سید محمد حسینی شاہرودی
Appearance
آیت اللہ العظمیٰ | |
---|---|
سید محمد حسینی شاہرودی | |
(عربی میں: مُحمَّد الحُسيني الشاهرودي) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 1 دسمبر 1925ء نجف |
وفات | 7 جولائی 2019ء (94 سال)[1] تہران |
شہریت | ایران عراق |
مذہب | اسلام |
فرقہ | اہل تشیع |
فقہی مسلک | جعفری |
عملی زندگی | |
پیشہ | عالم ، فقیہ |
پیشہ ورانہ زبان | عربی ، فارسی |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
درستی - ترمیم |
سید محمد حسینی شاہرودی (پیدائش : دسمبر 1925ء بمقام نجف - وفات 7 جولائی 2019ء بمقام تہران) ایک بزرگ مرجع تقلید تھے۔ [2]
زندگی
[ترمیم]سید محمد حسین شاہرودی دسمبر 1925ء بمطابق جمادی الاول 1344ھ کو عراق کے شہر نجف اشرف میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد ماجد سید محمود حسین شاہرودی بھی ایک مرجع تقلید تھے جو بزرگ مرجع تقلید سید ابو الحسن اصفہانی کی وفات کے بعد برسوں تک دینی، علمی اور فقہی خدمات کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ اہل تشیع کے مدارس دینی کے سرپرست اور مکتب اثنا عشری کے مرجع تقلید رہے۔ان کی والدہ نجف کے عالم دین شیخ محمد رضا فاضل نیشاپوری کی بیٹی تھیں جبکہ ان کے بھائی سید علی حسینی شاہرودی عالم اور شاہرود کے معروف روحانی راہنماؤں میں سے تھے۔[3]
تصنیفات
[ترمیم]سید محمد حسینی شاهرودی کی تصانیف و تالیفات درج ذیل ہیں:[3][4]
- «ذخیرة المؤمنین لیوم الدین» رساله عملیه — عربی.
- «رساله توضیح المسائل» رساله عملیه - فارسی.
- «توضیح مناسک حج» احکام حج - فارسی.
- «رساله توضیح المسائل» - اردو.
- کتاب استفتائا - فارسی.
- «رساله مختصر الاحکام»— اردو.
- «دروس فی احکام النساء» — عربی.
- تقریرات مرحوم سید محمود شاهرودى
- حاشیه بر عروه الوثقی
- کتاب فی الحدود
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ آیتالله سیدمحمد حسینی شاهرودی درگذشت
- ↑ "آیت الله العظمی سید محمد حسینی شاهرودی درگذشت"۔ خبرگزاری مهر
- ^ ا ب "حضرت آیت الله سید محمد حسینی شاهرودی درگذشت + زندگی نامه و تصاویر | خبرگزاری بین المللی شفقنا"۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-07-08
- ↑ خانه کتاب۔ "فهرست کتابهای پدیدآور: سیدمحمد حسینی شاهرودی"۔ 2020-09-21 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-07-12