سات لاکھ (فلم)
Appearance
سات لاکھ | |
---|---|
سات لاکھ | |
ہدایت کار | جعفر ملک |
پروڈیوسر | سیف الدین سیف |
کہانی | سیف الدین سیف |
ستارے | سنتوش کمار نیئر سلطانہ صبیحہ خانم آغا طالش نیلو سلطان کھسٹ |
موسیقی | رشید عطرے |
سنیماگرافی | رضا میر |
تاریخ نمائش |
|
دورانیہ | 3 گھنٹے |
ملک | |
زبان | اردو |
سات لاکھ اردو زبان میں 1957ء میں ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم تھی۔ اس فلم کو سال 1957ء کے لیے بہترین فلم کے نگار ایوارڈ سے نوازا گیا۔[1]
فلم سات لاکھ 9 اکتوبر، 1957ء میں نمائش کے لیے پیش ہوئی۔ اس فلم کے فلم ساز، کہانی کار اور نغمہ نگار سیف الدین سیف جبکہ ہدایت کار جعفر ملک، موسیقار رشید عطرے اور عکاس رضا میر تھے[1]
اداکار
[ترمیم]- سنتوش کمار
- آصف جاہ
- نصرت کاردار
- سلطان کھوسٹ
- نیئر سلطانہ
- صبیحہ خانم
- نیلو
- آغا طالش
- نکہت سلطانہ[2]
موسیقی
[ترمیم]اس فلم کی موسیقی معروف موسیقار رشید عطرے نے ترتیب دی جبکہ نغمات سیف الدین سیف نے تحریر کیے۔ اس فلم میں زبیدہ خانم اور سلیم رضا نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔ اس فلم کی کامیابی میں نغمات نے اہم کردار ادا کیا۔[1]
نغمات
[ترمیم]نمبر شمار | گانا | نغمہ نگار | گلوکار / گلوکارہ |
---|---|---|---|
1 | آئے موسم رنگیلے سہانے جیا نہیں مانے | سیف الدین سیف | زبیدہ خانم |
1 | گھونگھٹ نکالوں کہ گھونگھٹ چرالوں | سیف الدین سیف | زبیدہ خانم |
1 | یارو مجھے معاف رکھو، میں نشے میں ہوں | سیف الدین سیف | سلیم رضا |
اعزازات
[ترمیم]سات لاکھ نے مجموعی طور پر 5 نگار ایوارڈ حاصل کیے۔ یہ ایوارڈز جن شعبوں میں حاصل کیے ان میں[1]:
نمبر شمار | شعبہ | نام | ایوارڈ کا نام |
---|---|---|---|
1 | بہترین اردو فلم سال 1957ء | سیف الدین سیف | نگار ایوارڈ |
2 | بہترین اداکارہ | صبیحہ خانم | نگار ایوارڈ |
3 | بہترین کہانی کار | سیف الدین سیف | نگار ایوارڈ |
4 | بہترین معاون اداکارہ | نیئر سلطانہ | نگار ایوارڈ |
5 | بہترین موسیقار | رید عطرے | نگار ایوارڈ |
حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب پ ت ص 139، پاکستان کرونیکل، عقیل عباس جعفری، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء
- ↑ سات لاکھ، آئی ایم بی ڈی ڈاٹ کام
زمرہ جات:
- 1957ء کی فلمیں
- 1957ء کی پاکستانی فلمیں
- 1957ء کی ڈراما فلمیں
- اردو زبان کی فلمیں
- پاکستان میں عکس بند فلمیں
- پاکستان میں ہونے والے واقعات پر فلمیں
- پاکستانی رومانوی ڈراما فلمیں
- پاکستانی فلمیں
- لولی وڈ فلمیں
- نگار اعزاز جیتنے والی شخصیات
- 1950ء کی دہائی کی تاریخی ڈراما فلمیں
- 1950ء کی دہائی کی اردو زبان کی فلمیں
- اردو زبان کی پاکستانی فلمیں