"افطار" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم ایڈوانسڈ موبائل ترمیم)
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
سطر 1: سطر 1:
'''افطار''' یا '''روزہ افطار''' یہ ایک اسلامی اصطلاح ہے، یہ [[عربی زبان]] کا لفظ ہے جس کے معنی ختم کرنا یا توڑنے کے آتے ہیں،<ref>[http://www.almaany.com/ar/dict/ar-ar/إفطار/ معجم المعاني] {{Webarchive|url=https://web.archive.org/web/20160305013059/http://www.almaany.com/ar/dict/ar-ar/إفطار/ |date=5 مارس 2016}}</ref> روزہ داروں کا [[غروب آفتاب]] کے بعد یعنی [[مغرب]] کی اذان کے وقت روزہ ختم کرنا اور کھانا پینا '''افطار''' کہلاتا ہے، افطار میں جو کھانا تناول کیا جاتا ہے اسے "افطاری" کہا جاتا ہے۔ مسلمان دن بھر روزہ رکھ کر بہت اہتمام سے افطار کرتے ہیں، مسلم محلوں میں [[رمضان]] میں افطار کی ایک خاص رونق رہتی ہے۔<ref>{{مرجع ويب|مسار=http://www.huffingtonpost.ca/2015/06/22/harper-invites-muslim-lea_n_7641480.html|عنوان=Harper Invites Muslim Leaders To Break Fast With Him At 24 Sussex|تاريخ= 22 June 2015| تاريخ الوصول= 14 December 2017|عمل=[[هافينغتون بوست]]|via={{Ill-WD2|كناديان برس|id=Q2410130}}| مسار أرشيف = https://web.archive.org/web/20180615191202/https://www.huffingtonpost.ca/2015/06/22/harper-invites-muslim-lea_n_7641480.html | تاريخ أرشيف = 15 يونيو 2018 }}</ref><ref>{{مرجع ويب|مسار=http://www.hindu.com/2009/09/21/stories/2009092150900200.htm|عنوان=The Hindu : Tamil Nadu / Tiruchi News : &#8216;Nonbu Kanji,&#8217; a noble thing that paves way for communal harmony|عمل=The Hindu| مسار أرشيف = https://web.archive.org/web/20131114021435/http://www.hindu.com/2009/09/21/stories/2009092150900200.htm | تاريخ أرشيف = 14 نوفمبر 2013 }}</ref><ref>[https://www.state.gov/secretary/rm/2009a/09/129232.htm Remarks at the Annual State Department Iftaar Dinner<!-- Bot generated title -->]Hillary Clinton: "Actually, we started in 1996 and held the first Ramadan Eid celebration at the White House." {{Webarchive|url=https://web.archive.org/web/20180612142116/https://www.state.gov/secretary/rm/2009a/09/129232.htm |date=12 يونيو 2018}}</ref>
'''افطار''' یا '''روزہ افطار''' یہ ایک اسلامی اصطلاح ہے، یہ [[عربی زبان]] کا لفظ ہے جس کے معنی ختم کرنا یا توڑنے کے آتے ہیں،<ref>[http://www.almaany.com/ar/dict/ar-ar/إفطار/ معجم المعاني] {{Webarchive|url=https://web.archive.org/web/20160305013059/http://www.almaany.com/ar/dict/ar-ar/إفطار/ |date=5 مارس 2016}}</ref> روزہ داروں کا [[غروب آفتاب]] کے بعد یعنی [[مغرب]] کی اذان کے وقت روزہ ختم کرنا اور کھانا پینا '''افطار''' کہلاتا ہے، افطار میں جو کھانا تناول کیا جاتا ہے اسے "افطاری" کہا جاتا ہے۔ مسلمان دن بھر روزہ رکھ کر بہت اہتمام سے افطار کرتے ہیں، مسلم محلوں میں [[رمضان]] میں افطار کی ایک خاص رونق رہتی ہے۔<ref>{{مرجع ويب|مسار=http://www.huffingtonpost.ca/2015/06/22/harper-invites-muslim-lea_n_7641480.html|عنوان=Harper Invites Muslim Leaders To Break Fast With Him At 24 Sussex|تاريخ= 22 June 2015| تاريخ الوصول= 14 December 2017|عمل=ہفنگٹن پوسٹ]]|via={{Ill-WD2|كناديان برس|id=Q2410130}}| مسار أرشيف = https://web.archive.org/web/20180615191202/https://www.huffingtonpost.ca/2015/06/22/harper-invites-muslim-lea_n_7641480.html | تاريخ أرشيف = 15 يونيو 2018 }}</ref><ref>{{مرجع ويب|مسار=http://www.hindu.com/2009/09/21/stories/2009092150900200.htm|عنوان=The Hindu : Tamil Nadu / Tiruchi News : &#8216;Nonbu Kanji,&#8217; a noble thing that paves way for communal harmony|عمل=The Hindu| مسار أرشيف = https://web.archive.org/web/20131114021435/http://www.hindu.com/2009/09/21/stories/2009092150900200.htm | تاريخ أرشيف = 14 نوفمبر 2013 }}</ref><ref>[https://www.state.gov/secretary/rm/2009a/09/129232.htm Remarks at the Annual State Department Iftaar Dinner<!-- Bot generated title -->]Hillary Clinton: "Actually, we started in 1996 and held the first Ramadan Eid celebration at the White House." {{Webarchive|url=https://web.archive.org/web/20180612142116/https://www.state.gov/secretary/rm/2009a/09/129232.htm |date=12 يونيو 2018}}</ref>


== افطار کا لفظ ==
== افطار کا لفظ ==

نسخہ بمطابق 10:50، 25 اپریل 2020ء

افطار یا روزہ افطار یہ ایک اسلامی اصطلاح ہے، یہ عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ختم کرنا یا توڑنے کے آتے ہیں،[1] روزہ داروں کا غروب آفتاب کے بعد یعنی مغرب کی اذان کے وقت روزہ ختم کرنا اور کھانا پینا افطار کہلاتا ہے، افطار میں جو کھانا تناول کیا جاتا ہے اسے "افطاری" کہا جاتا ہے۔ مسلمان دن بھر روزہ رکھ کر بہت اہتمام سے افطار کرتے ہیں، مسلم محلوں میں رمضان میں افطار کی ایک خاص رونق رہتی ہے۔[2][3][4]

افطار کا لفظ

افطار عربی زبان کا لفظ ہے، اس کے معنی ختم ہونا، یا معمولی کھانا (ناشتہ) وغیرہ کے آتے ہیں۔[5] یعنی روزہ دار شخص روزہ ختم کرنے کے لیے جو کچھ بھی کھا پی لے "افطار" کہا جاتا ہے۔ غروب آفتاب کے وقت روزہ کا وقت مکمل ہو جاتا ہے اور روزہ دار مغرب کی اذان کے بعد اہتمام کے ساتھ روزہ افطار کرتے ہیں۔

  • روزہ اور افطار: روزہ یا صوم کے معنی "رکنا" کے ہوتے ہیں، یعنی صبح صادق سے غروب آفتاب تک روزہ توڑنے والی چیزوں سے رک جانا۔ اور افطار اسے رکنے کو ختم کرنے یا توڑنے کو کہا جاتا ہے۔

افطار کے احکام

اوپر بیان کیا جا چکا کہ افطار کا مطلب، 'روزہ ختم کرنا" یا "توڑنا" ہوتا ہے، یعنی روزے کی حالت میں جن چیزوں سے رکا ہوا تھا اسے ختم کر دینا۔ رمضان اور رمضان کے علاوہ تمام روزوں کے افطار کا یہی مطلب ہوتا ہے۔ روزہ افطار (روزہ کو ختم کرنا) دو طرح سے ہو سکتا پے، # وقت پر افطار کرنا۔ # وقت سے پہلے افطار کرنا۔

وقت پر روزہ افطار

یعنی شریعت سے روزہ کے ختم ہونے کا جو وقت متعین کیا ہے اس وقت افطار کرنا، شریعت کے متعین کردہ وقت پر روزہ افطار کرنا عبادت اور خدا کے حکم کی اطاعت ہے، جس طرح نماز کے مکمل ہونے پر سلام کے ذریعہ نماز کی عبادت سے باہر نکلا جاتا ہے، اسی طرح دیگر عبادات کا بھی محدود وقت متعین ہوتا ہے۔ شریعت اسلام نے روزہ کے افطار کا وقت غروب آفتاب کو متعین کیا ہے، نیز غروب کے وقت کھانا شریعت کا کوئی ضروری حکم نہیں ہے، البتہ اس وقت روزہ کا وقت ختم ہو جاتا ہے اور کھانے پینے کی شرعاً اجازت ہوتی ہے، اور مستحب (بہتر) یہی ہے کہ وقت ختم ہونے پر کچھ نہ کچھ کھا کر افطار کیا جائے۔ البتہ کچھ نہ کھانا اور اگلے دن دوسرا روزہ بھی ساتھ میں ملا لینا، یہ جمہور کے نزدیک حرام اور مکروہ تحریمی ہے۔[6]

وقت سے پہلے روزہ افطار

روزہ کا ختم وقت غروب آفتاب سے پہلے قصداً کھا یا پی کر روزہ توڑنا، بلا کسی عذر کے اسلام میں حرام اور گناہ ہے۔ اس کی تلافی اور قضا کے لیے فقہ کی کتابوں میں مسائل لکھے ہوئے ہیں۔

افطار میں مستحب

روزہ، کھجور اور پانی سے افطار کرنا مستحب اور سنت ہے۔ افطاری کے دسترخوان پر کھجور ایک بابرکت کھانا تصور کیا جاتا ہے۔ پیغمبر اسلام محمد کا فرمان ہے:[7]

تم جب افطار کرو تو کجھور سے افطار کرو اس لیے وہ برکت والی غذا ہے، اگر کھجور موجود نہ ہو تو پانی سے افطار کرو اس لیے بھی پانی پاک غذا ہے۔

رسول اللہ نماز سے پہلے کجھور اور پانی سے روزہ افطار کیا کرتے تھے۔[8]

کجھور اور پانی سے افطار کرنا طبی اعتبار سے بھی بہت مفید بتایا جاتا ہے، طبی ماہرین کی تحقیق کے مطابق دن بھر بھوکا رہنے کے بعد فطری طور پر جن غذاؤں کی جسم کو ضرورت ہوتی ہے کجھور اور پانی میں وہ غذائیت بھر پور ہوتی ہے۔[9][10]

بہتر بھی یہی ہے کہ پہلے کجھور اور پانی سے یا جو کچھ ہلکی غذا موجود ہو اس سے روزہ افطار کر لیا جائے اور مغرب کی نماز ادا کی جائے اور نماز کے بعد پیٹ بھر کھانا کھایا جائے۔ مغرب کا وقت بہت کم ہوتا ہے، رسول اللہ مغرب میں جلدی کیا کرتے تھے اور افطار بھی جلدی کرتے تھے۔ ماہرین طب بھی ہلکی غذا کی تاکید کرتے ہیں۔ عالم اسلام میں عموما یہی رواج ہے کہ کجھور اور پانی سے افطار کر کے نماز ادا کی جاتی ہے اور نماز کے بعد افطار کا دسترخوان تناول کیا جاتا ہے۔

افطار کے پکوان

کجھور اور پانی افطار کے دستر خوان کی ضروری اور بابرکت غذا ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ افطار کا بہت اہتمام سے انتظام کیا جاتا ہے، پھل، میوے جات اور گوشت وغیرہ سے پر اور لذیذ دسترخوان افطار کی زینت ہوتا ہے، قسم قسم کے مشروبات کا نظم کیا جاتا ہے۔ گوشت سے بنے متنوع پکوان چنے جاتے ہیں۔ افطار کے مشہور روایتی پکوان جو دستر خوان کی زینت ہوتے ہیں:

  • کجھور
  • مشروبات
  • پھل (ہر قسم کے)
  • مصالحہ دار اور تیل زدہ کھانے، پکوڑے، چنے وغیرہ۔
  • گوشت سے بنے پکوان، فرائی، چانپ، قیمے وغیرہ۔
  • دال سے بنے پکوان، حلیم وغیرہ۔
  • ملکوں کے روایتی پکوان بھی دستر خوان کی زینت ہوتے ہیں۔

حوالہ جات

  1. معجم المعاني آرکائیو شدہ 2016-03-05 بذریعہ وے بیک مشین
  2. "Harper Invites Muslim Leaders To Break Fast With Him At 24 Sussex"۔ ہفنگٹن پوسٹ]]۔ 22 June 2015۔ 15 يونيو 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 دسمبر 2017اسکرپٹ نقص: فنکشن «get» موجود نہیں ہے۔ سے 
  3. "The Hindu : Tamil Nadu / Tiruchi News : ‘Nonbu Kanji,’ a noble thing that paves way for communal harmony"۔ The Hindu۔ 14 نوفمبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  4. Remarks at the Annual State Department Iftaar DinnerHillary Clinton: "Actually, we started in 1996 and held the first Ramadan Eid celebration at the White House." آرکائیو شدہ 2018-06-12 بذریعہ وے بیک مشین
  5. القاموس الوحید، وحید الزماں کیرانوی، صفحہ: 1241
  6. "حكم الوصال في الصيام"۔ Islamweb إسلام ويب۔ 06 يوليو 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 مئی 2018 
  7. خرجه أحمد (4/17)، والترمذي رقم: (658)، وقال: حديث حسن، والنسائي في الكبرى رقم: (3319)، وابن ماجه رقم: (1699)، وصححه ابن خزيمة، وابن حبان، والحاكم، وضعفه الألباني في الضعيفة رقم: (6383)، وقال: "والصحيح من فعله صلى الله عليه وسلم".
  8. أخرجه أحمد (3/164) وقال شعيب الأرناؤوط: "إسناده صحيح على شرط مسلم, رجاله ثقات رجال الشيخين غير جعفر بن سليمان فمن رجال مسلم"، والترمذي رقم: (696) وقال: هذا حديث حسن غريب، وأبو داود رقم: (2358)، وصححه المناوي في التيسير بشرح الجامع الصغير (2/546)، والألباني.
  9. التيسير بشرح الجامع الصغير (1/886)، وفيض القدير شرح الجامع الصغير (3/209).
  10. وصفات طبية من الكتاب والسنة (ص: 15).