مندرجات کا رخ کریں

صارف:Khalid Awan 91

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

تعارف

[ترمیم]

خالد مصطفی(Khalid Mustafa) کا اصل نام خالد محمود(Khalid Mahmood) ہے۔آپ اردو زبان کے معروف شاعر ، ادیب ، محقق اور نقاد ہیں۔[1]

حالات زندگی

[ترمیم]

خالد مصطفی 21 مئی 1966ء کو گاؤں حطار تحصیل فتح جنگ ضلع اٹک میں پیدا ہوئے۔آپ کے والد کا نام عبدالخالق ہے۔ خالد مصطفی نے ابتدائی تعلیم گورنمنٹ ہائی اسکول حطار سے حاصل کی۔ میٹرک گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر 1 فتح جنگ سے کیا۔گورنمنٹ کالج اصغر مال روڈ راولپنڈی سے بی اے کرنے کے بعد پاک فوج میں بحیثیت کمیشنڈ آفیسر شمولیت اختیار کی۔دوران ملازمت ایم اے اردو اور ایم ایس سی ابلاغیات کی ڈگریاں حاصل کیں۔2014ء میں لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے سے ریٹائر ہوئے۔[2]

تخلیقات

[ترمیم]

آپ کی درج ذیل کتب شائع ہوئیں:

خواب لہلہانے لگے۔(شعری مجموعہ۔2004ء۔قاصر ادبی فورم ڈی آئی خان)

وفیات اہل قلم عساکر پاکستان۔(تحقیق۔2014ء۔فکشن ہاؤس لاہور)

وفیات پاکستانی اہل قلم خواتین۔(تحقیق۔2016ء۔فکشن ہاؤس لاہور)

وفیات پاکستانی اہل قلم علما۔(تحقیق۔2018ء۔اردو اصناف گوجرانوالہ)

قابل اجمیری شخصیت اور فن۔(تحقیق۔2017ء۔اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد)

منتخب کلام قابل اجمیری۔(تدوین۔2017ء۔نیشنل بک فاؤنڈیشن اسلام آباد)

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. روزنامہ خیبر پشاور 5/اگست 2012
  2. کتنا کٹھن تھا راستہ از حسینہ جبین