اردو محاورے بلحاظ حروف تہجی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ذیل میں اردو کے ان محاوروں کی فہرست بلحاظ حروف تہجی درج ہے جو کثیر الاستعمال ہیں۔ محاورے دوسرے الفاظ میں کسی بھی زبان میں سینہ بسینہ منتقل ہونے والے وہ جملے یا کہاوتیں ہوتی ہیں جو ضرب المثل بن جاتی ہیں ی بھی صورت حال کو چند الفاظ میں بیان کر دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں اس لیے بسا اوقات طویل جملوں اور نصائح سے زیادہ موثر ثابت ہوتے ہیں۔ اردو زبان کے محاورے اس کا سب سے دلچسپ حصہ سمجھے جاتے ہیں۔

فہرست[ترمیم]

آ[ترمیم]

  • آپ فضیحت اوروں کو نصیحت
  • آپ کاج مہا کاج
  • آپ کھائے بلی کو بتائے
  • آم کے آم، گٹھلیوں کے دام

ا[ترمیم]

  • اب پچھتائے کیا ہوت جب چڑیاں چگ گئیں کھیت
  • اپنا الو سیدھا کرنا[1]
  • اپنے پاؤں میں آپ کلہاڑی مارنا
  • ایتر کے گھر تیتر

ب[ترمیم]

  • بات کا بتنگڑ بنانا[2]
  • بات لاکھ کی، کرنی خاک کی
  • باڑ ہی جب کھیت کو کھائے تو رکھوالی کون کرے
  • بلی کے بھاگوں چھینکا ٹوٹا[3]

پ[ترمیم]

  • پانچوں انگلیاں برابر نہیں ہوتیں
  • پانچوں انگلیاں گھی میں
  • پانچویں مولوی چھٹے ملا

ٹ[ترمیم]

  • ٹامک ٹوئیاں مارنا
  • ٹانگ برابر
  • ٹانگ تلے سے نکالنا

ت[ترمیم]

  • تاخت و تاراج کرنا
  • تارے دکھائی دینا
  • تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی

روشنی[ترمیم]

  • ثالث بالخیر
  • ثعلب مصری

ج[ترمیم]

  • جس کا کام اسی کو ساجھے
  • جس کا کھائے اسی کا گائے
  • جس کے ہاتھ ڈوئی اس کا سب کوئی
  • جیسا دیس ویسا بھیس
  • جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں
  • جیسا کرو گے ویسا بھرو گے
  • جس کی لاٹھی اس کی بھینس

چ[ترمیم]

  • چلُّو بھر پانی میں ڈوب مرو
  • چادر سے پاؤں باہر پھیلانا
  • چار دن کی چاندنی اور پھر اندھیری رات ہے
  • چکا چوند ہونا
  • چور کی ڈاڑھی میں تنکا

ح[ترمیم]

  • حاتم کی قبر پر لات مارنا
  • حساب بے باق کرنا

خ[ترمیم]

  • خاک میں ملانا[4]
  • خاک اُڑانا
  • خاک ڈالنا
  • خاکستر کرنا
  • خدا چاہے خدا کرے
  • خدا شکر خورے کو شکر ہی دیتا ہے
  • خیالی پلاؤ بنانا

د دیوالہ پٹ جانا[ترمیم]

  • دانت تلے انگلی دینا
  • د ف ع ہونا
  • دھاڑیں مار کر رونا
  • ڈاڑھ گرم ہونا
  • ڈاڑھی پیٹ میں ہونا

ذ[ترمیم]

  • ذات باھر کرنا
  • ذات میں بٹا لگنا

ر[ترمیم]

  • رسی جل گئی پر بل نہ گیا
  • رسی ڈھیلی چھوڑنا
  • رائی کا پہاڑ بنانا

ز[ترمیم]

  • زبان خلق کو نقارہ خدا سمجھو۔
  • زبان کے چٹخارے لینا

ژ[ترمیم]

  • ژرف نگاہی
  • ژولیدہ حال

س[ترمیم]

  • سات پانچ کرنا
  • سات پردوں میں رکھنا
  • سات سمندر پار

ش[ترمیم]

  • شیروشکر ہونا
  • شیطان کی آنت

ص[ترمیم]

  • صاف صاف سنانا
  • صاف صاف کہنا

ض[ترمیم]

  • ضرورت ایجاد کی ماں ہے
  • ضرورت کے وقت گدھے کو باپ بنانا

ط[ترمیم]

  • طرارے بھرنا
  • طشت ازبام ہونا

ظ[ترمیم]

  • ظفر موج
  • ظل الہی

ع[ترمیم]

  • عرش کے تارے توڑنا
  • عرق عرق ہو جانا

غ[ترمیم]

  • غرور کا سر نیچا
  • غصہ ناک پر ہونا
  • غلطاں پیچاں

ف[ترمیم]

  • فارسی بگھارنا
  • فتح کا نقارہ

ق[ترمیم]

  • قارورہ ملنا
  • قافیہ تنگ کرنا
  • قبالہ لکھوانا

ک[ترمیم]

  • کاٹ کھانے کو دوڑنا
  • کاٹھ کے گھوڑے دوڑانا

گ[ترمیم]

  • گدڑی میں لعل
  • گدھا پیٹنے سے گھوڑا نہیں ہوتا
  • گنگی نہائے گی کیا، نچوڑے گی کی
  • گولر کا پھول کھلنا

ل[ترمیم]

  • لاٹھی ٹیک کے چلنا
  • لاکھ کا گھر خاک کر دینا
  • لال انگارہ

م[ترمیم]

  • مارا مارا پھرنا
  • ماگھ ننگی بیساکھی بھوکی

ن[ترمیم]

و[ترمیم]

  • وقت پر گدھے کو باپ بنانا
  • وہ دن گئے جب خلیل خان فاختہ اڑایا کرتے تھے

ہ[ترمیم]

  • ہاتھوں ہاتھ آڑ جانا
  • ہاں جی نوکر ہونا

ی[ترمیم]

  • یار وہی جو بھیڑ میں کام آئے
  • یک انار و صد بیمار
  • یک جان دو قالب

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "الف سے شروع ہونے والے محاورات"۔ اردو گاہ 
  2. "ب سے شروع ہونے والے محاورات"۔ اردو گاہ 
  3. "بلی کے بھاگوں چھینکا ٹوٹا"۔ اردو گاہ 
  4. "خ سے شروع ہونے والے محاورے"۔ اردو گاہ