مندرجات کا رخ کریں

عبد العزیز بن عبد اللہ اویسی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
محدث
عبد العزیز بن عبد اللہ اویسی
معلومات شخصیت
پیدائشی نام عبد العزيز بن عبد الله بن يحيى بن عمرو بن أويس بن سعد بن أبي السرح
وجہ وفات طبعی موت
رہائش مدینہ
شہریت خلافت عباسیہ
کنیت ابو قاسم
لقب ابن ابی سرح
مذہب اسلام
فرقہ اہل سنت
عملی زندگی
طبقہ 10
ابن حجر کی رائے ثقہ
ذہبی کی رائے ثقہ
استاد مالک بن انس ، عبد العزیز بن عبد اللہ ماجشون ، نافع بن عمر جمحی ، عبد اللہ بن جعفر مخرمی ، عبد اللہ بن لہیہ ، سلیمان بن بلال ، ابراہیم بن سعد
نمایاں شاگرد محمد بن اسماعیل بخاری ، ابو داؤد ، ابو عیسیٰ محمد ترمذی ، محمد بن ماجہ ، محمد بن یحیی ذہلی ، ابو حاتم رازی ، ابو زرعہ رازی
پیشہ محدث   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عمل روایت حدیث

ابو قاسم عبد العزیز بن عبد اللہ بن یحییٰ بن عمرو بن اویس بن سعد بن ابی سرح قرشی عامری مدنی المعروف اویسی۔ [1] آپ کی وفات 211ھ یا 220ھ کے لگ بھگ ہوئی، آپ اہل سنت کے نزدیک مدینہ کے علماء اور حدیث نبوی کے ثقہ راویوں میں سے ایک تھے۔ [2] آپ کا شمار امام بخاری کے بزرگ شیوخ میں ہوتا ہے۔اور آپ امام مالک کے تلامذہ میں سے ہیں۔ انہوں نے مؤطا کا زیادہ حصہ امام مالک سے سنا اور باقی پڑھا تھا۔ [3]

شیوخ

[ترمیم]
  • عبد العزیز ماجشون،
  • محمد بن جعفر بن ابی کثیر،
  • نافع بن عمر جمعی،
  • مالک بن انس،
  • عبد اللہ بن جعفر مخرمی،
  • عبداللہ بن یحییٰ بن ابی کثیر،
  • ابن لہیہ ۔
  • سلیمان بن بلال،
  • ابراہیم بن سعد اور ان کی جماعت سے روایت ہے۔

تلامذہ

[ترمیم]

ان کی سند پر:

  • محمد بن اسماعیل بخاری،
  • ابو داؤد سجستانی،
  • ابو عیسی ترمذی،
  • محمد بن ماجہ،
  • ہارون حمال،
  • محمد بن یحییٰ ذہلی،
  • عبداللہ بن ابی زیاد قطوانی،
  • ابو زرعہ رازی،
  • ابو حاتم رازی،
  • عبداللہ بن شبیب،
  • اور دیگر بہت سے محدثین آپ کی سند سے روایت کرتے ہیں۔ [4]

جراح اور تعدیل

[ترمیم]

یعقوب بن شیبہ نے کہا: ثقہ ہے، اور ابوداؤد نے کہا۔ ثقہ ہے۔ ابن ابی حاتم نے اپنے والد کی روایت سے کہا: وہ مجھے یحییٰ بن بکر سے زیادہ محبوب ہیں۔ انہوں نے کہا: میرے والد سے ان کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا: صدوق ہے۔ اسے ابن حبان نے ثقہ کہا ہے۔ دارقطنی نے کہا: حجتہ ، ثقہ ہے۔ الخلیلی نے کہا: " ثقہ ، متفق علیہ ہے۔"ابن حجر عسقلانی نے کہا ثقہ ہے ۔ حافظ ذہبی نے کہا ثقہ ہے ۔ [3]

وفات

[ترمیم]

آپ نے 220ھ میں وفات پائی ۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. تاريخ الإسلام ووفيات المشاهير والأعلام - شمس الدين أبو عبد الله محمد بن أحمد بن عثمان بن قَايْماز الذهبي (طبعة دار الغرب الإسلامي:ج5 ص379)
  2. فتح الباب في الكنى والألقاب - أبو عبد الله محمد بن إسحاق بن محمد بن يحيى بن مَنْدَه العبدي (طبعة مكتبة الكوثر:ج1 ص31)
  3. ^ ا ب تهذيب التهذيب - أبو الفضل أحمد بن علي بن محمد بن أحمد بن حجر العسقلاني (طبعة دار إحياء التراث العربي:ج6 ص345)
  4. سير أعلام النبلاء - شمس الدين أبو عبد الله محمد بن أحمد بن عثمان بن قَايْماز الذهبي (طبعة مؤسسة الرسالة:ج10 ص389)