کیرن آرم سٹرانگ
کیرن آرم سٹرانگ | |
---|---|
(انگریزی میں: Karen Armstrong) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 14 نومبر 1944ء (80 سال)[1][2][3][4][5][6] ووسٹرشائر |
شہریت | مملکت متحدہ |
رکنیت | رائل سوسائٹی آف لٹریچر |
عارضہ | مرگی |
عملی زندگی | |
مادر علمی | سینٹ اینز کالج، اوکسفرڈ |
تعلیمی اسناد | پی ایچ ڈی |
پیشہ | الٰہیات دان ، مصنفہ ، استاد جامعہ ، ماہر اسلامیات ، مؤرخ مذہب |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی [7][8] |
شعبۂ عمل | مطالعہ مذہب [9]، فلسفہ ، تقابل ادیان [9]، مذہب اور اخلاقیات [9]، سنہری اصول [9] |
اعزازات | |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
IMDB پر صفحہ | |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
کیرن آرم سٹرانگ ایک عالمی شہرت یافتہ مصنفہ ہیں۔ وہ برطانیہ میں ویسٹ مڈلینڈ کے علاقے ووسٹرشائر میں 14 نومبر 1944ء کو پیدا ہوئیں۔
ابتدائی زندگی
[ترمیم]وہ سات برس تک کیھتولک نن رہیں۔ اس نے وہاں1960ء کا عشرہ گزارا۔ اس تجربے کے بارے اس نے بعد میں ایک آپ بیتی لکھی جس سے وہ بہت جلد برطانیہ میں مشہور ہو گئی۔ اس کے بعد بی بی سی چینل فور کے لیے سینٹ پول پر ایک دستاویزی فلم بنائی جس دوران میں اس کو سامی مذاہب پر دلچسپی پیدا ہوئی۔
کتب
[ترمیم]کیرن کی کتب کا موضوع و مقصد دنیا بھر کے بڑے مذاہب خاص کر اسلام، مسیحیت اور یہودیت کا ایسا مطالعہ پیش کرنا ہے جس سے ان مذاہب کے ماننے والوں کی آپس میں قربت پیدا ہو۔ کیرن آرم سٹرانگ کی اب تک کی تصانیف کی تعداد اکیس 24 ہے۔ ان کی کچھ معروف کتب درجہ ذیل ہیں۔[10]
نام | اردو نام | سال اشاعت | آئی ایس بی این |
---|---|---|---|
Through The Narrow Gate | تنگ دروازے میں سے | 1982ء | |
Holy War: The Crusades and their Impact on Today's World |
مقدس جنگ: صلیبی جنگوں اور آج کی دنیا پر ان کے اثرات |
1988ء | |
Muhammad: A Biography of the Prophet | محمد صل للہ علیہ وسلم کی سوانح عمری | 1991ء | |
A History of God | خدا کی تاریخ | 1993ء | |
Jerusalem: One City، Three Faiths |
یروشلم: ایک شہر، تین عقائد | 1996ء | |
Islam:A Short History | اسلام کی مختصر تاریخ | 2000ء | |
BUDDHA | بدھ | 2001ء | ISBN 978-1-84792-186-4 |
A Short History of Myth | اساطیر کی مختصر تاریخ | 2005ء | |
Muhammad: A Prophet For Our Time |
محمد: ہمارے عہد کے ایک نبی | 2006ء | |
A Letter to Pakistan | پاکستان کے نام ایک خط | ISBN 978-0-19-906330-7 | |
The Case for God | خدا کے لیے مقدمہ | 2009ء | ISBN 978-0-307-26918-8 |
اعزازات
[ترمیم]- نیو یارک اوپن سینٹر نے 2004ء میں کیرن کو مذہبی روایات اور خدا سے تعلق کا گہرا ادراک رکھنے والی شخصیت قرار دیا۔[11]
- 2008ء میں آرمسٹرانگ "ٹیڈ"(TED) کانفرنس کے تین انعام یافتگان میں سے ایک تھیں۔[12]
- 2004ء میں روزویلٹ انسٹی ٹیوٹ نے کیرن کو "فریڈم آف ورشپ" کا اعزاز دیا۔[13]
تنقید
[ترمیم]کیرن کے کام پر مختلف مذہب کے علما و محقق حضرات کچھ آراء و نظریات سے اختلاف بھی کیا ہے جیسے اسلام و محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے حوالے سے کچھ بیانات پر مسلمانوں کی طرف سے اعتراضات سامنے آئے ہیں۔ واقعہ اسرا و معراج، قرآن کی سورتوں کی ترتیب، اسلام کا عالمگير مذہب نہ ہونا، اسلامی عبادات میں یہودیت و مسیحیت کا حصہ وغیرہ یہ وہ چیزیں ہیں جن پر بہت سے مسلمانوں نے تحقیقی طور پر کیرن آرمسٹرانگ کی تحقیقی کا رد کیا ہے۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ ربط: https://d-nb.info/gnd/119304791 — اخذ شدہ بتاریخ: 27 اپریل 2014 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6j96vqx — بنام: Karen Armstrong — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ انٹرنیٹ سوپرلیٹیو فکشن ڈیٹا بیس آتھر آئی ڈی: https://www.isfdb.org/cgi-bin/ea.cgi?140575 — بنام: Karen Armstrong — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ بنام: Karen Armstrong — FemBio ID: https://www.fembio.org/biographie.php/frau/frauendatenbank?fem_id=1213 — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ Diamond Catalog ID for persons and organisations: https://opac.diamond-ils.org/agent/14829 — بنام: Karen Armstrong
- ↑ Babelio author ID: https://www.babelio.com/auteur/wd/49758 — بنام: Karen Armstrong
- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb12345437f — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=jn20000600400 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 مارچ 2022
- ↑ این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=jn20000600400 — اخذ شدہ بتاریخ: 7 نومبر 2022
- ↑ Karen Armstrong: Life and Work
- ↑ "Awards - Rachel Naomi Remen"۔ 03 اکتوبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 اپریل 2014
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 04 اپریل 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 اپریل 2014
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 25 مارچ 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 اپریل 2014
- 1944ء کی پیدائشیں
- 14 نومبر کی پیدائشیں
- فیلو رائل سوسائٹی ادب
- اسلام کے مسیحی علماء
- اسلاموفوبیا کے ناقدین
- اکیسویں صدی کی مصنفات
- اکیسویں صدی کے برطانوی مصنفین
- برطانوی غیر افسانوی مصفنین
- برطانوی مذہبی مصنفین
- برطانوی مصنفین
- بقید حیات شخصیات
- بیسویں صدی کی مصنفات
- علماء مذہبی علوم
- غیر مسلم عالم اسلام
- مرگی کے مرض میں مبتلا شخصیات
- مستشرقین
- برطانوی روحانی مصنفین
- مسلم خواتین علماء
- اکیسویں صدی کی برطانوی مصنفات
- بیسویں صدی کی برطانوی مصنفات
- برطانوی علمائے اسلام
- برطانوی علماء مذہب
- برطانوی رومن کیتھولک
- محققین مطالعۂ نسائیت
- بیسویں صدی کی مسیحی راہبات
- سابقہ رومن کاتھولک
- غیر مسلم اسلامی علماء
- خواتین مذہبی مصنفین
- سینٹ اینز کالج، اوکسفرڈ کے فضلا
- سابق رومن کیتھولک مذہبی بہنیں اور راہبائیں