مجاہد انور خان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مجاہد انور خان
 

چیف آف ایئر اسٹاف
مدت منصب
19 مارچ 2018 – 18 مارچ 2021
صدر عارف علوی
وزیر اعظم عمران خان
اے سی ایم سہیل امان
 
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1962ء (عمر 61–62 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عسکری خدمات
وفاداری  پاکستان
شاخ  پاکستان فضائیہ
کمانڈر DCAS (Operations)
DCAS (Support)
ACAS (Operations)
ناظم اعلیٰ Air Force Strategic Command
ناظم اعلیٰ C4I
لڑائیاں اور جنگیں 2001 India-Pakistan standoff
2008 Indo-Pakistan standoff
شمال مغرب پاکستان میں جنگ

ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان ایک فور اسٹار رینک آفیسر اور چیف آف ائیر اسٹاف پاک فضائیہ تھے۔[2][3] بتاریخ 19 مارچ 2018ء، پاک فضائیہ کے پندرہویں سربراہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان نے ایئر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں چینج آف کمانڈ کی پروقار تقریب میں پاک فضائیہ کی کمان سنبھالی۔[4]

ایئر مارشل مجاہد انور خان پاک فضائیہ کے 22 ویں سربراہ تھے۔ 23 دسمبر 1962ء کو پیدا ہوئے، ظفر وال کی سلہریا راجپوت فیملی سے تعلق ہے، ایئر مارشل مجاہد انور خان نے پی اے ایف کی جی ڈی پی برانچ میں دسمبر 1983 میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ ایئر وار کالج اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔ ایئر مارشل مجاہد انور خان نے اعزازی شمشیر اور بیسٹ پائلٹ ٹرافی بھی حاصل کی جبکہ انھوں نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی گولڈ میڈل بھی حاصل کیا۔ ایئر مارشل مجاہد انور خان کوالیفائیڈ فلائنگ انسٹرکٹر ہے۔ ایئر مارشل مجاہد انور خان کو شاندار خدمات کے اعتراف میں ہلال امتیاز (ملٹری)، ستارۂ امتیاز اور تمغہ امتیاز سے بھی نوازا جاچکا ہے۔[5]

اس سے قبل چیف آف ایئر سٹاف کے پرسنل سٹاف آفیسر، اسسٹنٹ چیف آف ایئر سٹاف (آپریشنل)، ڈپٹی چیف آف دی ایئر سٹاف (آپریشنل)، ڈائریکٹر جنرل سی4 آئی، ڈپٹی چیف آف دی ایئر سٹاف (کھیل) اور ڈائریکٹر جنرل ایئر فورس اسٹریٹجک کمانڈ ایٹ ایئر ہیڈکوائٹرز، اسلام آباد رہ چکے ہیں۔ مجاہد انور خان کئی اقسام کے طیارے اڑانے کی تربیت حاصل کر چکے ہیں، ان میں ایف-16 ، ایف-6 ، ایف ٹی-5 ، ٹی-37 اور ایم ایف آئی-17 وغیرہ شامل ہیں۔ اپنی پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں، ان کو ہلال امتیاز (ملٹری)، ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ امتیاز (ملٹری) مل چکے ہیں۔[6]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Mujahid Anwar Khan takes over command as PAF chief"۔ Pakistan Air Force۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 اپریل 2018 
  2. "Air Marshal Mujahid Anwar Khan designated as new Chief of Air Staff"۔ Express Tribune۔ 16 مارچ 2018۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 مارچ 2018 
  3. Naveed Siddiqui (16 مارچ 2018)۔ "Air Marshal Mujahid Anwar Khan designated new chief of air staff"۔ Dawn۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 مارچ 2018 
  4. "Air Marshal Mujahid Anwar Khan takes over command of PAF"۔ ARY News۔ 19 مارچ 2018۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 مارچ 2018 
  5. "ایئرمارشل مجاہد انور خان نے پاک فضائیہ کی کمان سنبھال لی"۔ روزنامہ جنگ۔ 02 مارچ 2018۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 مارچ 2018 
  6. Air Marshal Mujahid Anwar Khan to replace Sohail Aman as Air Chief