سلونی گور

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
سلونی گور

معلومات شخصیت
پیدائش (1999-12-12) 12 دسمبر 1999 (عمر 24 برس)
بلند شہر   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
تعليم دہلی یونیورسٹی
پیشہ مزاحیہ اداکار   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سلونی گور(انگریزی: Saloni Gaur) بھارتی مزاحیہ اداکارہ ہے۔ سلونی اپنے مزاحی نام نجمہ آپی سے معورف ہے۔ سلونی سماجی مسائل کو اپنے ویڈیوز کے ذریعہ اجاگر کرتی ہے۔سلونی ٹویٹر اور انسٹاگرام کے پلیٹ فارم سے اپنے ویڈیوز عوام تک پہنچاتی ہے[1][2][3][4]سلونی دہلی یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم ہے۔ سلونی کے بیشتر ویڈیوز ایک منٹ سے کم دورانیے کے ہیں اور کچھ دو منٹ سے زیادہ دورانیے کے بھی ہیں۔ سلونی بہت کم لمحات میں اپنے ویڈیوز کے ذریعے کئی ایک سوالات پوچھ جاتی ہے۔ سی اے اے، دلی ہوا آلودگی، پیاز کی قیمت، ڈونلڈ ٹرمپ کی بھارت آمد، پوہا اور کورونا وائرس وغیرہ سلونی گور کی نمایاں تخلیقات ہیں.

پیدائش اور تعلیم[ترمیم]

سلونی گور 12 دسمبر 1999ء کو اتر پردیش کے معروف شہر بلند شہر میں پیدا ہوئی. گور نے اپنی ابتدائی تعلیم بلند شہر کے رینائیسنس اسکول سے حاصل کی اور اب دہلی یونیورسٹی سے علومِ سیاسیات اور علومِ معاشیات میں بی-اے کی طالبہ ہے۔[5][6]

مزاح نگاری[ترمیم]

سلونی گور نے پنکی ڈوگرا کے کردار سے میمیکری اور مزاحیہ نگاری کی شروعات کی۔ اس کے بعد کسم بہن جی اور آشا بہن جی نامی کرداروں سے سماجی مسائل کو اجاگر کیاـ 2018ء میں سلونی نے نجمہ آپی کا کردار پیش کیاـ نجمہ آپی کے کردار سے سلونی نے یونین بجٹ 2020ء، سی-اے-اے اور دلی پولیوشن جیسے حساس عنوانات پر ویڈیوز بناکر ان سے متعلقہ مسائل سے لوگوں کو آگاہ کیاـ۔ نجمہ آپی کے کردار سے سلونی السلام علیکم ، انشٹاگرام کے بندو سے اپنی ویڈیوز کا آغاز کرتی ہے۔ نقاب پہن کر سلونی ویڈیو بناتی ہیں اور ہنستے ہنساتے سماجی مسائل کی طرف توجہ دلاتی ہے۔[5][2][7]کنگنا راناوت کی ممیکری بھی سلونی کا اہم مشغلہ ہے۔بھارت میں پیاز کی قیمت سے لے کر ڈونلڈ ٹرمپ کی آمد پر بھی سلونی نے اپنی ویڈیوز کے ذریعے سوال اٹھائے ہیں۔

اہم ویڈیوز[ترمیم]

سلونی گور کے کچھ اہم مزاحی ویڈیوز:

  • سی اے اے سے متعلق معلومات[1]
  • بھارت میں پیاز کی قیمت [8]
  • کنگنا رناوت ویلنٹائن ڈے کے موقع پر [9]
  • ٹرمپ کی بھارت آمد [10]
  • پوہا اورکورونا وائرس [11]

بیرونی روابط[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب "Meet 'Nazma aapi', through whom a 20-year-old woman is tackling social issues one video at a time"۔ Scroll.in۔ 19 January 2020۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 فروری 2020 
  2. ^ ا ب "Watch: Comedian Saloni Gaur makes parody video of Kangana Ranaut's reaction to Arnab Goswami-Kunal Kamra row"۔ FirstPost.com۔ 2 February 2020۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 فروری 2020 
  3. Barkha Manral (16 January 2020)۔ "Talent On Sensation: From Saloni Gaur To Nazma Aapi"۔ NewsAurChai.com۔ 06 فروری 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 فروری 2020 
  4. "Meet 20-year-old Internet star 'Nazma Aapi'"۔ TribuneIndia.com۔ 15 January 2020۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 فروری 2020 [مردہ ربط]
  5. ^ ا ب Surbhi Gupta۔ "A Sense of Humour"۔ IndianExpress.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 فروری 2020 
  6. Nishitha Grover (15 January 2020)۔ "Who is Nazma Aapi, the woman who has something to say about everything?"۔ IndiaToday.in۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 فروری 2020 
  7. Aman Gupta (15 January 2020)۔ "'नजमा आपी' बनकर इंटरनेट पर कैसे छाईं 19 साल की DU छात्रा सलोनी?"۔ khabar.ndtv.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 فروری 2020 
  8. https://twitter.com/salonayyy/status/1204661918851485702
  9. https://www.youtube.com/watch?v=dFtnQTw_VUI
  10. https://www.youtube.com/watch?v=pCxPb5rAc8s
  11. https://www.youtube.com/watch?v=J0lmRALCzKk