"چیچن جمہوریہ اشکیریہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
م r2.5) (روبالہ جمع: ar, da, pt, uk
سطر 24: سطر 24:
[[زمرہ:روس]][[زمرہ:کم مدتی ممالک]][[زمرہ:سابقہ ممالک]][[زمرہ:قفقاز]][[زمرہ:چیچنیا]]
[[زمرہ:روس]][[زمرہ:کم مدتی ممالک]][[زمرہ:سابقہ ممالک]][[زمرہ:قفقاز]][[زمرہ:چیچنیا]]


[[ar:جمهورية الشيشان إشكيريا]]
[[en:Chechen Republic of Ichkeria]]
[[en:Chechen Republic of Ichkeria]]
[[az:چئچئنيستان]]
[[az:چئچئنيستان]]
سطر 29: سطر 30:
[[bg:Чеченска република Ичкерия]]
[[bg:Чеченска република Ичкерия]]
[[ca:República Txetxena d'Itxkèria]]
[[ca:República Txetxena d'Itxkèria]]
[[da:Tjetjenien]]
[[de:Tschetschenische Republik Itschkeria]]
[[de:Tschetschenische Republik Itschkeria]]
[[et:Itškeeria Tšetšeeni Vabariik]]
[[et:Itškeeria Tšetšeeni Vabariik]]
سطر 46: سطر 48:
[[pnb:چیچن جمہوریہ اشکیریہ]]
[[pnb:چیچن جمہوریہ اشکیریہ]]
[[pl:Czeczeńska Republika Iczkerii]]
[[pl:Czeczeńska Republika Iczkerii]]
[[pt:República Chechena da Ichkeria]]
[[ru:Чеченская Республика Ичкерия]]
[[ru:Чеченская Республика Ичкерия]]
[[sr:Ичкерија]]
[[sr:Ичкерија]]
[[fi:Itškerian tšetšeenitasavalta]]
[[fi:Itškerian tšetšeenitasavalta]]
[[tt:İçkeriä]]
[[tt:İçkeriä]]
[[uk:Чеченська Республіка Ічкерія]]
[[vi:Cộng hòa Chechnya Ichkeria]]
[[vi:Cộng hòa Chechnya Ichkeria]]

نسخہ بمطابق 12:35، 26 فروری 2011ء

چیچن جمہوریہ اشکیریہ (چیچن زباں میں :نوخچیین ریسپوبلیکا نوخچییچو ؛ روسی زبان میں : چیچنسکایا ریسپوبلیکا اچکیریا) ، چیچنیا کی غیر تسلیم شدہ علیحدگی پسند حکومت تھی ۔ چیچنیا شمالی کوہ قفقاز ( کوہ قاف) میں واقع وفاق روس کی ایک مسلمان ریاست ہے ۔ اس کی سرحدیں شمال مغرب میں روسی کرائی ( علاقے ) ستاوروپول کرائی ، شمال مشرق میں داغستان ، جنوب میں جارجیا ( گرجستان)اور مغرب میں انگوشتیا اور شمالی اوسیتیا سے ملتیں ہیں ۔ چیچن جمہوریہ اشکیریہ کے قیام کا اعلان جوہر دودائیف نے 1991ء میں کیا ، جس کے بعد چیچن علیحدگی پسندوں اور روسی فیڈریشن ، جو علیحدگی کی مخالف تھی ، کے درمیان دو خونریز جنگیں لڑی گئیں ۔ 2007ء میں اشکیریہ کے جلاوطن صدر دوکا عمروف نے جمہوریہ کا نام نوخچییچو رکھنے اور اسے نئی مجوزہ امارت قفقاز ( جو کہ شمالی کوہ قفقاز یعنی کوہ قاف کے تمام مسلمان علاقوں پر مشتمل ہوگئی ) کے ایک صوبے میں بدلنے کا اعلان کیا اور خود اس مجوزہ امارت کے امیر ہونے کا اعلان کیا ۔ چیچن جمہوریہ اشکیریہ کے جلاوطن حکومت کے کئی ارکان اور دوسرے علیحدگی پسند گروپوں نے ، جو جمہوریہ کا وجود چاہتے تھے ، جمہوریہ کی حثیت میں تبدیلی کو مسترد کر دیا ۔

اشکیریہ غیر نمائندہ قوموں اور لوگوں کی تنظیم کا رکن ہے ۔ جارجیا میں زویاد گامساخوردیا کی حکومت نے 1992ء میں چیچن جمہوریہ اشکیریہ کی آزادی کو تسلیم کیا اور یہ دنیا کا اشکیریہ کو تسلیم کرنے والا واجد ملک ہے ۔ لیکن اب یہ تسلیم موثر نہیں ہے ۔


تاریخ

1994ء - 1991ء

نومبر 1990ء میں جوہر دودائیف ، چیچنیا کی غیر سرکاری حزب اختلاف " چیچن لوگوں کی کل قومی کانگرس" کی ایگزیکٹو کمیٹی کا سربراہ منتخب ہوا ، جو چیچنیا کی سویت اتحاد کے اندر ایک علیحدہ خود مختار جمہوریہ کے طور پر مطالبہ کرتی تھی ۔ 1991ء کا انتخاب جوہر دودائیف نے جیتا ، اور چیچن جمہوریہ اشکیریہ کے صدر کے طور پر جوہر دودائیف نے یک طرفہ طور پر جمہوریہ کی آزادی اور سویت اتحاد اور وفاق روس سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ۔ جارجیا کی زویاد گامساخوردیا حکومت کے سوا کسی بھی دوسرے ملک نے جمہوریہ کی آزادی کو تسلیم نہیں کیا ، وفاق روس سے مسلسل حملے کے خطرے کے باعث اشکیریہ کا وجود غیر مستحکم رہا ۔

دودائیف کا 1990ء کی دہائی کے شروع کا دور حکومت بدامنی دا دور رہا ، جو پورے ، ایک قسم کے حقیت میں آزاد ، چیچنیا میں رہا ۔ دودائیف کے حلیفوں اور مخالفوں ( جو کہ زیادہ تر روسی تھے) جو کہ اقتدار کے لئے لڑ رہے تھے ، کے درمیان تنازعات پیدا ہوتے رہتے جو کبھی کبھی بھاری ہتھیاروں کی لڑائی میں بدل جاتے ۔ جن کے دوران چیچنیا کی نسلی اقلیتوں کے ساتھ امتیازی اور ناروا سلوک بھی کیا جاتا ، جس کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں جمہوریہ کے غیر چیچن رہائشی ( جن میں زیادہ تر سلاوی نسل کے لوگ تھے) روس یا روسی علاقے شمالی اوسیتیا فرار ہو گئے ۔

دودائیف حکومت نے چیچن جمہوریہ کا آئین تشکیل دیا ، جو مارچ 1992ء میں نافذ کیا گیا ۔ اسی ماہ روسی حزب اختلاف کی طرف سے حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی گئی ، جس کو طاقت کے ذریعے ختم کر دیا گیا ۔ اس کے ایک ماہ بعد جوہر دودائیف نے صدارتی نظام متعارف کروایا اور پارلیمان کو تحلیل کر دیا ۔ اوسیتی - انگوش تنازع کے لئے بھیجی گئی وفاقی فوجوں کو اکتوبر 1992ء میں چیچن سرحد پر جانے کا حکم دے دیا گیا ۔ دودائیف نے اس حکم کو چیچن جمہوریہ اشکیریہ کے خلاف جارحیت کے مترادف قرار دیا ، اور ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کر دیا ، اور دھمکی دی اگر روسی فوجی دستوں نے چیچنیا کی سرحد سے انخلا نا کیا تو وہ اپنی فوجوں کو مکمل حرکت کا حکم دے دیں گے ۔ چیچنیا کی حزب اختلاف نے 1993ء میں حکومت کا تختہ الٹنے کی ایک اور کوشش کے بعد ، چیچنیا کی متبادل حکومت کے طور پر ایک پرویژنل کونسل کی تشکیل کی اور ماسکو سے مدد مانگی ۔

1996ء - 1994ء

1999ء -1996ء

1999ء کے بعد