مندرجات کا رخ کریں

بروس لی - دی فائٹر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
بروس لی - دی فائٹر
اشاعت پوسٹر
ہدایت کارسرینو ویتلا
پروڈیوسرڈی وی وی ڈنایا
تحریر
ستارے
موسیقیایس تھمن
سنیماگرافیمنوج پرمہمسا
ایڈیٹرایم آر ورما
پروڈکشن
کمپنی
تاریخ نمائش
  • 16 اکتوبر 2015ء (2015ء-10-16)
دورانیہ
151 منٹ
ملکبھارت
زبانتیلگو

بروس لی - دی فائٹر (بروس لی کے نام سے بھی جانی جاتی ہے) 2015ء میں جاری ہونے والی ایک بھارتی تیلگو زبان کی ہنگامہ خیز فلم ہے۔ اس فلم کو سرینو ویتلا نے ہدایت دی۔ اس فلم کے مرکزی ستارے رام چرن اور رکل پریت سنگھ ہیں۔ کریتی کھربندا، ارن وجے اور براہما نندم دوسرے اہم کرداروں میں ہیں۔ اس فلم کو ڈی وی وی ڈنایا نے ڈی وی وی انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے پروڈیوس کیا۔ کونا وینکٹ اور گوپی موہن نے فلم کی کہانی اور ڈائیلاگ لکھے، ہدایت دینے کے ساتھ ساتھ سرینو ویتلا نے فلم کی منظر نویسی بھی کی۔ ایس تھمن نے فلم کا میوزک کمپوز کیا۔ منوج پرمہمسا نے فلم کی سنیما گرافی سنبھالی۔ فلم اسی عنوان سے 2016ء میں ہندی زبان میں ڈب کی گئی اور 18 مارچ، 2016ء کو ہندی ٹیلی ویژن چینل زی سنیما پر پریمیئر ہوا۔ یہ فلم تمل زبان میں بروس لی 2 - دی فائٹر کے عنوان کے ساتھ ڈب کی گئی۔[1][2] ملیالم زبان میں بھی یہ فلم اسی عنوان کے ساتھ ڈب کی گئی۔ اس فلم نے درمیانی اور منفی درجہ کے تجزئے حاصل کیے اور باکس آفس پر کم تقسیم کاری شیئر کے ساتھ کمائی کرنے میں ناکام رہی۔[3] یہ فلم 2018ء میں بنگالی زبان میں راجا چندا کی طرف سے دوبارہ (ری میک) بیپرویا کے عنوان کے ساتھ بنائی گئی۔

اشاعت

[ترمیم]

ڈی وی وی ڈنایا نے فلم کو دسہرہ کے موقع پر 15 اکتوبر، 2015ء کو[4] مہیش بابو کی فلم برہموتسوم[5] اور ننداموری بالا کرشنا کی بطور اداکار 99ویں فلم ڈکٹیٹر[6] کے ساتھ جاری کرنے کا سوچا تھا۔ فلم کے بیرون ملک اشاعت کے حقوق گریٹ انڈیا فلمز نے جولائی 2015ء کے درمیان میں خرید لیے تھے۔[7] فلم کے اصلی اور ہندی ڈب ورژن کے ٹیلی ویژن براڈکاسٹنگ حقوق زی ٹی وی نے خریدے۔ فلم کے اصلی ورژن کا پریمیئر زی سنیمالو اور ہندی ڈب ورژن کا پریمیئر زی سنیما پر ہوا۔ زی میوزک نے فلم کے گانوں کی مارکیٹنگ کے حقوق خریدے۔[8] 8 ستمبر، 2015ء کو ڈی وی وی ڈنایا نے یہ اعلان کیا کہ فلم کو 16 اکتوبر، 2015ء کو جاری کیا جائے گا۔[9] فلم میں کچھ ہنگامی منظروں کی وجہ سے سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن نے فلم کو "یو" (U) سرٹیفیکیٹ کی بجائے "یو/اے" (U/A) سے پاس کیا۔[10]

تجزئے

[ترمیم]

فلم کو شائقین کی طرف سے درمیانی اور منفی درجہ کے تجزئے ملے۔[3][11][12]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "Bruce Lee 2 - The Fighter Movie: Showtimes, Review, Trailer, Posters, News & Videos | eTimes"
  2. "Bruce Lee 2 - The Fighter Movie (2015) | Reviews, Cast & Release Date in - BookMyShow". BookMyShow (انگریزی میں). Archived from the original on 2018-12-25. Retrieved 2018-11-23.
  3. ^ ا ب "Bruce Lee The Fighter: review roundup"۔ International Business Times۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-10-23
  4. Pravallika Anjuri (5 مارچ 2015)۔ "FINALLY! Ram Charan-Sreenu Vaitla Movie Launched"۔ Oneindia Entertainment۔ 2015-03-16 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-03-16
  5. Pravallika Anjuri (6 مارچ 2015)۔ "OMG ! Ram Charan-Mahesh Babu's Fight Continues"۔ Oneindia Entertainment۔ 2015-03-16 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-03-16
  6. "Balakrishna's clash with Ram Charan"۔ IndiaGlitz۔ 9 مارچ 2015۔ 2015-03-16 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-03-16
  7. "Ram Charan-Srinu Vytla film by GIF"۔ IndiaGlitz۔ 16 جولائی 2015۔ 2015-07-16 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-07-16
  8. "Ram Charan - Sreenu Vaitla movie satellite rights for Zee Telugu"۔ IndiaGlitz۔ 23 جولائی 2015۔ 2015-07-23 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-07-23
  9. "'Bruce Lee' on October 16"۔ Sify۔ 8 ستمبر 2015۔ 2015-09-09 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-09-09
  10. "Charan's 'Bruce Lee' gets U/A"۔ Sify۔ 12 اکتوبر 2015۔ 2015-10-13 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-10-13
  11. "Movie review: Bruce Lee - The Fighter"۔ Bangalore Mirror۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-10-23
  12. "Bruce Lee The Fighter movie review: Ram Charan's actioner half-justifies its name"۔ India Today۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-10-23

بیرونی روابط

[ترمیم]