مندرجات کا رخ کریں

القصيم علاقہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
علاقہ
القصيم
[[File:|border|250px]]
القصيم سعودی عرب کے نقشہ پر
القصيم سعودی عرب کے نقشہ پر
دار الحکومتبریدہ
بورو (انتظامیہ)11
حکومت
 • گورنرفیصل بن مشعل بن سعود بن عبدالعزیز آل سعود
رقبہ
 • کل58,046 کلومیٹر2 (22,412 میل مربع)
آبادی (2010 مردم شماری)
 • کل1,215,858
 • کثافت21/کلومیٹر2 (54/میل مربع)
آیزو 3166-2:SA05

القصيم علاقہ (انگریزی: Al-Qassim Region; عربی: منطقة القصيم) مرکزی سعودی عرب کا علاقہ ہے جس کے مشرق اور جنوب میں سعودی الرياض علاقہ، شمال میں حائل علاقہ اور مغرب میں المدينہ علاقہ واقع ہے۔ علاقہ کا کل رقبہ 65,000 مربع کلومیٹر آبادی لگ بھگ ساڑھے نو لاکھ ہے۔ صوبائی صدرمقام بریدہ (بریدہ) ہے۔

علاقہ دنیا بھر میں کھجوروں کی پیداوار کا سب سے بڑا مرکز ہے اور بریدہ میں کھجوروں کی سالانہ تقریب کی صورت میں ایک بڑی منڈی منعقد کی جاتی ہے جہاں پوری دنیا سے خاص کر عرب اور خلیج کے ممالک اپنی سال بھر کی ضروریات کے لیے کھجوریں خریدتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں ہی دنیا کی سب سے بڑی اونٹوں کی منڈی منعقد ہوتی ہے۔ دیگر شہروں میں عنيزہ، الرس، المذنب، البكيريہ ا البدائح، الأسياح، النبھانيہ، عيون الجواء، رياض الخبراء اور الشماسيہ شامل ہیں جو زیادہ تر زرعی ہیں۔

مزید پڑھیے

[ترمیم]

سعودی عرب کے علاقہ جات