"گینڈا" کے نسخوں کے درمیان فرق
م روبالہ مساوی زمرہ جات (22): + زمرہ:یوریشیا کے بڑے حیوانا |
گروہ زمرہ بندی: حذف از زمرہ:فقاری جانور |
||
سطر 5: | سطر 5: | ||
[[زمرہ:یوریشیا کے بڑے حیوانا]] |
[[زمرہ:یوریشیا کے بڑے حیوانا]] |
||
[[زمرہ:سبزی خور حیوان]] |
[[زمرہ:سبزی خور حیوان]] |
||
[[زمرہ:فقاری جانور]] |
نسخہ بمطابق 19:07، 3 مارچ 2016ء
یہ انتہائی طاقتور اور خطرناک جانوروں میں شمار کیا جاتا ہے۔ دنیا میں اس کی پانچ مختلف اقسام پائی جاتی ہیں۔ جن میں سے دو کا تعلق افریقہ سے ہے جبکہ باقی تین اقسام جنوبی ایشیاء میں پائی جاتی ہیں۔ پانچ میں سے تین اقسام یعنی جاون، سماترا اور کالا گینڈا انتہائی خطرناک سمجھے جاتے ہیں۔ تاہم اس کے خطرناک ہونے کے باوجود اس کی نسل تیزی سے کم ہو رہی ہے۔ خصوصاً بھارت میں اس کی تعداد 2،700 سے بھی کم رہ گئی ہے۔ جبکہ سفید گینڈا بھی کم یاب ہوتا جارہا ہے اس لئے اس کو بھی اُن جانوروں میں شامل کرلیا گیا ہے کہ جن کی نسل کو خطرات لاحق ہیں ۔ اس وقت پوری دنیا میں صرف 14،500 سفید گینڈے موجود ہیں۔
گینڈا جانوروں کے اس قبیل سے تعلق رکھتا ہے جوکہ نہایت جسیم و تنومند ہوتے ہیں۔ نباتات خور ہونے کے باوجود اس کا کم از کم وزن ایک ٹن تو ہوتا ہی ہے جبکہ اس کی کھال، اس کی ڈھال کا کام بھی دیتی ہے اور اس کی کھال کی کم از کم موٹائی 1.5سینٹی میٹر سے 5سینٹی میٹر تک ہوتی ہے۔