امکانی باپ
امکانی باپ عام طور سے ایسے آدمی کو کہا جاتا ہے جس کا کسی بچے سے قانونی رشتہ ثابت نہیں کیا گیا ہے مگر جس کے بارے میں یہ دعوٰی کیا گیا ہے کہ یہ شخص مبینہ طور بچے کا باپ ہے یا وہ خود آگے آکر یہ دعوٰی کرے کہ وہ کسی بچے کا حیاتیاتی باپ ہے۔ خاندانی رشتوں کے اعتبار سے یہ آدمی اس بچے کی ماں سے ولادت کے وقت پر قانونًا شادی شدہ نہیں ہوتا ہے۔[1][2][3][4]
ریاستہائے متحدہ امریکا
[ترمیم]ریاستہائے متحدہ امریکا کے مختلف قانونی دائروں میں "باپ" کی کوئی معیاری تعریف ہے ہی نہیں۔ پانچ ریاستوں میں (جیسا کہ 2010ء میں ہے، ایریزونا، نیبراسکا، شمالی کیرولائنا، جنوبی کیرولائنا اور ورجینیا میں کوئی تعریف موجود نہیں ہے [حوالہ درکار])۔ واشنگٹن ڈی سی، امریکی سمووا اور جزائر ورجن میں اس کوئی قانونی تعریف ہی نہیں ملتی۔[1] اس کے بر عکس کچھ دوسری ریاستوں میں غیر شادی شدہ باپوں کے لیے مختلف زمرے رکھے گئے ہیں، جب کہ "امکانی بات" کی اصطلاح کی 13 ریاستوں کی جانب سے تعریف فراہم کی گئی ہے (جیسا کہ 2017ء تک کا حال ہے، یہ صورت حال الاباما،[5] آرکنساس، فلوریڈا، انڈیانا، آئیووا، میئن، مونٹانا، نیواڈا، اوہائیو، اوکلاہوما، جنوبی ڈکوٹا، مغربی ورجینیا اور وائیومنگ میں ہے۔[حوالہ درکار])
بھارت
[ترمیم]6 جولائی، 2015ء کو بھارت کے سپریم کورٹ نے ایک تاریخی فیصلے میں یہ فیصلہ سنایا کہ ایک غیر شادی شدہ ماں کو بہ طور خاص اپنے بچے کے امکانی باپ کو اطلاع فراہم کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ یہ فیصلہ ایک دہلی ہائی کورٹ کے ایک فیصلے کے خلاف دائرہ کردہ اپیل کے جواب میں دیا گیا، جس میں درخواست گزار کی پہلی اپیل کو ٹھکرا دیا گیا تھا۔ درخواست گزار ایک غیر شادی شدہ ماں کے طور پر پہچانی گئی اور ہائی کورٹ نے اس کی سرپرستی کی اپیل کو اس بنیاد پر مسترد کیا تھا کہ یہ گہ اس کو اس وقت تک سنا نہیں جا سکتا جب تک کہ متعلقہ عورت بچے کے کے باپ کا نام اور پتہ نہ بتائے۔[6] بھارت کے قبائل، مثلًا منڈا قبیلے کے لوگوں (جو بنگلہ دیش میں بھی ہیں،) میں یہ رواج عام ہے کہ بچے کی پیدائش کے کم سے کم چھٹے دن تک اس کا امکانی باب برسر عام اپنی اولاد کو تسلیم کرے۔[7]
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب Child Welfare Information Gateway (30 جون 2010)۔ "The Rights of Unmarried Fathers"۔ U.S. Department of Health and Human Services۔ 2018-12-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-03-03
- ↑ John Bouvier (1856)۔ "Constitution and Laws of the United States"۔ Law Dictionary۔ The Free Dictionary
- ↑ "Putative Father Law & Legal Definition"۔ U.S. Legal .com۔ 2018-12-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-03-03
- ↑ Durhaime Legal Dictionary۔ "Putative Father Definition"۔ 2018-12-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-03-03
- ↑ Section 26-10A-2
- ↑ Abhay Nevagi Associates۔ "UNWED MOTHER NOT REQUIRED TO SPECIFICALLY NOTIFY THE PUTATIVE FATHER OF THE CHILD WHOM SHE HAS GIVEN BIRTH TO"۔ Legallyindia۔ 2018-12-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ مارچ 04، 2018ء
{{حوالہ ویب}}
: تحقق من التاريخ في:|accessdate=
(معاونت) - ↑ Munda 2۔ "Mundas"۔ Google sites۔ 2018-12-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ مارچ 04، 2018ء
{{حوالہ ویب}}
: تحقق من التاريخ في:|accessdate=
(معاونت) والوسيط|last1=
يحوي أسماء رقمية (معاونت)