احمد ثانی
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
| عثمانی سلطان | |
| دور حکومت: | 1695–1691 |
احمد ثانی (پیدائش: 25 فروری 1643ء – وفات: 6 فروری 1695ء) 1691ء سے 1695ء تک سلطنت عثمانیہ کے فرمانروا تھے۔ وہ سلطان ابراہیم اول کے صاحبزادے تھے اور اپنے بھائی سلیمان ثانی کی جگہ تخت سلطانی پر جلوہ افروز ہوئے۔ مصطفٰی کوپریلی کا بطور صدر اعظم انتخاب احمد ثانی کے مختصر دورِ حکومت کا بہترین قدم گردانا جاتا ہے۔ احمد کے سلطان بننے کے چند ہفتوں بعد ہی سلطنت عثمانیہ کو لوئس ولیم کی زیر قیادت آسٹریا کے ہاتھوں جنگ سلانکامن میں بدترین شکست سے دوچار ہونا پڑا اور یوں عثمانی ہنگری سے نکال باہر کر دیے گئے۔ چار سالہ دور حکومت میں شکست در شکست کے بعد احمد ثانی غم و اندوہ اور بیماریوں کا شکار ہو کر چل بسا۔
|
|||||||||||||||||
| ویکیمیڈیا العام میں احمد ثانی سے متعلق وسیط موجود ہے۔ |