مندرجات کا رخ کریں

کپتان شیر باز خان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

سردار شیر باز خان جنگ عظیم اول برطانوی ہند کے ریٹائر فوجیوں میں سے تھے جو جنگ عظیم اول 1914ء اور دوم 1939ء برطانوی فوج کا حصہ رہے اور بعد ریٹائرمنٹ جہنوں نے ستمبر 1947ء مہاراجہ کشمیر کے شخص راج کے خلاف اپنی مدد آپ کے تحت مسلح جھتے، یونٹیں اور بٹالین بنا کر مہاراجا کشمیر سے الحاق پاکستان کے لیے پونچھ بغاوت میں سدوزئ جنگجوؤں کی قیادت کی[1]


کپتان شیر باز خان
معلومات شخصیت
پیدائش یکم جنوری 1892
پاکستان کشمیر بارڈر
وفات 4 جنوری 1971
بلوچ آزاد کشمیر
رہائش بلوچ آزاد کشمیر گاؤں دھمن
نسل پختون سدوزئی سدھن
عملی زندگی
پیشہ فوجی افسر   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ذیلی نوکری فوج برطانوی ہند آزاد کشمیر ریگولر فورس
عسکری خدمات
وفاداری  پاکستان
شاخ

برٹش انڈین آرمی میں شمولیت

[ترمیم]
British Indian Army

جنگ عظیم اول 1919 // 1914 ء برطانیہ کو دنیا میں اپنا اقتدار و واقار قائم رکھنے کے لیے جنگ عظیم میں لاکھوں کی فوجی طاقت قائم کرنا پڑی جس کے تناظر میں برطانیہ نے ہندوستان سے لاکھوں افراد برطانوی فوج میں لیے اسی دوران ہندوستان کے باقی علاقوں کی طرح پونچھ سے بھی ہزاروں لوگ برطانوی فوج میں بھرتی ہوئے چنانچہ انھیں پونچھ کے ہزاروں افراد میں سردار شیر باز خان بھی برطانوی فوج میں 22 مارچ 1910ء برطانوی فوج کی 66 وائلڈز رائفلرز میں بطور سپاہی بھرتی ہوئے اور جنگ عظیم اول 1918 جرمن جنگ کے دوران اعلى جنگی کارکردگی دکھائی جس وجہ سے آپ کو محاذ جنگ پر ہی ترقی دے کر صوبیدار بنایا گیا یہاں سے ترقیوں کا سلسلہ شروع ہوا جس کے بعد سردار شیر باز خان خدا داد صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے 1933 کپتان تک ترقی پاه کر برطانوی فوج سے پنشن ہوئے ۔ [3]

آزاد کشمیر ریگولر فورس میں شمولیت

[ترمیم]
Azad Jammu Kashmir Regiment (AJK Regiment).

ستمبر 1947ء جب آزاد کشمیر کے برطانوی فوج سے ریٹائر فوجی اپنی مدد آپ کے تحت مسلح جھتے یونٹیں بنا کر مہاراجا کشمیر سے الحاق پاکستان کے لیے دست و گریباں تھے تو ان ایام میں سردار شیر باز خان 55 سال کی ضعیف العمری میں 27 ستمبر 1947 کو اپنے ساتھ 300 برطانوی فوج سے ریٹائرڈ فوجیوں اور دیگر 500 رضاکار جنگجووں کو ساتھ ملا کر 4 سدھنوتی یونٹ کی بنیاد رکھ کر پہلا معرکہ یکم اکتوبر 1947ء راجا پونچھ موتی سنگھ کے راولپنڈی موتی محل پر قبضے سے شروع کیا کیونکہ اطلاعات تھی کہ یہاں ڈوگرہ فورس نے پونچھ بغاوت کی جاسوسی کا ٹیٹ ورق قائم کیا ہوا ہے اس اطلاعات پر 4 سدھنوتی نے یہاں موتی محل پر چھاپہ مار کارروائی میں دس ڈوگروں کو گرفتار کر کے موتی محل اپنے قبضے میں لیا اس کے بعد 4 سدھنوتی بٹالین بھمبر محاذ پر شامل جنگ رہی یکم جنوری 1949ء معاہدہ جنگ بندی کے بعد 4 سدھنوتی بٹالین کو باقاعدہ آزاد کشمیر ریگولر فورس کا حصہ بنا دیا گیا اور سردار شیر باز خان کو اس جنگی خدمات کے اعتراف میں حکومت آزاد کشمیر نے شجاع غازی کشمیر کا تمغا اعزاز عطا کیا جو پاکستانی تمغاجرأت کے مساوی ہے آزاد کشمیر ریگولر فورس کے تمغا شجاع غازی کشمیر کو حکومت پاکستان نے 1958ء تمغا جرأت میں تبدیل کر دیا [4]

جمہوری تحریک اور گرفتاری

[ترمیم]

معاہدہ جنگ بندی یکم جنوری 1949ء کے بعد سردار شیر باز خان اپنی ضعیف العمری کی وجہ سے آزاد کشمیر ریگولر فورس سے ریٹائر ہو گئے جس کے بعد 1950 کی جمہوری تحریک میں سردار محمد ابرہیم خان کا ساتھ دیا جب سردار ابراهم کی اس جمہوری تحریک نے مسلح بغاوت کا روپ دھار لیا تو شیر باز خان نے شیر دل خان گروپ کا ساتھ دیا اور 1956 میں گرفتار ہوئے کچھ ماہ جیل کاٹنے کے بعد جب شیر دل خان کا معاہدہ بارل کے تحت حکومت پاکستان سے صلح صفائی ہو گئی تو 3000 سدوزئیوں کو حکومت پاکستان نے رہائی کر دیا جن میں شیر باز خان بھی شامل تھے [5]

رہائی کے بعد سیاست میں قدم

[ترمیم]

1957ء رہائی کے بعد حکومت پاکستان نے 5000 بغاوت کے مرتکب پونچھ اور سدھنوتی کے ریٹائر فوجیوں کی پنشنیں بند کر دی جس کے حصول کے لیے پونچھ اور سدھنوتی کے ریٹائر فوجیوں نے 1961ء کے آزاد کشمیر انتخابات میں حصہ لے کر حکومت آزاد کشمیر کے پلیٹ فارم سے اپنے حقوق حاصل کرنے کا لائے عمل اختیار کیا تو سردار شیر باز خان سدھنوتی تحصیل بلوچ سے 1961ء آزاد کشمیر کے انتخابات میں الیکشن لڑ کر کامیاب ہوئے اور ممبر حکومت آزاد کشمیر بن کر دیگر ریٹائر فوجی ارکان اسمبلی آزاد کشمیر سے مل کر ریٹائر فوجیوں کی پنشن بحالی کے لیے جہدوجہد شروع کی جو بل اخر کرنل منشا خان کی قیادت 1969 میں کامیاب ثابت ہوئی

حوالہ جات

[ترمیم]

https://en.m.wikipedia.org/wiki/1947_Poonch_rebellion#cite_ref-india-seminar_1-2 https://ur.m.wikipedia.org/wiki/%D8%A2%D8%B2%D8%A7%D8%AF_%DA%A9%D8%B4%D9%85%DB%8C%D8%B1_%D8%B1%DB%8C%DA%AF%D9%88%D9%84%D8%B1_%D9%81%D9%88%D8%B1%D8%B3 https://en.m.wikipedia.org/wiki/1947_Poonch_rebellion https://en.m.wikipedia.org/wiki/1955_Poonch_uprising https://en.m.wikipedia.org/wiki/Sudhan

  1. Christopher Snedden (2012)۔ "Azad Kashmir Regular Force"۔ Kashmir-The Untold۔ ISBN 9789350298985 
  2. {{Cite web|last=|first=|date=2011-11-07|title=Azad Kashmir Regiment|
  3. ،India's Wars A Military History ،1947–1971" by Air Vice Marshal Arjun Subramniam - Published by Harper Collins India
  4. History Of The AZAD KASHMIR REGIMENT Volume ، I, Page 436، ص 6
  5. 1955 Poonch uprising