مندرجات کا رخ کریں

یمشچی حسن پاشا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یمشچی حسن پاشا
وزیراعظم سلطنت عثمانیہ
مدت منصب
22 جولائی 1601ء4 اکتوبر 1603ء
حکمران محمد ثالث
داماد ابراہیم پاشا
یاوز علی پاشا
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1535ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات سنہ 1603ء (67–68 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
استنبول   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مدفن استنبول   ویکی ڈیٹا پر (P119) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
طرز وفات سزائے موت   ویکی ڈیٹا پر (P1196) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت سلطنت عثمانیہ   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
زوجہ عائشہ سلطان (دختر مراد ثالث)   ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولاد سلطان زادے محمد پاشا
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قومیت البانوی

داماد یمشچی حسن پاشا (پیدائش: 1535ء- وفات: 4 اکتوبر 1603ء) عثمانی سیاست دان اور سلطنت عثمانیہ کے وزیر اعظم تھے۔

پیدائش/ تعلیم و عسکری خدمات

[ترمیم]

حسن پاشا کی پیدائش 941ھ/ 1535ء میں بمقام رگووہ کین یان، نزد پیچ، سربیا، موجودہ کوسووہ میں ہوئی۔ بیچ، سربیا اُس وقت سلطنت عثمانیہ کا صوبہ تھا۔ حسن پاشا بااعتبارِ قومیت البانوی تھے۔ حسن پاشان کا بچپن رگووہ کین یان میں گذرا اور ابتدائی تعلیم کی تحصیل کے لیے حسن پاشا کو پریزرین بھیج دیا گیا۔ پریزرین میں ابتدائی تعلیم کی تحصیل کے بعد وہ عسکری تربیت کی خاطر استنبول کی عسکری درسگاہ میں بھرتی ہوئے۔ عثمانی فوج میں وہ ترقی کرتے ہوئے پاشا کے عہدہ پر پہنچے۔ عسکری خدمات کے صلہ میں حسن پاشا کو 22 جولائی 1601ء میں سلطان محمد ثالث نے وزیراعظم سلطنت عثمانیہ مقرر کیا۔ حسن پاشا 4 اکتوبر 1603ء تک اِس عہدہ پر فائز رہے۔

عثمانیہ خاندان سے تعلق

[ترمیم]

1601ء میں وزیراعظم سلطنت عثمانیہ مقرر ہونے کے محض چند مہینوں بعد حسن پاشا کی شادی شاہزادی عائشہ سلطان (دختر مراد ثالث) سے 5 اپریل، 1602ء کو کردی گئی اور عثمانیہ خاندان کی روایت ہمایونی کے مطابق حسن پاشا کو داماد کا خطاب دیا گیا۔ یکم جنوری 1603ء کو عائشہ سلطان (دختر مراد ثالث) سے ایک بیٹے سلطان زادے محمد پاشا کی ولادت ہوئی۔

قتل

[ترمیم]

نامعلوم وجوہات کے باعث سلطان محمد ثالث نے داماد یمشچی حسن پاشا کے قتل کے لیے پھانسی کا حکم سنایا جس پر 4 اکتوبر 1603ء کو عملدرآمد ہوا۔ اُس وقت حسن پاشا کی عمر 68 سال تھی۔ حسن پاشا کو استنبول میں دفن کیا گیا مگر مقام تدفین نامعلوم ہے۔

سیاسی عہدے
ماقبل  وزیراعظم سلطنت عثمانیہ
22 جولائی، 1601ء4 اکتوبر، 1604ء
مابعد 

حوالہ جات

[ترمیم]