مندرجات کا رخ کریں

عبد الجبارشاکر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
عبد الجبارشاکر
معلومات شخصیت
پیدائش 1 جنوری 1947ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ضلع قصور ،  برطانوی پنجاب   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 13 اکتوبر 2009ء (62 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اسلام آباد   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مدفن شیخوپورہ   ویکی ڈیٹا پر (P119) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ محقق ،  پروفیسر ،  مصنف   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو ،  انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملازمت پنجاب پبلک لائبریری، لاہور ،  بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی   ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
باب ادب

پروفیسر عبد الجبار شاکر (پیدائش:یکم جنوری 1947ء - 13 اکتوبر 2009ء) پاکستان کے ممتاز عالمِ دین، محقق اور اقبال شناس تھے۔ وہ پنجاب پبلک لائبریری کے ڈائریکٹر جنرل، دعوۃ اکیڈمی اور سیرت اسٹڈی سینٹر، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے ڈائریکٹر بھی رہے۔

ولادت

[ترمیم]

پروفیسر عبد الجبار شاکر یکم جنوری 1947ء کو حسین خان والا نزد پتوکی، ضلع قصور میں پیدا ہوئے۔

عملی زندگی

[ترمیم]

عمر عزیز کا بیشتر حصہ درس و تدریس، مطالعہ اور علمی نوادرات کی تلاش میں گذرا۔ پنجاب پبلک لائبریری، لاہور کے ڈائریکٹر جنرل، دعوۃ اکیڈمی اور سیرت اسٹڈی سینٹر، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے ڈائریکٹر بھی رہے۔ فیصل مسجد اسلام آباد کے خطیب رہے۔ ان کی کتاب دوستی کا مظہر ان کی وسیع لائبریری بیت الحکمت ہے جس میں تقریباً ایک لاکھ سے زیادہ کتب اور رسائل موجود ہیں۔

تصانیف

[ترمیم]
  • قاموس الاقبال،
  • سیرت النبی کے امتیازات،
  • مرقع سیرت، علامہ اقبال کی اردو نثر،
  • The
Other Half of the Glorious Quran اور  Anthology of Iqbal Prose شامل ہیں۔ 

وفات

[ترمیم]

وہ 13 اکتوبر 2009ء کو شفاء انٹرنیشنل ہسپتال ، اسلام آباد میں وفات پا گئے اور شیخوپورہ میں مدفون ہوئے۔[1]

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ڈاکٹر محمد منیر احمد سلیچ،ادبی مشاہیر کے خطوط، قلم فاؤنڈیشن انٹرنیشنل لاہور، 2019ء، ص 205