مندرجات کا رخ کریں

عبد اللہ بن عثمان بن عفان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
عبد اللہ بن عثمان بن عفان
 

معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 620ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مملکت اکسوم   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات نومبر625ء (4–5 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مدینہ منورہ   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مدفن جنت البقیع   ویکی ڈیٹا پر (P119) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والد عثمان بن عفان   ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والدہ رقیہ بنت محمد   ویکی ڈیٹا پر (P25) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

عبد اللہ بن عثمان بن عفان (پیدائش: 620ء— وفات: نومبر 625ء) حضرت عثمان رضی اللہ عنہ اور رقیہ بنت محمد کے صاحبزادے ہیں۔ آپ پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسے ہیں۔

تعارف

[ترمیم]

آپ کا نام عبد اللہ والد ماجد کا نام عثمان بن عفان اور والدہ ماجدہ کا نام رقیہ بنت محمد ہیں۔ آپ کے والد ماجد کی کنیت ابو عبد اللہ آپ کے نام پر ہے۔

سلسلہ نسب

[ترمیم]

آپ کا والد ماجد کی جانب سے سلسلہ نسب یہ ہے: عثمان بن عفان بن ابی العاص بن امیہ بن عبد شمس بن عبد مناف

والدہ ماجدہ کی جانب سے سلسلہ نسب یہ ہے: رقیہ بنت محمد (ﷺ) بن عبد اللہ بن عبد المطلب بن ہاشم بن عبد مناف

پیدائش

[ترمیم]

مصعب زبیری نے کہا کہ جب حضرت عثمان بن عفان نے حبشہ کی طرف ہجرت کی تو آپ کے ساتھ آپ کی زوجہ حضرت رقیہ بنت رسول اللہ ﷺ بھی تھیں۔ سرزمین حبشہ میں ایک بچہ پیدا ہوا جس کا نام عبد اللہ رکھا گیا۔ عبد الکریم بن روح بن عنبسہ بن سعید مولی حضرت عثمان بن عفان (جن کی والدہ ام عیاش رقیہ بنت رسول اللہ کی لونڈی تھیں) اپنے والد روح سے انھوں نے اپنے والد عنبسہ سے انھوں نے ان کی دادی ام عیاش سے روایت کی ہے کہ وہ کہتی تھیں حضرت رقیہ سے حضرت عثمان کا ایک لڑکا پیدا ہوا جس کا نام عبد اللہ نبی کریم نے رکھا۔ [1]

وفات

[ترمیم]

حضرت عبد اللہ چھ سال کے ہوئے تو ایک مرغ نے آپ کی آنکھ میں چونچ مار دی جس کی وجہ سے آپ بیمار ہو گئے۔ جمادی الآخر چار ہجری میں آپ نے وفات پائی۔رسول اللہ ﷺ نے آپ کی نماز جنازہ پڑھائی اور آپ کی قبر میں آپ کے والد ماجد حضرت عثمان اترے۔ [2]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. اسد الغابۃ فی معرفۃ الصحابۃ مصنف عزالدین بن الاثیر ابی الحسن بن محمد الجرزی اردو ترجمہ مولانا عبد الشکور فاروقی لکھنوی جلد دوم صفحہ 521
  2. طبقات ابن سعد مصنف محمد بن سعد اردو ترجمہ علامہ عبد اللہ العمادی جلد دوم حصہ سوم صفحہ 131