ہنگورجہ
Appearance
(ہنگورجا سے رجوع مکرر)
شہر | |
ملک | پاکستان |
صوبہ | سندھ |
ضلع | خیرپور |
تحصیل | صوبھودیرو |
منطقۂ وقت | پاکستان کا معیاری وقت (UTC+5) |
ہنگورجہ سندھ پاکستان کا ایک قدیم شہر ہے جو قومی شاہراہ پر کراچی سے 400 کلومیٹر دور اور رانی پور سے 14 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ ہنگورجا انتظامی اعتبار سے تحصیل صوبھودیرو، ضلع خیرپور کی یونین کونسل ہے۔
وجہ تسمیہ
[ترمیم]تاریخ ہنگورجا کے مصنف پروفیسر (ر) میرمحمدسومرو کہتے ہیں،[1]
” | تاریخ کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ ہنگورجا سماٹ (سمہ) خاندان کی ایک شاخ تھی، جیسا کہ یہ شہر انہوں نے آباد کیا تھا اسی لیے ہنگورجا نام پڑ گیا۔ | “ |
ممتاد نقاد اللہ رکھیو بُٹ جنھوں نے سماٹ پر مکمل کتاب لکھی ہے، ان کی تحقیق کے بموجب ہنگورجا سماٹ کی ذات ہے۔[2] مرزا قلیچ بیگ کا کہنا ہے کہ سمہ خاندان کی جدا جدا شاخیں ہیں اور ان میں ہنگورجا بھی نمایاں ہے۔[3]
قدامت
[ترمیم]قدامت کے لحاظ سے یہ شہر بہت قدیم ہے۔ شہر کی قیام کی تاریخ نہیں مل سکی ہے لیکن یہ ثابت ہو چکا ہے کہ یہ شہر سن 947ھ سے بھی پہلے آباد تھا۔[4]
نامور شخصیات
[ترمیم]- سید ناصر علی شاہ لکیاری [5](سابق پیر آف ہنگورجہ)
- سید کاظم علی شاہ لکیاری (ممبر قومی اسمبلی)
- منشی عبد الرؤف سہتو [6](ادیب، انشاپرداز، متوفی 18 ربیع الاول، 1140ھ)
- مخدوم غلام عباس صدیقی[7] (عالمِ دین، متوفی 14 شعبان، 998ھ)
- مخدوم ہنگورجو [8](عالمِ دین)
- مولانا اللہ بخش سومرو (عالمِ دین)
- پروفیسر (ر) میر محمد سومرو (مفسر قرآن، شاعر، محقق، تاریخ دان، مصنف تاریخ ہنگورجا)
- نصیر سومرو (شاعر، صحافی)
- جسٹس (ر) زوار حسین جعفری (سابق جج سپریم کورٹ)
- میجر (ر) افتخار حسین زیدی (مصنف)
- محمدموسیٰ سومرو (سابق سیکشن آفیسر)
- جام حمزعلی خان سہتو (قانون دان)
- علامہ سید اصغر نقوی( شیعہ عالم،محقق،)
- حاجی فقیر محمد سومرو (مصنف)
ملحقہ شہر
[ترمیم]مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ تاریخ ہنگورجا، میرمحمد "مقبول" سومرو، آشکار پرنٹرز، حیدرآباد سندھ، ص21
- ↑ سماٹ از اللہ رکھیو بُٹ، انسٹی ٹیوٹ آف سندھالوجی، جامشورو، ص52
- ↑ تاریخ ہنگورجا، میر محمد "مقبول" سومرو، آشکار پرنٹرز، حیدرآباد سندھ، ص21
- ↑ تاریخ ہنگورجا، میرمحمد "مقبول" سومرو، آشکار پرنٹرز، حیدرآباد سندھ، ص22
- ↑ تاریخ ہنگورجا، میرمحمد "مقبول" سومرو، آشکار پرنٹرز، حیدرآباد سندھ، ص34
- ↑ تاریخ ہنگورجا، میرمحمد "مقبول" سومرو، آشکار پرنٹرز، حیدرآباد سندھ، ص43
- ↑ تاریخ ہنگورجا، میرمحمد "مقبول" سومرو، آشکار پرنٹرز، حیدرآباد سندھ، ص29
- ↑ تاریخ ہنگورجا، میرمحمد "مقبول" سومرو، آشکار پرنٹرز، حیدرآباد سندھ، ص52