کاشف احمد
ذاتی معلومات | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
مکمل نام | کاشف احمد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پیدائش | کراچی، صوبہ سندھ، پاکستان | 17 نومبر 1975|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلے بازی | دائیں ہاتھ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
گیند بازی | دائیں بازو سے آف بریک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
تعلقات | توصیف احمد (چچا) | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بین الاقوامی کرکٹ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
قومی ٹیم | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ملکی کرکٹ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عرصہ | ٹیمیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
1994/95–1998/99 | کراچی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
1996/97 | پاکستان کسٹمز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
1998/99–1999/00 | پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کیریئر اعداد و شمار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ماخذ: کرکٹ آرکائیو، 25 جنوری 2011 |
کاشف احمد (پیدائش 17 نومبر 1975) پاکستانی نژاد کرکٹ کھلاڑ ی ہے جو متحدہ عرب امارات کی قومی کرکٹ ٹیم کے لیے کھیلتا ہے۔
کاشف احمد دائیں ہاتھ کے بلے باز اور دائیں ہاتھ کے آف بریک بولر ہیں۔ انھوں نے 1995 اور 2000 کے درمیان پاکستان میں مختلف علاقائی ٹیموں کے لیے 38 فرسٹ کلاس اور 21 لسٹ اے میچ کھیلے، جس میں قائد اعظم ٹرافی پینٹاگولر ٹرافی اور پی سی بی پیٹرنز ٹرافی کے میچ بھی شامل ہیں۔ انھوں نے اپنے دوسرے فرسٹ کلاس میچ میں سنچری بنائی، نومبر 1995 میں کراچی وائٹس کے لیے بلے بازی کرتے ہوئے راولپنڈی اے کے خلاف اور ایک بار لسٹ اے میچ میں چار وکٹیں حاصل کیں، مارچ 2000 میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے خلاف پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے لیے میچ کھیلے۔ [1][2]
انھوں نے 1998 کے کامن ویلتھ گیمز میں اور 1995 میں نیوزی لینڈ کے انڈر 19 کے دورے کے دو میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی، لیکن پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے ٹیسٹ کرکٹ یا ایک روزہ بین الاقوامی میچ نہیں کھیلے۔
اپنے میچوں میں اچھے اسکور بنانے کے باوجود وہ پاکستان کی سینئر ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے۔ انھیں جلد ہی انگلستان میں لیگ کرکٹ کھیلنے کی پیشکش ملی اور وہ دو سال تک ٹاؤن ویل کرکٹ کلب کے لیے کھیلے۔
2005 میں، وہ متحدہ عرب امارات کرکٹ ٹیم کے لیے منتخب ہوئے اور ان کی طرف سے آئی سی سی انٹرکانٹینینٹل کپ میں کھیلا۔
حوالہ جات
[ترمیم]ََ
بیرونی روابط
[ترمیم]- Pages using infobox cricketer with a blank name parameter
- دولت مشترکہ کھیلوں میں شریک پاکستانی کھلاڑی
- کراچی سے کرکٹ کھلاڑی
- پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے کرکٹ کھلاڑی
- پاکستان کسٹمز کے کرکٹ کھلاڑی
- کراچی بلیوز کے کرکٹ کھلاڑی
- کراچی وائٹس کے کرکٹ کھلاڑی
- کراچی کے کرکٹ کھلاڑی
- متحدہ عرب امارات کی طرف سے کھیلنے والے پاکستانی کھلاڑی
- اماراتی کرکٹ کھلاڑی
- پاکستان کے کرکٹ کھلاڑی
- بقید حیات شخصیات
- 1975ء کی پیدائشیں