھی بنتے ہیں۔ پیورین ڈی این اے اور آر این اے کا لازمی حصہ ہوتے ہیں۔

جگر (liver) فالتو پیورین کو توڑ کر یورک ایسڈ بناتا ہے جو پھر گردوں کے ذریعے جسم سے پیشاب میں خارج ہوتا ہے۔ خون میں یورک ایسڈ کی بلند سطح ایک ایسی حالت کا باعث بن سکتی ہے جسے ہائپر یوریسیمیا (hyperuricemia)[1] کہا جاتا ہے، جو گٹھیا (gout)، گردے کی پتھری اور دیگر صحت کے مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔

سرخ گوشت، سمندری غذا اور الکحل (شراب) جیسی پیورین سے بھرپور غذاؤں کی مقدار کو کم کرنے سے خون میں یورک ایسڈ کی مقدار تھوڑی کم ہو جاتی ہے۔ اس کے علاوہ جسم میں پانی کی وافر موجودگی اور جسمانی سرگرمی میں اضافہ خون میں یورک ایسڈ کی سطح کو کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔ بعض صورتوں میں، یورک ایسڈ کی سطح کو کم کرنے کے لیے دوائیں بھی تجویز کی جا سکتی ہیں جیسے Allopurinol (زائیلورک) گٹھیا کے علاج کے لیے عرصے سے استعمال ہو رہی ہے۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]