"برطانوی ایسٹ انڈیا کمپنی" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م r2.7.1) (روبالہ ترمیم: it:Compagnia britannica delle Indie orientali
سطر 70: سطر 70:
[[hr:Časna Istočnoindijska kompanija]]
[[hr:Časna Istočnoindijska kompanija]]
[[id:Perusahaan Hindia Timur Britania]]
[[id:Perusahaan Hindia Timur Britania]]
[[it:Compagnia Inglese delle Indie Orientali]]
[[it:Compagnia britannica delle Indie orientali]]
[[he:חברת הודו המזרחית הבריטית]]
[[he:חברת הודו המזרחית הבריטית]]
[[kn:ಬ್ರಿಟಿಷ್ ಈಸ್ಟ್ ಇಂಡಿಯ ಕಂಪನಿ]]
[[kn:ಬ್ರಿಟಿಷ್ ಈಸ್ಟ್ ಇಂಡಿಯ ಕಂಪನಿ]]

نسخہ بمطابق 18:45، 27 مارچ 2011ء

ایسٹ انڈیا کمپنی
قیام1600
صدر دفترلندن
جنگ پلاسی کے بعد لارڈ کلائیو کا فاتحانہ لشکر، ہندوستان میں انگریز راج کا عروج کی سمت پہلا قدم

برطانوی شرق الہند کمپنی جسے انگریزی میں British East India Company کہا جاتا ہے، جزائر شرق الہند میں کاروباری مواقع کی تلاش کے لیے تشکیل دیا گیا ایک تجارتی ادارہ تھا تاہم بعد ازاں اس نے برصغیر میں کاروبار پر نظریں مرکوز کر لیں اور یہاں برطانیہ کے قبضے کی راہ ہموار کی۔ 1857ء کی جنگ آزادی تک ہندوستان میں کمپنی کا راج تھا۔ اس کے بعد ہندوستان براہ راست تاج برطانیہ کے زیر نگیں آ گیا۔

کمپنی کو 1600ء میں ملکہ الزبتھ اول کے عہد میں ہندوستان میں تجارت کا پروانہ ملا۔ 1613ء میں اس نے سورٹھ کے مقام پر پہلی کوٹھی قائم کی اس زمانے میں اس کی تجارت زیادہ تر جاوا اور سماٹرا وغیرہ سے تھی۔ جہاں سے گرم مصالحہ برآمد کرکے یورپ میں بھاری داموں بیچا جاتا تھا۔ 1623ء میں جب ولندیزیوں نے انگریزوں کو جزائر شرق الہند سے نکال باہر کیا تو ایسٹ انڈیا کمپنی نے اپنی تمام تر توجہ ہندوستان پر مرکوز کر دی۔ 1662ء میں بمبئی بھی اس کے حلقہ اثر میں آگیا۔ اور کچھ عرصہ بعد شہر ایک اہم تجارتی بندرگاہ بن گیا۔ 1689ء میں کمپنی نے علاقائی تسخیر بھی شروع کردی جس کے باعث بالآخر ہندوستان میں برطانوی طاقت کو سربلندی حاصل ہوئی۔ 1858ء میں یہ کمپنی ختم کردی گئی اور اس کے تمام اختیارات تاج برطانیہ نے اپنے ہاتھ میں لے لیے۔ تاہم 1874ء تک کچھ اختیارات کمپنی کے ہاتھ میں رہے۔

2010ء میں ایسٹ انڈیا کمپنی کو ہندوستانی نژاد برطانوی کاروباری شخصیت سنجیو مہتا ہے خرید لیا۔ [1]

پرچم


متعلقہ مضامین

حوالہ جات

سانچہ:Link FA