یوہانس گوٹن برگ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
یوہانس گوٹن برگ
Gutenberg.jpg 

معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1394[1][2][3][4]  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ پیدائش (P569) ویکی ڈیٹا پر
مینز  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام پیدائش (P19) ویکی ڈیٹا پر
وفات 3 فروری 1468 (73–74 سال)  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ وفات (P570) ویکی ڈیٹا پر
مینز  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام وفات (P20) ویکی ڈیٹا پر
رہائش مینز  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں رہائش (P551) ویکی ڈیٹا پر
شہریت Flag of Germany.svg جرمنی  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں شہریت (P27) ویکی ڈیٹا پر
عملی زندگی
پیشہ موجد،مہندس  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں پیشہ (P106) ویکی ڈیٹا پر

یوہانس گوٹن برگ (Johannes Gutenberg) (پیدائش: 1398ء – وفات: 3 فروری 1468ء) ایک جرمن سنار اور ناشر تھے جنہیں 1439ء میں دنیا کے پہلے میکانیکی چھاپے خانے کا موجد سمجھا جاتا ہے۔ ان کا سب سے اہم کام گوٹن برگ بائبل (جسے 42 سطری بائبل بھی کہا جاتا ہے) تھا جسے جمالیاتی اور تکنیکی معیار کے حساب سے بھرپور انداز میں سراہاگیا۔

گوٹن برگ کی جانب سے چھاپے خانے کی نئی تکنیک متعارف ہونے سے یورپ میں کتابوں کی چھپائی میں انقلاب آ گیا اور ہاتھ سے لکھنے کے روایتی طریقے کی جگہ چھاپے خانے نے لے لی۔ ان کی چھاپنے کی ٹیکنالوجی جلد ہی یورپ میں پھیل گئی اور اسے یورپی نشاۃ ثانیہ کا کلیدی عنصر سمجھا جاتا ہے۔ ان کی اس عظیم ایجاد کو آج بھی تسلیم کیا جاتا ہے اور 1999ء میں اے اینڈ ای نیٹ ورک نے "ہزاریہ کے افراد" میں گوٹن برگ کو اول درجہ دیا اور 1997ء میں ٹائم-لائف جریدے نے گوٹن برگ کی ایجاد کو دوسرے ہزاریے کی اہم ترین ایجاد قرار دیا۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. اجازت نامہ: CC0
  2. British Museum person-institution: https://collection.britishmuseum.org/resource/?uri=http%3A%2F%2Fcollection.britishmuseum.org%2Fid%2Fperson-institution%2F162402 — بنام: Johannes Gutenberg — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017 — خالق: برٹش میوزیم
  3. بنام: Johann Gutenberg — Catholic Encyclopedia ID: http://www.newadvent.org/cathen/07090a.htm — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  4. بنام: Johannes Gutenberg — Minneapolis Institute of Art constituent ID: https://collections.artsmia.org/people/12201 — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017