باڈا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
باڈا
ڈویلپرسیمسنگ الیکٹرانکس
زبان تحریرتزت، C, سی++, Java
آپریٹنگ سسٹم خاندانلینکس
فعالی حالتموجودہ
سورس ماڈلمفتوح مصدر + ملکیتی
ابتدائی رلیز20 ستمبر 2008ء (2008ء-09-20)ء
تازہ ترین ریلیز2.0.5 SDK / مارچ 15، 2012؛ 12 سال قبل (2012-03-15)
کرنل قسملینکس کرنل
طے شدہ یوزر انٹرفیسگراف
رسمی ویب سائٹwww.bada.com

باڈا ذکی محمولات (انگریزی: Smartphone) اور لوحی کمپیوٹرز (انگریزی: Tablet Computer) کے لیے ایک محمول اشتغالی نظام ہے -

اسے سیمسنگ الیکٹرانکس نے تیار کیا-

باڈا کوریائی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی سمندر کے ہیں -

سیمسنگ مبینہ طور پر اسے ایک مفتوح مصدر اشتغالی نظام کے طور پر جاری کرنے پر غور کر رہی ہے -

تاریخ[ترمیم]

سب سے پہلے فروری 2010 ء میں بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس میں سیمسنگ ویو باڈا اشتغالی نظام کے ساتھ نمائش کے لیے پیش کیا گیا-

نسخہ[ترمیم]

سیمسنگ S8500 ویو باڈا اشتغالی نظام کے نسخہ 1.0 کے ساتھ پیش کیا گیا تھا- مگر اس کے بعد جلد ہی سیمسنگ نے نسخہ 1.0.2 کا اعلان کر دیا-

سیمسنگ اطلاقی سافٹ ویئر[ترمیم]

سامسنگ ویو کے ساتھ ہی سیمسنگ نے ایک بین الاقوامی باڈا اطلاقی سافٹ ویئر پلیٹ فارم بنایا-

تنقید[ترمیم]

تمام آواز بدوش دستور انٹرنیٹ (VoIP) وائی فائی (Wi-Fi) کے ساتھ استعمال پر رکاوٹ تھی جس کا مطلب ہے مقبول اسکائپ کو استعمال نہیں کیا جا سکتا تھا- مارچ 2011ء میں اس پابندی کو ہٹا دیا گیا تھا-


حوالہ جات[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]