"سید حسین سجاد بخاری" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 9: سطر 9:
توحیدوسنت کی اشاعت کےلیےملک گیر تنظیم کاخیال سب سےپہلےانہوں نےپیش کیااورعلمائے[[گوجرانوالہ]] کی کوششوں سے یہ خواب نومبر 1957ء میں '''جمعیت اشاعت التوحیدوالسنہ''' کی صورت میں شرمندہ تعبیر ہوا۔ موصوف نائب ناظم اعلی کےعہدہ پرفائز رہے۔
توحیدوسنت کی اشاعت کےلیےملک گیر تنظیم کاخیال سب سےپہلےانہوں نےپیش کیااورعلمائے[[گوجرانوالہ]] کی کوششوں سے یہ خواب نومبر 1957ء میں '''جمعیت اشاعت التوحیدوالسنہ''' کی صورت میں شرمندہ تعبیر ہوا۔ موصوف نائب ناظم اعلی کےعہدہ پرفائز رہے۔
==ادارت اور تصنیفی خدمات==
==ادارت اور تصنیفی خدمات==
1959ء سے 1992ء تک '''ماہنامہ تعلیم القرآن''' [[راولپنڈی]] کے مدیررہے۔اس دوران انہوں نے [[غلام اللہ خان|غلام الله خان]] کےساتھ مل کر [[حسین علی الوانی]] کےقرآنی فہم وفکرکو تفسیر'''جواہر القرآن''' کی صورت میں پیش کیا۔ یہ ان کاعظیم کارنامہ سمجھاجاتاہے۔ ان کی دیگرتصانیف یہ ہیں:
1959ء سے 1992ء تک '''ماہنامہ تعلیم القرآن''' [[راولپنڈی]] کے مدیررہے۔اس دوران انہوں نے غلام الله خان کےساتھ مل کر [[حسین علی الوانی]] کےقرآنی فہم وفکرکو تفسیر'''جواہر القرآن''' کی صورت میں پیش کیا۔ یہ ان کاعظیم کارنامہ سمجھاجاتاہے۔ ان کی دیگرتصانیف یہ ہیں:
* ارشاد الاصاغر الی مسلک الاکابر
* ارشاد الاصاغر الی مسلک الاکابر
* سماع الموتی'
* سماع الموتی'
سطر 20: سطر 20:
* ترجمہ تاریخ اصفہان
* ترجمہ تاریخ اصفہان
* اقامتہ البرہان علی ابطال وساوس ہدایتہ الحیران (تفسیر'''جواہرالقرآن''' پر عبدالشکورترمذی کےاعتراضات پر مشتمل کتاب '''ہدایتہ الحیران''' کارد)
* اقامتہ البرہان علی ابطال وساوس ہدایتہ الحیران (تفسیر'''جواہرالقرآن''' پر عبدالشکورترمذی کےاعتراضات پر مشتمل کتاب '''ہدایتہ الحیران''' کارد)
اس کےعلاوہ مسئلہ علم غیب پرمولانا [[غلام اللہ خان|غلام الله خان]] رح کےافادات سےایک کتاب '''جواہرالتوحید''' کےنام سےترتیب دی۔ ان کے علاوہ بےشمارعلمی اورسیاسی مضامین تعلیم القرآن میں شائع ہوئے۔
اس کےعلاوہ مسئلہ علم غیب پرمولانا غلام الله خان رح کےافادات سےایک کتاب '''جواہرالتوحید''' کےنام سےترتیب دی۔ ان کے علاوہ بےشمارعلمی اورسیاسی مضامین تعلیم القرآن میں شائع ہوئے۔
در حقیقت انہوں نےاپنےقلم سےحسین علی کی فکر کی اشاعت بھر پوراندازمیں کی۔ اس سلسلےکی ایک کوشش '''تحفہ ابراہیمیہ''' کی اشاعت دوم کامقدمہ ہےجومولاناصوفی عبدالحمیدسواتی نےتحریرکیاتھا۔ سیدد سجاد بخاری رح ے تعلیم القرآن کےمسلسل چارشماروں میں اس پرمعرکة الآراءتبصر ہ لکھا۔
در حقیقت انہوں نےاپنےقلم سےحسین علی کی فکر کی اشاعت بھر پوراندازمیں کی۔ اس سلسلےکی ایک کوشش '''تحفہ ابراہیمیہ''' کی اشاعت دوم کامقدمہ ہےجومولاناصوفی عبدالحمیدسواتی نےتحریرکیاتھا۔ سیدد سجاد بخاری رح ے تعلیم القرآن کےمسلسل چارشماروں میں اس پرمعرکة الآراءتبصر ہ لکھا۔



نسخہ بمطابق 14:54، 7 جولائی 2020ء

مولاناسیدابواحمدحسین سجادبخاری جماعت اشاعت التوحید والسنہ سےتعلق رکھنےوالےایک جیدعالم دین تھے۔ وہ اپنے حلقہء احباب میں رئیس التحریر کےلقب سےجانےجاتےہیں۔

ولادت

جمعیت اشاعت التوحیدوالسنہ کے ترجمان اورحسین علی الوانی کےدورآخر کےمریدین میں سےتھے۔1929ءمیں کوٹ خوشحال ضلع حافظ آبادمیں سیدمحمد علی شاہ کےہاں پیداہوئے۔

تعلیم

پرائمری تک تعلیم حاصل کرنےکےبعددینی تعلیم کاشوق ہواتونواحی گاؤں ونیکےتارڑ کےایک مدرسہ سےفارسی اورصرف ونحو کی کتابیں پڑھیں۔ مدرسہ اشاعت العلوم فیصل آباد،مظاہرالعلوم سہارنپور اور جامعہ عباسیہ بہاولپورمیں بھی پڑھتے رہے۔تکمیل مدرسہ حسینیہ انہی ضلع گجراتجوکہ اب منڈی بہاؤالدین ہےمیں ولی الله کےہاں کی۔ ترجمہ وتفسیرکےلیے حسین علی الوانی رح کےہاں تشریف لائے لیکن وہ ان دنوں شدیدعلیل تھےاورصرف بیعت کاشرف حاصل کرپائے۔دیوبندمیں سیدفخرالدین رح سے بخاری شریف پڑھی۔ ایک سال لکھنؤمیں عبدالشکور فاروقی رح سےمذہب شیعہ کی کتابیں پڑھیں۔

تدریسی خدمات

عملی زندگی کاآغازالجامعةالمحمدیہ قلعہ دیدارسنگھ میں تدریس سےکیا۔گجرات کے مدرسہ اشاعت القرآن اورگوجرانوالہ کے مدرسہ انوارالعلوم میں بھی کام کیا۔ ان کوانگریزی زبان پربھی عبورحاصل تھا۔

تنظیم سازی میں کردار

توحیدوسنت کی اشاعت کےلیےملک گیر تنظیم کاخیال سب سےپہلےانہوں نےپیش کیااورعلمائےگوجرانوالہ کی کوششوں سے یہ خواب نومبر 1957ء میں جمعیت اشاعت التوحیدوالسنہ کی صورت میں شرمندہ تعبیر ہوا۔ موصوف نائب ناظم اعلی کےعہدہ پرفائز رہے۔

ادارت اور تصنیفی خدمات

1959ء سے 1992ء تک ماہنامہ تعلیم القرآن راولپنڈی کے مدیررہے۔اس دوران انہوں نے غلام الله خان کےساتھ مل کر حسین علی الوانی کےقرآنی فہم وفکرکو تفسیرجواہر القرآن کی صورت میں پیش کیا۔ یہ ان کاعظیم کارنامہ سمجھاجاتاہے۔ ان کی دیگرتصانیف یہ ہیں:

  • ارشاد الاصاغر الی مسلک الاکابر
  • سماع الموتی'
  • البیان المسافر (مولانا عبدالقادر رائے پوری رح کی تدفین پر اختلاف کے موضوع پر لکھی گئی)
  • ارشاد السائل
  • گلدستہ مذہب شیعہ
  • بنات النبی ص
  • خلاصہ سراجی
  • خصائل المسلمین ترجمہ مسائل اربعین از شاہ محمد اسحاق دہلوی رح۔
  • ترجمہ تاریخ اصفہان
  • اقامتہ البرہان علی ابطال وساوس ہدایتہ الحیران (تفسیرجواہرالقرآن پر عبدالشکورترمذی کےاعتراضات پر مشتمل کتاب ہدایتہ الحیران کارد)

اس کےعلاوہ مسئلہ علم غیب پرمولانا غلام الله خان رح کےافادات سےایک کتاب جواہرالتوحید کےنام سےترتیب دی۔ ان کے علاوہ بےشمارعلمی اورسیاسی مضامین تعلیم القرآن میں شائع ہوئے۔ در حقیقت انہوں نےاپنےقلم سےحسین علی کی فکر کی اشاعت بھر پوراندازمیں کی۔ اس سلسلےکی ایک کوشش تحفہ ابراہیمیہ کی اشاعت دوم کامقدمہ ہےجومولاناصوفی عبدالحمیدسواتی نےتحریرکیاتھا۔ سیدد سجاد بخاری رح ے تعلیم القرآن کےمسلسل چارشماروں میں اس پرمعرکة الآراءتبصر ہ لکھا۔

خطابت اور حکمت

مولاناسیدسجادبخاری رح تقریباربع صدی تک جامع مسجدلال خان گوجرانوالہ میں خطیب رہے۔انہیں حکمت سےبھی لگاؤتھا۔

وفات

1992ءمیں رب کابلاواآگیااوریہ چلتاپھرتا دائرة المعارف لاہورکےایک ہسپتال میں ابدی نیندسوگیا۔ مولاناقاضی عصمت الله رح نےنمازجنازہ پڑھائی اورحافظ آباد میں دفن کیےگئے۔[1]

حوالہ جات

  1. مولانا حسین علی؛شخصیت،کردار،تعلیمات،از میاں محمد الیاس،اشاعت اکیڈمی قصہ خوانی بازار پشاور،بدون تاریخ