سنی بوہرہ
گنجان آبادی والے علاقے | |
---|---|
| |
زبانیں | |
مذہب | |
اسلام | |
متعلقہ نسلی گروہ | |
سنی بوہرہ (نیز جعفری بوہرہ یا پٹنی بوہرہ) بھارت کے صوبہ گجرات سے تعلق رکھنے والی ایک برادری ہے۔ بیشتر ثقافتی امور میں داؤدی بوہروں سے مماثلت کی بنا پر اکثر انھیں داؤدی بوہرہ سمجھ لیا جاتا ہے۔ پاکستان میں اس برادری کے افراد سنی بوہرہ کہلاتے ہیں۔ سنی بوہروں کے بعض خاندان "وورا" یا "ووہرا" کو اپنے خاندانی نام کے طور پر بھی استعمال کرتے ہیں، ان میں دوسرا مشہور خاندانی نام پٹیل ہے۔ یہ برادری عموماً انا دیو دلواڑہ، جوناگڑھ، ویراول، پٹن، جیٹ پور، منگرول، پوربندر اور کراچی میں آباد ہے۔
گجراتی بولنے والی ووہرا برادری کی غالب اکثریت پاکستان کے صوبہ سندھ کے ساحلی شہر کراچی میں آباد ہے۔ برادری کے افراد خاصے منظم ہیں اور کراچی کی ایک تنظیم "چروتر مسلم انجمن" کے ذریعہ اپنی سرگرمیاں انجام دیتے ہیں۔ چروتر بھارتی صوبہ گجرات کا وہ خطہ ہے جو سنی بوہروں کا آبائی مسکن ہے۔
تاریخ
[ترمیم]پندرہویں صدی عیسوی میں پٹن، گجرات کی بوہرا برادری کی ایک بڑی تعداد نے مستعلیہ اسماعیلی مذہب کو چھوڑ کر حنفی اہل سنت کا مسلک اختیار کر لیا تھا، اس تبدیلی مذہب کے رہنما جعفر پٹنی تھے جو خود پہلے بوہرہ تھے اور پھر سنی مسلمان بنے۔ یوں بوہرہ برادری سے اہل سنت بن جانے والے افراد کا یہ گروہ جعفری بوہرہ اور پٹنی بوہرہ کہلایا۔ سنہ 1538ء ميں سندھ کے ایک مبلغ سید جعفر احمد شیرازی نے پٹنی بوہروں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسماعیلی بوہروں سے اپنے سماجی روابط منقطع کر لیں۔ اس کے بعد بھی تقریباً اسی فیصد افراد نے اسماعیلی فقہ کو ترک کرکے سنی حنفی فقہ کو اپنا لیا تھا۔[1][2]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ N. Hanif (25 جنوری، 1999)۔ "Islamic Concept of Crime and Justice"۔ Sarup & Sons – Google Books سے
- ↑ Jonah Blank (15 اپریل، 2001)۔ "Mullahs on the Mainframe: Islam and Modernity Among the Daudi Bohras"۔ University of Chicago Press – Google Books سے