شوکت علی (گلوکار)
شوکت علی خان | |
---|---|
پیدائش | 3 مئی 1944پنجاب، پاکستان |
وفات | اپریل 2، 2021[1]لاہور، پاکستان | (عمر 76 سال)
اصناف | لوک موسیقی |
پیشے | گلوکار |
سالہائے فعالیت | 1960-2021 |
شوکت علی (انگریزی: Shaukat Ali) (ولادت: 3 مئی 1944ء - وفات: 2 اپریل 2021ء) جن کو شوکت علی خان کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، پاکستان کے ایک لوک گلوکار تھے۔[2][3] 1990ء میں صدر پاکستان نے انھیں تمغائے حسن کارکردگی سے نوازا۔[4]
ابتدائی زندگی اور کیریئر
[ترمیم]شوکت علی ضلع گجرات (جو اب نئے ضلع منڈی بہاء الدین پنجاب، پاکستان میں آتا ہے) ملکوال میں فنکاروں کے ایک خاندان میں 3 مئی 1944ء کو پیدا ہوئے۔ شوکت علی نے 1960ء کی دہائی میں، جب کالج میں تھے، تب سے گانا شروع کیا۔ جب بھی شوکت علی کو مدد کی ضرورت پڑی تو انھوں نے اپنے بڑے بھائی عنایت علی خان سے مدد لی۔ شوکت علی کو پاکستانی فلمی دنیا میں ایک مشہور میوزک ڈائریکٹر ایم اشرف نے اپنی پنجابی فلم تیس مار خان (1963ء) میں ایک پس پردہ گلوکار کے طور پر متعارف کرایا تھا۔[4]
شوکت علی نے 1960ء کی دہائی کے آخر سے، غزل اور پنجابی لوک گیت پیش کیے۔[4] ایک لوک گلوکار کی حیثیت سے، شوکت علی نہ صرف پنجاب، پاکستان بلکہ پنجاب، بھارت میں بھی مشہور ہیں۔ شوکت علی نے برطانیہ، کینیڈا اور امریکہ سفر کیا اور وہاں پر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔[4]
شوکت علی پاکستانی گلوکار عمران شوکت علی، امیر شوکت علی اور محسن شوکت علی کے والد ہیں۔[5][3]
ایوارڈ اور پہچان
[ترمیم]- 1990ء میں صدر پاکستان نے تمغائے حسن کارکردگی سے نوازا[6]
مشہور گیت
[ترمیم]- سیف الملوک (میاں محمد بخش)
- ہیر وارث شاہ (وارث شاہ)
- ساتھیو ! مجاہدو ! جاگ اٹھا ہے سارا وطن
- لعل میری پت
- مرشد میرا نادر علی شاہ ہے
- توں وی حق دا ولی
- ساڈے یار نے بنھ لیے سہرے
- تیری میری ایہ ازلاں دی یاری
- کیوں دور دور رہندے او
- کدی تے ہَس بول وے
- چھلا
- جگا
- ماݨ
- جنت دا پڑچھاواں
وفات
[ترمیم]2 اپریل 2021ء کو بعمر 77 برس لاہور میں بعارضہ جگر وفات پاگئے۔[7][8][9]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Gabol, Imran (2 اپریل 2021). "Folk singer Shaukat Ali passes away in Lahore". Images (انگریزی میں). Retrieved 2021-04-02.
- ↑ Cesare Baccheschi (21 جولائی 2013)۔ "Musical heritage: Shaukat Ali honoured with Pride of Punjab award"۔ The Express Tribune (newspaper)۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-06-19
- ^ ا ب Adnan Lodhi (1 جولائی 2017)۔ "Folk singer Shaukat Ali's music immortalized in new documentary"۔ The Express Tribune (newspaper)۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-06-19
- ^ ا ب پ ت Amjad Parvez (6 اکتوبر 2017)۔ "Shaukat Ali the indisputable Punjabi folk singer"۔ Daily Times (newspaper)۔ مورخہ 2021-02-25 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-07-11
- ↑ "Western culture 'affecting' Indians, Pakistanis"۔ The۔ Chandigarh, India: Tribune News Service۔ 12 دسمبر 2004۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-11-16
- ↑ Amjad Parvez (6 اکتوبر 2017)۔ "Shaukat Ali the indisputable Punjabi folk singer"۔ Daily Times (newspaper)۔ مورخہ 2021-02-25 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-07-11
- ↑ "Folk singer Shaukat Ali passes away". www.geo.tv (انگریزی میں). Retrieved 2021-04-02.
- ↑ Gabol, Imran (2 اپریل 2021). "Folk singer Shaukat Ali passes away in Lahore". Images (انگریزی میں). Retrieved 2021-04-02.
- ↑ "Punjabi folk singer Shaukat Ali no more". www.thenews.com.pk (انگریزی میں). Retrieved 2021-04-02.
- اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: غیر آرکائیو شدہ روابط پر مشتمل حوالہ جات
- انگریزی (en) زبان پر مشتمل حوالہ جات
- 1944ء کی پیدائشیں
- 3 مئی کی پیدائشیں
- اکیسویں صدی کے پاکستانی گلوکار
- اکیسویں صدی کے گلوکار
- اکیسویں صدی کے مرد گلوکار
- بیسویں صدی کے گلوکار
- بیسویں صدی کے مرد گلوکار
- پاکستانی فلمی گلوکار
- پاکستانی لوک گلوکار
- پنجابی زبان کے گلوکار
- پنجابی شخصیات
- پنجابی گلوکار
- تمغائے حسن کارکردگی وصول کنندگان
- ضلع منڈی بہاؤالدین کی شخصیات
- 2021ء کی وفیات