کریتی کھربندا
کریتی کھربندا | |
---|---|
![]() |
|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 29 اکتوبر 1990ء (35 سال)[1] نئی دہلی [2] |
شہریت | ![]() |
آنکھوں کا رنگ | بھورا |
بالوں کا رنگ | سیاہ |
قد | 1.61 میٹر |
وزن | 52 کلو گرام [2] |
مذہب | ہندومت [2] |
والد | کلبھوشن کاربند |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جین یونیورسٹی |
پیشہ | [[:اداکار|ادکارہ]] |
![]() |
IMDB پر صفحہ |
درستی - ترمیم ![]() |
کریتی کھربندا (انگریزی: Kriti Kharbanda؛ ہندی: कृति खरबंदा) ایک بھارتی فلمی اداکارہ ہے۔ جنھوں نے اپنی فلمی کیریئر کی شروعات کنڑ اور تیلگو فلموں سے کی اور اب ہندی فلموں میں کام کر رہی ہیں۔ کریتی كھربندا فلموں میں کام کرنے سے پہلے ایک ماڈل تھی اور آج ان کا نام کنڑ فلموں کی ٹاپ اداکارہ میں آتا ہے۔ ان کا نک نام كٹٹو ہے اور انھوں نے بالی ووڈ اور تامل فلموں میں کام کرنا بھی شروع کر دیا ہے ۔
حالات زندگی
[ترمیم]کریتی كھربندا کی پیدائش 29 اکتوبر 1988ء کو نیو دہلی، بھارت میں ایک پنجابی فیملی میں ہوئی۔ کریتی كھربندا کے والد کا نام كلبھوش كھربندا ایک مشہور بالی ووڈ فلم اداکار ہیں جنہیں 1980ء کی فلم شان میں ویلن کے کردار شاکال سے شہرت ملی۔[3] کریتی کی والدی کا نام مہیشوری دیوی كھربندا ہے۔ 1990ء میں کرتی بنگلور میں شفٹ ہو گئی جہاں پر انھوں نے اپنی ہائی اسکول کی پڑھائی بالڈوین گرلز ہائی اسکول سے پوری کی، اس کے بعد انھوں نے بشپ کاٹن وومنز کرسچین کالج جونیڈ کہ پھر شسی بھگوان مہاویر جین کالج سے گریجویشن کی تعلیم مکمل کی۔ کریتی كھربندا نے فلمی سفر کا آغاز اپنی پہلی فلم 'بونی' سے کیا جو ایک تیلگو فلم تھی اور سال 2009ء میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم میں انھوں نے پرگتی کے کردار ادا کیا تھا، پھر اس کے بعد انھوں نے بہت ساری تیلگو اور کنڑ فلموں میں کام کیا جیسے بونی (2009)، چیرُو (2010)، پریم اڈا (2012)، سپر رنگا (2014)، باللی (2014)، بروس لی - دی فائٹر (2015) جیسی فلمیں شامل ہیں۔
کریتی كھربندا کی فلمیں
[ترمیم]کریتی كھربدا نے اپنی زندگی میں بہت ساری تیلگو، کناڈا، تامل اور ہندی فلموں میں کام کیا ہے جیسے بونی (2009ء)، چیرُو (2009ء)، تین مار (2011ء)، پریم اڈا (2012ء)، گلاتے (2013ی)، اوم تھری ڈی (2013ء)، سپر رنگا (2014ء)، بروس لی - دی فائٹر (2015ء)، منچاگی نی برالو (2015) جیسی فلمیں شامل ہیں۔ سال 2016ء میں کریتی كھربندا نے ہندی فلموں میں بھی اپنے کیرئیر کا آغاز کیا ان کی پہلی ہندی فلم راز ری بُوٹ ہے جس میں انھوں نے عمران ہاشمی کے ساتھ کام کیا ہے۔[4] کریتی کھربندا کی آنے والی فلموں میں سككاتتاگاونے (2016ء)، نہ میچیدا ہُدوگا (2016ء)، دلاپِت (2016ء)، سنجو ویڈس گیتا 2 (2016)، مستی گوُڈی (2016ء)، بروس لی (2016ء) شامل ہے ہے جو اس سال کے آخر تک سینما گھروں میں ریلیز ہو جائے گی۔
فلموں کی فہرست
[ترمیم]سال | فلم | کردار | زبان | ساتھی فنکار | ماخوذ/ ری میک/ ڈب | تبصرہ |
---|---|---|---|---|---|---|
2009ء | بونی | پراگتی | تیلگو | سمنتھ، چندر موہن، وینو مہادیو، جے پرکاش ریڈی | ۔۔۔۔ | پہلی تیلگو فلم |
2010ء | چیرُو | مدھو | کنڑا | چرن جیوی سرجا، کرن شرینواس، رنگیانا رگھو | ۔۔۔۔ | پہلی کنڑا فلم |
2011ء | الا مودالیندی | سمرن | تیلگو | نانی، نتھیا مینن، اشیش ودیارتھی | ۔۔۔۔ | خصوصی ظہور |
2011ء | تین مار | واسومتی | تیلگو | پون کلیان، ترشا کرشنن، پریش راول | ماخوذ از : لو آج کل (سیف علی خان) | |
2012ء | مسٹر نوکیا | انورادھا | تیلگو | منوج منچو، راجا ایبل، ثنا خان، مرالی شرما، برہمانندم | ہندی ڈب: مسٹر موبائل/ گریٹ گرینڈ مستی[5] | خصوصی ظہور |
2012ء | پریم اڈّا | گریجا | کنڑا | پریم، میکا مرالی کرشنا، | ۔۔۔۔ | |
2013ء | گلاتے | انکیتا | کنڑا | پراجوال دیوراج، نشا شیٹی، سمن رنگاناتھن، ششی کمار | ۔۔۔۔ | |
2013ء | اونگولے گِٹھہ | سندھیا | تیلگو | رام پوتھینی، پرکاش راج، پربھو، اجے، | ہندی ڈب: مہاویر نمبر 1[6] | |
2013ی | اوم تھری ڈی | انجلی | تیلگو | ننداموری کلیان رام، نکیشا پٹیل، راؤ رمیش | ہندی ڈب: اوم تھری ڈی[7] | |
2013ء | گوگلی | سواتی | کنڑا | یش، اننت ناگی، سادھو کوکیلا | ہندی ڈب: گوگلی[8] | نامزد: سییما ایوارڈ بہترین اداکارہ |
2014ء | تروپتی ایکسپریس | پرارتھنا | کنڑا | سمنتھ شلیندرا بابو، سادھو کوکیلا | ۔۔۔۔ | |
2014ء | سوپر رنگا | سواتی | کنڑا | اُپیندرا، سادھو کولیلا، رگھو مکھرجی | ماخوذ از : کِک (سلمان خان) | فاتح: سییما ایوارڈ بہترین اداکارہ ناقدین نامزد: فلم فئیر ایوارڈ بہترین اداکارہ کنڑا |
2014ء | بیلی | سنیہا | کنڑا | شیوراج کمار، | ہندی ڈب: بیلی ڈون[9] | |
2015ء | بروس لی۔ دا فائٹر | کاویہ | تیلگو | رام چرن، راکول پریت سنگھ، سمپتھ راج، ارون وجے | ہندی ڈب:بروس لی۔ دا فائٹر | |
2015ء | منچاگی نی برالو | پریانکا | کنڑا | دیگا ناتھ، دلیپ راج، رمیش بھٹ | ماخوذ از کورین فلم، اِل مارے | |
2016ء | راز ری بُوٹ | شائنہ | ہندی | عمران ہاشمی، گورو اروڑہ، سوزنہ مکھرجی | ۔۔۔۔ | پہلی ہندی فلم |
2016ء | پاپوُ | ۔۔۔ | کنڑا | سریناگرا کِٹی، سرتھ بابو، سہاسنی | ۔۔۔۔ | زیر تکمیل |
2016ء | سككاتتاگاونے | ۔۔۔ | کنڑا | کارتھک، اویناش، مالویکا اویناش | ۔۔۔۔ | زیر تکمیل |
2016ء | ، نہ میچیدا ہُدوگا | ۔۔۔ | کنڑا | ۔۔۔، ۔۔۔ | ۔۔۔۔ | زیر تکمیل |
2016ء | دلاپتی | ۔۔۔ | کنڑا | نیناپرالی پریم، ۔۔۔ | ۔۔۔۔ | زیر تکمیل |
2016ء | سنجو مٹٹو گیتا 2 | ۔۔۔ | کنڑا | ناگاشیکھر، اننت ناگ، سادھو کوکیلا، | ۔۔۔۔ | زیر تکمیل |
2016ء | مستی گوُڈی | ۔۔۔ | کنڑا | دنیا وجے، امولیہ، روی شنکر | ۔۔۔۔ | زیر تکمیل |
2016ء | بروس لی | کاویہ | تمل | جی وی پرکاش کمار، آنندراج | ۔۔۔۔ | زیر تکمیل پہلی تمل فلم |
2016ء | چیروُ 2 | ۔۔۔ | کنڑا | چرن جیوی سرجا، رنگیانا رگھو | ۔۔۔۔ | زیر تکمیل |
2016ء | نام زیر غور | ۔۔۔ | کنڑا | ۔۔، ۔۔۔ | ڈائریکٹر مہیش بابو کی اگلی فلم | زیر تکمیل |
متعلقہ روابط
[ترمیم]مزید دیکھیے
[ترمیم]فہرست جنوبی بھارتی فلم اداکارائیں
|
|
حوالہ جات
[ترمیم]![]() |
ویکی ذخائر پر کریتی کھربندا سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- ↑ The Times of India
- ^ ا ب پ Kriti Kharbanda — اخذ شدہ بتاریخ: 9 جون 2023
- ↑ "بھارتی فلموں کے وہ منفی کردار یادگار بن گئے"۔ ایکسپریس نیوز۔ 5 جولائی 2015۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-09-21
- ↑ "ہارر فلموں کے لیے بڑے فنکاروں کی ضرورت نہیں، مہیش بھٹ"۔ جیو نیوز۔ 12 ستمبر 2016۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-09-21
- ↑ "گریٹ گرینڈ مستی"۔ یوٹیوب۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-09-21
- ↑ "مہاویر نمبر 1"۔ یوٹیوب۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-09-21
- ↑ "اوم تھری ڈی"۔ یوٹیوب۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-09-21
- ↑ "گوگلی"۔ یوٹیوب۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-09-21
- ↑ "بیلی ڈون"۔ یوٹیوب۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-09-21
- 1990ء کی پیدائشیں
- 29 اکتوبر کی پیدائشیں
- نئی دہلی میں پیدا ہونے والی شخصیات
- 1988ء کی پیدائشیں
- اکیسویں صدی کی بھارتی اداکارائیں
- بقید حیات شخصیات
- بھارتی فلمی اداکارائیں
- پنجابی شخصیات
- تمل سنیما کی اداکارائیں
- تیلگو سنیما کی اداکارائیں
- کنڑا سنیما کی اداکارائیں
- نئی دہلی کی اداکارائیں
- نئی دہلی کی شخصیات
- ہندی سنیما کی اداکارائیں