"تغلق خاندان" کے نسخوں کے درمیان فرق
م r2.6.4) (روبالہ جمع: ca:Dinastia tughlúquida |
م r2.6.4) (روبالہ ترمیم: hi:तुग़लक़ वंश |
||
سطر 64: | سطر 64: | ||
[[de:Tughluq-Dynastie]] |
[[de:Tughluq-Dynastie]] |
||
[[fr:Dynastie des Tughlûq]] |
[[fr:Dynastie des Tughlûq]] |
||
[[hi: |
[[hi:तुग़लक़ वंश]] |
||
[[it:Tughlak]] |
[[it:Tughlak]] |
||
[[ml:തുഗ്ലക് രാജവംശം]] |
[[ml:തുഗ്ലക് രാജവംശം]] |
نسخہ بمطابق 00:40، 5 مارچ 2012ء
دور حکومت 1320ء سے 1413ء تک
ہندوستان میں خلجی خاندان کے بعد سلطان غیاث الدین تغلق نے دہلی پر تغلق خاندان کی حکومت قائم کی۔ یہ خاندان 1413ء تک حکمران رہا۔ اور اس کے بعد سید خاندان برسراقتدار آیا۔ تغلق خاندان کے دو بادشاہ زیادہ نامور ہوئے ہیں۔ محمد تغلق ایک سخت گیر حاکم تھا۔ متعصب مؤرخوں نے اس کو پاگل کہا ہے مگر یہ درست نہیں ۔ اس نے چند غلط اور ناممکن العمل اقدام ضرور کیے۔ مثلا پایۂ تخت دہلی سے دولت آباد منتقل کیا۔ خراسان اور چین پر ناکام حملہ کیا۔
محمد تغلق کے زمانے میں مشہور عرب سیاح ابن بطوطہ ہندوستان آیا ۔ اور نوبرس یہاں رہا۔ فیروز شاہ تغلق اس خاندان کا سب سے ممتاز بادشاہ گزرا ہے جو بہت دیندار اور منصف مزاج تھا۔ تمام زندگی رفاہ عامہ کے کاموں اور علم کی ترویج و ترقی میں کوشاں رہا۔ بے شمار ہسپتال ، مساجد ، یتیم خانے ، سرائیں اور مدارس قائم کیے۔ بے کاری کو دور کرنے کی خاطر دریاؤں پر پل بندھوا کر ملک میں نہریں کھدوائیں تاکہ زراعت بڑھے۔ اور عوام خوشحال ہوں۔ سخت سزائیں ، منسوخ کردیں۔ فرویز شاہ کے بعد خاندان تغلق کا زوال شروع ہوا۔ اور 1398ء میں امیر تیمور نے رہی سہی طاقت کا خاتمہ کردیا۔ تیمور جاتے وقت خضر خاں کو نائب بنا کر چھوڑ گیا۔ گو آخری بادشاہ محمد تغلق نے جلد ہی دہلی پر دوبارہ قبضہ کر لای۔ لیکن 1413ء میں اس کی وفات کے بعد تغلق خاندان کا بالکل خاتمہ ہوگیا۔ تغلق عہد کی ایک قابل قدر خصوصیت یہ ہے کہ دکنی زبان پر شمالی ہند کی زبان کا مستقل اور نمایاں اثر اسی دور میں ہوا۔
سلاطین تغلق
لقب | نام | دور حکومت | |
---|---|---|---|
سلطان غیاث الدین تغلق شاہ |
غازی ملک |
1320 تا 1325ء | |
سلطان محمد عادل بن تغلق شاہ |
ملک فخر الدین |
1325ء تا 1351ء | |
سلطان فیروز شاہ تغلق |
ملک فیروز ابن ملک رجب |
1351ء تا 1388ء | |
سلطان غیاث الدین تغلق شاہ دوم |
تغلق خان ابن فتح خان ابن فیروز شاہ |
1388ء تا 1389ء | |
سلطان ابو بکر شاہ |
ابو بکر خان ابن ظفر خان ابن فتح خان ابن فیروز شاہ |
1389ء تا 1390ء | |
سلطان محمد شاہ |
محمد شاہ ابن فیروز شاہ |
1390ء تا 1394ء | |
سلطان علاءالدین سکندر شاہ |
ھمایوں خان |
1394ء | |
سلطان ناصر الدین محمود شاہ تغلق |
محمود شاہ ابن محمد شاہ |
1394 - 1412/1413 | |
سلطان ناصر الدین نصرت شاہ تغلق |
نصرت خان ابن فتح خان ابن فیروز شاہ |
1394 – 1398 | |
سید خاندان نے تغلق خاندان کو ہٹا دیاـ |