"بٹ کوئن" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
4 مآخذ کو بحال کرکے 0 پر مردہ ربط کا ٹیگ لگایا گیا) #IABot (v2.0.7
1 مآخذ کو بحال کرکے 0 پر مردہ ربط کا ٹیگ لگایا گیا) #IABot (v2.0.7
سطر 26: سطر 26:
|inflation_source_date = [http://blockchain.info/charts/total-bitcoins تمام بٹ کوئن سرکولیشن میں]
|inflation_source_date = [http://blockchain.info/charts/total-bitcoins تمام بٹ کوئن سرکولیشن میں]
| symbol = {{nowrap|
| symbol = {{nowrap|
BTC, XBT,<ref>{{cite web |title=Bitcoin gaining market-based legitimacy as XBT |url=http://www.coindesk.com/bitcoin-gaining-market-based-legitimacy-xbt/ |author=Jon Matonis |publisher=Coindesk |date=17 ستمبر 2013 |accessdate=14 دسمبر 2013 |archiveurl=https://web.archive.org/web/20181225044917/https://www.coindesk.com/bitcoin-gaining-market-based-legitimacy-xbt |archivedate=2018-12-25 |url-status=live }}</ref> [[فائل:BitcoinSign.svg|9px]]، ฿<ref name="SatoshiDice Forbes">{{cite news |last=Matonis |first=Jon |title=Bitcoin Casinos Release 2012 Earnings |url= http://www.forbes.com/sites/jonmatonis/2013/01/22/bitcoin-casinos-release-2012-earnings/ |work=Forbes |location=New York |date=22 جنوری 2013 |quote=Responsible for more than 50% of daily network volume on the Bitcoin blockchain, SatoshiDice reported first year earnings from wagering at an impressive ฿33٫310. |archiveurl= http://archive.is/JHWHM |archivedate=16 فروری 2013 |deadurl=no}}</ref><ref>This also is the [[Thai baht|baht]] symbol</ref>}}
BTC, XBT,<ref>{{cite web |title=Bitcoin gaining market-based legitimacy as XBT |url=http://www.coindesk.com/bitcoin-gaining-market-based-legitimacy-xbt/ |author=Jon Matonis |publisher=Coindesk |date=17 ستمبر 2013 |accessdate=14 دسمبر 2013 |archiveurl=https://web.archive.org/web/20181225044917/https://www.coindesk.com/bitcoin-gaining-market-based-legitimacy-xbt |archivedate=2018-12-25 |url-status=dead }}</ref> [[فائل:BitcoinSign.svg|9px]]، ฿<ref name="SatoshiDice Forbes">{{cite news |last=Matonis |first=Jon |title=Bitcoin Casinos Release 2012 Earnings |url= http://www.forbes.com/sites/jonmatonis/2013/01/22/bitcoin-casinos-release-2012-earnings/ |work=Forbes |location=New York |date=22 جنوری 2013 |quote=Responsible for more than 50% of daily network volume on the Bitcoin blockchain, SatoshiDice reported first year earnings from wagering at an impressive ฿33٫310. |archiveurl= http://archive.is/JHWHM |archivedate=16 فروری 2013 |deadurl=no}}</ref><ref>This also is the [[Thai baht|baht]] symbol</ref>}}
|subunit_ratio_1 = ۔00000001
|subunit_ratio_1 = ۔00000001
|subunit_name_1 = ستوشی<ref name="satoshi unit">{{cite web|title=Cracking the Bitcoin: Digging Into a $131M USD Virtual Currency|url=http://www.dailytech.com/Cracking+the+Bitcoin+Digging+Into+a+131M+USD+Virtual+Currency/article21878.htm|publisher=ڈیلی ٹیک|date=12 جوان 2011|accessdate=30 ستمبر 2012 |archiveurl=http://archive.is/oeqh9 |archivedate=20 جنوری 2013 |deadurl=no}}</ref>
|subunit_name_1 = ستوشی<ref name="satoshi unit">{{cite web|title=Cracking the Bitcoin: Digging Into a $131M USD Virtual Currency|url=http://www.dailytech.com/Cracking+the+Bitcoin+Digging+Into+a+131M+USD+Virtual+Currency/article21878.htm|publisher=ڈیلی ٹیک|date=12 جوان 2011|accessdate=30 ستمبر 2012 |archiveurl=http://archive.is/oeqh9 |archivedate=20 جنوری 2013 |deadurl=no}}</ref>

نسخہ بمطابق 12:45، 25 ستمبر 2020ء

بٹ کوئن
بٹ کوئن کا عمومی لوگو[1]
نام اور قیمت
ذیلی اکائی
 ۔00000001ستوشی[2]
علامت BTC, XBT,[3] ، ฿[4][5]
آبادیات
تاریخ اجرا3 جنوری 2009ء (2009ء-01-03)
صارفینبین الاقوامی
اجرا
بھی کھاتہمعاملات کی تصدیق اور حفاظت پیئر ٹو پیئر نیٹورک کے ذریعہ کی جاتی ہے۔[6]
مقررہ قیمت
Issuanceپچیس بٹ کوئن ہر دس منٹ میں
 ماخذتمام بٹ کوئن سرکولیشن میں
 قاعدہ21 ملین بٹ کوئنز ہونے تک ہر چار سال میں تمام نئے بٹ کوئن کا تخلیقی ریٹ نصف ہوتا جائے گا[7]:17 - اس وقت ہر نئے بلاک کے ساتھ (تقریباً ہر دس منٹ میں) پچیس نئے بٹ کوئنز بن رہے ہیں۔

بٹ کوئن (انگریزی: bitcoin) ایک ڈیجیٹل کرنسی اور پیئر ٹو پیئر پیمنٹ نیٹورک ہے جو آزاد مصدر دستور پر مبنی ہے[8] اور عوامی نوشتہ سودا کا استعمال کرتی ہے۔ بٹ کوئن کمانے یا حاصل کرنے میں کسی شخص یا کسی بینک کا کوئی اختیار نہیں۔ یہ مکمل آزاد کر نسی ہے، جس کو ہم اپنے کمپیوٹر کی مدد سے بھی خود بنا سکتے ہیں۔
بٹ کوئن کرنسی کا دیگر رائج کرنسیوں مثلا ڈالر اور یورو سے موازنہ کیا جاسکتا ہے، لیکن رائج کرنسیوں اور بٹ کوئن میں کچھ فرق ہے۔
سب سے اہم فرق یہ ہے کہ بٹ کوئن مکمل طور پر ایک ڈیجیٹل کرنسی ہے جس کا وجود محض انٹرنیٹ تک محدود ہے، خارجی طور پر اس کا کوئی جسمانی وجود نہیں۔ اسی طرح بٹ کوئن کرنسی کے پیچھے کوئی طاقتور مرکزی ادارہ مثلا مرکزی بینک نہیں ہے اور نہ ہی کسی حکومت نے اب تک اسے جائز کرنسی قرار دیا ہے، اسی وجہ سے ریاستہائے متحدہ امریکا کے وزارت خزانہ نے اسے غیر مرکزی کرنسی (decentralized currency) قرار دیا ہے[9] ،کیونکہ اس کرنسی کو ایک شخص براہ راست دوسرے شخص کو منتقل کر سکتا ہے، اس کے لیے کسی بینک یا حکومتی ادارہ کی ضرورت نہیں ہوتی۔ تاہم انٹرنیٹ کے ذریعہ بٹ کوئن کو دیگر رائج کرنسیوں کی طرح ہی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
بٹ کوئن کا آغاز 2009ء میں کازب‌نام ستوشی ناکاماتو نے کیا۔[10] اسے کرپٹوکرنسی کہتے ہیں کیونکہ یہ پبلک کی کرپٹوگرافی کے اصولوں پر مبنی ہے۔ [11]
یہ کرنسی حسابی عمل لوگرتھم کی بنیاد پر کام کرتی ہے،جس کے لیے کمپیوٹر کو انٹر نیٹ سے منسلک کر کے، کمپیوٹر کے پروسیسر سے کام لیا جاتا ہے۔ جس کمپیوٹر کا پروسیسر جتنا طاقتور ہوتا ہے، اتنی جلد وہ حسابی عمل لوگرتھم کا سوال حل کرکے بٹ کوائن بناتا ہے۔
بٹ کوئن خاصی تحقیق وتجسس کا موضوع بھی رہا ہے، کیونکہ کرپٹوگرافی کرنسی ہونے کی وجہ سے اس کے مالکان اور صارفین پتہ لگانا خاصا مشکل ہے، اس وجہ سے اس کا غیر قانونی استعمال بھی کیا جاسکتا ہے۔ 2013ء میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ویب سائٹ سلک روڈ کو امریکی ایف بی آئی نے بند، اور 144٫000 بٹ کوئنز کو منجمد کر دیا، اس وقت اس کی قیمت 28.5 ملین ڈالرز تھی۔[12] جبکہ امریکی حکومت بٹ کوئن کے معاملہ میں دیگر حکومتوں سے زیادہ فراخ دلی سے کام لیتی ہے۔[13] چین میں یوان کے ساتھ بٹ کوئن کی فروخت پر پابندی ہے، نیز بٹ کوئن منڈیاں (exchanges) کے لیے بینک اکاؤنٹ رکھنے کی اجازت نہیں۔

ماخوذ

20 سال پہلے انٹرنیٹ بہت سست تھے اور لمبی فائیلیں مثلاً فلمیں، ڈرامے اور گانے ڈاون لوڈ کرنے میں بہت وقت لگتا تھا جو server کو ہر وقت مصروف (busy) کر دیتا تھا۔ 2001ء میں Bram Cohen کو خیال آیا کہ اگر لمبی فائیل کے کئی ٹکڑے کر دئیے جائیں اور سارے کمپیوٹر براہ راست ایک دوسرے سے منسلک کر دیئے جائیں تو ہر وہ کمپیوٹر جو ایک دفعہ سرور سے فائیل کا کوئی بھی ایک ٹکڑا ڈاونلوڈ کر چکا ہے وہ اب اسے دوسروں کو اپ لوڈ کر سکے گا اور سرور پر لوڈ بہت کم ہو جائے گا جبکہ صارفین کے کمپیوٹر ایک دوسرے سے فائل کے مختلف ٹکڑے حاصل کر کے اسے جوڑ لیں گے۔ برام کوہن نے جولائی 2001ء میں distributed hash table (DHT) پر مبنی BitTorrent نامی پروگرام جاری کیا جو Peer-to-peer نیٹ ورکنگ کی ابتدا تھی جو سارے کمپیوٹروں کو باہم جوڑ سکتا تھا۔

کرپٹوکرنسی

بٹ کوئن کو ایک کرپٹوکرنسی (انگریزی: cryptocurrency) سمجھا جاتا ہے، اس کا مفہوم یہ ہے کہ یہ کرنسی بنیادی طور پر رازداری کے اصولوں کو ملحوظ رکھتی ہے۔ نیز اسے اپنی نوعیت کی واحد کرنسی سمجھا جاتا ہے، لیکن درحقیقت اس طرح کی کم از کم 60 کرپٹوکرنسیاں انٹرنیٹ پر موجود ہیں، جن میں سے 6 کرنسیاں اصل ہیں۔ چونکہ بٹ کوئن ایک آزاد مصدر کرنسی ہے، اس لیے اس کی نقل اور اس میں کچھ اصلاحات کرکے دوسری نئی کرنسی بنائی جاسکتی ہے، اس لیے اس وقت موجود تمام کرپٹوکرنسیاں باستثناء رپل (انگریزی: Ripple) [14] بٹ کوئن کی طرح ہی کام کرتی ہیں۔

چند کرپٹو کرنسیاں
Bitcoin
Ethereum
Ethereum Classic
Augur
Dash
Litecoin
Monero
NXT
Ripple
Stellar Lumens

بلاک چین

بلوک چین (block chain) ایک نئی طرح کا انٹرنیٹ ہے جس میں ڈیجیٹل معلومات ہر ایک دیکھ سکتا ہے مگر اسے کاپی نہیں کر سکتا۔ ہر دس منٹ میں ہونے والی لین دین (transaction) کا ریکارڈ چیک کر کے محفوظ کر دیا جاتا ہے جسے بلوک کہتے ہیں۔ سارا ڈاٹا نیٹ ورک پر ہوتا ہے اس لیے ہر ایک اسے دیکھ سکتا ہے۔[15]

رازداری

سمجھا جاتا ہے کہ بٹ کوائن کی لین دین کا ریکارڈ کسی کو معلوم نہیں ہو سکتا مگر ایسا نہیں ہے۔ ہر لین دین ایک کوڈڈ ایڈریس سے منسلک ہوتی ہے اور یہ ایڈریس ہر کوئی دیکھ سکتا ہے۔ ان ایڈریس کا ریکارڈ رکھنے والوں نے انکشاف کیا ہے کہ دنیا میں صرف 1000 لوگ ایسے ہیں جو دنیا بھر کی مارکیٹ کا 40 فیصد حصہ کنٹرول کرتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو "بٹ کوائن وھیل" کہا جاتا ہے۔

"Although bitcoin transactions are designed to be anonymous, each one is associated with a coded address that can be seen by anyone."[16]

جس طرح بینک کے پاس اپنے گاہک کی پوری معلومات ہوتی ہیں اسی طرح کرپٹوکرنسی ایکسچینج کے پاس کرپٹوکرنسی استعمال کرنے والے کی پوری معلومات ہوتی ہیں۔

"Do not use bitcoin for illegal activity; it is not anonymous."[17]

عام تصور کے برعکس کرپٹو کرنسی حکومت کے ضابطوں کے ماتحت ہوتی ہے۔ آپ جو جی چاہے وہ اس سے نہیں کر سکتے۔ یہ مکمل گمنامی مہیا نہیں کرتی۔ اور غالباً اب اس غبارے سے ہوا نکلنے ہی والی ہے۔

Contrary to popular belief, cryptocurrency IS regulated, you CANNOT do whatever you want with it, it is NOT completely anonymous, and yes, there probably IS a bubble forming right now.[18]

مشہور بھانڈاپھوڑ ایڈورڈ اسنوڈن نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی خفیہ ایجنسی این ایس اے 2013ء سے بٹ کوائن استعمال کرنے والوںپر نظر رکھے ہوئے ہے۔[19]

بٹ کوائن کا کل تعداد

بٹ کوائن کے موجد Satoshi Nakamoto کے مطابق کل دو کروڑ 10 لاکھ لاکھ بٹ کوائن تخلیق کیئے جاسکیں گے جن میں سے 1 کروڑ 70 لاکھ بٹ کوئن 'مائن' کیئے جا چکے ہیں۔ اس طرح رفتہ رفتہ mining مشکل سے مشکل تر ہوتی جا رہی ہے کیونکہ قابل مائن بٹ کوائن کی تعداد کم ہوتی جا رہی ہے۔[20]
تقریباً ہر چار سال (یعنی دو لاکھ 10 ہزار بلاک کے) بعد پہلے کےمقابلے میں آدھے بٹ کوائن جاری کیے جایئں گے۔ اندازہ ہے کی 2140ء کے بعد کوئی بٹ کوائن جاری نہیں ہو گا کیونکہ دو کروڑ 10 لاکھ لاکھ بٹ کوائن کی آخری حد آ چکی ہو گی،

امریکہ میں بٹ کوائن

جولائی 2017 کی ابتدا میں امریکی Commodity Futures Trading Commission نے بٹ کوائن کو Swap Execution Facility عطا کر دی ہے جس کا مطلب ہے کہ اب بٹ کوائن کی options trading ہو سکے گی۔[21]

چوری

ماہر ہیکرز بٹ کوائن ایکسچینج سے بڑی مالیت میں بٹ کوائن چرانے میں کامیاب رہے ہیں۔ چند مثالیں درج ذیل ہیں۔

کرپٹو ایکسچینج کا نام[22] چوری کی تاریخ کتنے کرپٹو کوائن چوری ہوئے مالیت بحساب 8200 ڈالر فی کرپٹو کوائن
Mt.Gox (جاپان) 19 جون 2011ء 2609 BTC 2 کروڑ ڈالر
Mt.Gox 28 فروری 2014ء 750,000 BTC 615 کروڑ ڈالر[23]
BitFloor یکم ستمبر 2012ء 24,000 BTC 20 کروڑ ڈالر
Poloniex 4 مارچ 2014ء 12.3% of all BTCs ظاہر نہیں کی گئی
Bitstamp 4 جنوری 2015ء 19,000 BTC 16 کروڑ ڈالر
Bitfinex یکم اگست 2016ء 120,000 BTC 98 کروڑ ڈالر
Tether Treasury wallet 19 نومبر 2017ء 3700 BTC 3 کروڑ ڈالر[24]
Nice Hash 6 دسمبر 2017ء 4736 BTC 4 کروڑ ڈالر[25]
Coincheck (جاپان) 26 جنوری 2018ء 523 میلین NEM coins 53 کروڑ ڈالر (مالیت بوقت چوری)[26]
Bitpoint (جاپان) 12 جولائی 2019ء 3 کروڑ 20 لاکھ ڈالر (مالیت بوقت چوری)[27]

امریکہ کو شبہ ہے کہ فروری 2014ء میں جاپان میں Mt.Gox میں ہونے والی بہت بڑی ہیکنگ کے پیچھے ایک روسی ہیکر Aleksandr Vinnik کا ہاتھ تھا جو بٹ کوائن کے معاملات کا ماہر سمجھا جاتا ہے۔[28] اس کے برعکس جنوری 2018ء میں جاپانی کرپٹو ایکسچینج CoinCheck میں ہونے والی ہیکنگ کے پیچھے شمالی کوریا کے ہیکرز ملوث سمجھے جاتے ہیں۔[29]

چند مقبول کرپٹوکرنسیاں

آغاز کرنسی[30] علامت Hash algorithm
2009 Bitcoin BTC SHA-256d
2015 Ethereum ETH Ethash
2017 Bitcoin Cash BCH SHA-256d
2011 Litecoin LTC Scrypt
2014 Dash DASH X11
2014 Monero XMR CryptoNight
2017 Bitcoin gold BTG Equihash
2015 Ethereum Classic ETC Ethash
2016 Zcash ZEC Equihash
2013 Dogecoin DOGE Scrypt

بٹ کوائن ایکسچینج

دنیا کے چند بڑے ایکسچینج جو بٹ کوائن کی خرید و فروخت کرتے ہیں درج ذیل ہیں۔ عام طور پر بٹ کوائن کی لین دین پر 1.5 فیصد فیس لی جاتی ہے بشرطیکہ لین دین بینک اکاونٹ کے ذریعے ہو۔ اگر لین دین کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ہو تو فیس 4 فیصد ہوتی ہے۔[31]

بٹ کوائن ایکسچینج کا نام[32]
Bitfinex
Bittrex
Binance
Bithumb
OKEx
GDAX
Poloniex
Huobi
HitBTC
Bitstamp

شرعی حیثیت

مصر میں بٹ کوائن ایکسچینج نے اگست 2017ء سے کام کا آغاز کیا تھا۔ لیکن 3 جنوری 2018ء کو مصر کے مفتی اعظم نے بٹ کوائن کو حرام قرار دے دیا اور اس کی تجارت پر پابندی کا مطالبہ کیا۔

ترکی کی وزارتِ مذہبی امور نے بٹ کوائن کو اسلام کے منافی قرار دیا ہے۔[33]

بٹ کوائن ATM

کیش کی ادائیگی بذریعہ مشین کرنے کے لیے دنیا کی پہلی اے ٹی ایم سنہ 1969ء میں استعمال ہوئی۔ 2013ء میں بٹ کوائن کی پہلی اے ٹی ایم منظر عام پر آئی۔ جولائی 2019ء تک دنیا بھر میں ایسی پانچ ہزار مشینیں نصب ہو چکی تھیں۔ ایسی مشینیں 'بی ٹی ایم' کہلاتی ہیں۔ صرف متحدہ امریکہ میں ان مشینوں کی تعداد دو ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔[34] بیشتر مشینوں سے بٹ کوائن خریدے تو جا سکتے ہیں مگر بھنوائے نہیں جا سکتے یعنی کیش کے بدلے بٹ کوائن مل سکتے ہیں مگر بٹ کوائن کے بدلے کیش بہت کم بی ٹی ایم پر دستیاب ہے۔ یاد رہے کہ لگ بھگ سو سال پہلے بینکوں سے سونے کے بدلے کاغذی کرنسی لینا بہت آسان جبکہ کاغذی کرنسی کے بدلے سونے کا سکہ لینا بہت ہی مشکل تھا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان

29 اپریل 2018ء کو عاصم بخشی 'ہم سب' پر لکھتے ہیں:

"اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے حالیہ ماہ کے آغاز میں جاری کیے گئے ایک رسمی مراسلے میں عوام کو بِٹ کوائن سمیت تمام قسم کی کرپٹو کرنسیوں سے بچنے کی ہدایت کی ہے۔ مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان کرنسیوں یعنی کوائنز اور ٹوکنز کے ذریعے پاکستان سے باہر رقم بھیجنے والے کسی بھی شخص سے ملکی قوانین کے مطابق بازپرس کی جائے گی۔ مزید برآں بینکوں اور کرنسی ڈیلروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس قسم کے کسی بھی سودے میں فریق نہ بنیں جس میں کرپٹو کرنسی شامل ہو۔ کرپٹو کرنسی کے خلاف اس تنبیہ کی بتائی گئی وجوہات کافی حد تک باجواز ہونے کے ساتھ ساتھ دو حوالوں سے بہت دلچسپ اور معنی خیز ہیں۔ ریاستی ادارہ ہونے کے ناطے ان میں اول تو بینک کی جانب سے ریاست کا یہ اعتراف ہے کہ کرپٹو کرنسی کی نوعیت میں کافی ابہام ہونے کے باعث ان سودوں میں شامل ہونے والے افراد کو کسی قسم کی قانونی ضمانت دینا ناممکن ہے، دوم یہ اعتراض کہ یہ کرنسیاں اپنی حد درجے خفیہ نوعیت کے باعث غیرقانونی کارروائیوں اور مختلف قسم کے فراڈ میں استعمال کی جا سکتی ہیں۔"[35]

بٹ کوائن مائننگ کے ماحول پر اثرات

اردونامہ فورم کی رپورٹ جس میں برطانیہ کے تحقیقاتی ادارے پاور کمپیئر کی رپورٹ کو ماخذ بنایا گیا ہے کے مطابق بٹ کوائن مائننگ کے لیے استعمال ہونے والی انرجی میں خوفناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے اور جنوری 2018 کے پہلے پندرہ دن میں اس مقصد کے لیے استعمال ہونے والی بجلی 40 ٹیراواٹ سے تجاوز کر چکی ہے۔ روپورٹ کے مطابق رواں سال اس مقصد کے لیے استعمال ہونے والی بجلی 159 ممالک کی مجموعی بجلی کی کھپت سے زیادہ ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کی سال 2016 میں کل بجلی کی پیداوار 196 ٹیراواٹ تھی اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کس قدر بجلی بٹ کوائن مائننک کے لیے استعمال کی جا رہی ہے۔ بجلی کی کھپت کے حساب سے اس کی پیداوار میں بھی ہوشربا اضافہ ہوا ہے اور بجلی کی پیداوار کا زیادہ تر حصہ روائیتی طریقوں یعنی تیل اور کوئلہ سے بجلی بنانے پر مشتمل ہے جو ماحول پر انتہائی برا اثر ڈالتا ہے۔

اردونامہ فورم کی بٹ کوائن مائننگ کا ماحول پر اثر کے بارے میں رپورٹ۔[36]

اقتباس

  • "ہم اس دعوے سے متفق نہیں ہیں کہ سونے کی طرح بٹ کوائن بھی کاونٹر پارٹی رسک سے آزاد ہے۔ ایتھریئم بھی ایک نوزائیدہ کرپٹو کرنسی ہے اور جیسا کہ ہم نے دیکھا کہ یہ مجازی کرنسیاں بالآخر ایک ماسٹر کوڈ کے تابع ہوتی ہیں۔ایتھریئم کے معاملے میں یہ چابی ایک کونسل کے پاس ہے جو مستقبل میں اس کرنسی کا انفلیشن ریٹ طے کرے گی۔ بٹ کوائن کو کنٹرول کرنے کی چابی Gavin Andresen کے پاس ہے جو Massachusetts کا ایک انجینیئر ہے۔ اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں ہے کہ وہ مستقبل میں بٹ کوائن کے بلوک چین کے ضابطوں کو تبدیل نہیں کریں گے "
Another claim we don’t agree with is that Bitcoin is as free of counter-party risk as gold. What we have seen with Ethereum, another nascent cryptocurrency, is that these virtual currencies ultimately have a master key. With Ethereum, that key is controlled by a council that decides its future inflation rate; with Bitcoin, that key is controlled by Gavin Andresen, an engineer based in Massachusetts. There’s no guarantee that they won’t change the source code for the Bitcoin blockchain in the future[37]
  • اگرچہ کرپٹو کرنسیوں کو غیر مرکزی (ڈی سینٹرالائزڈ) کرنسی بتایا جاتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ 'فی ایٹ' کرنسی سے بھی زیادہ سینٹرالائزڈ ہے- شخصی رازداری آزادی کا سب سے اہم ستون ہوتا ہے۔ ہر مطلق العنان پرائیویسی کو ختم کرتا ہے۔
"And while crypto is being sold to the public as "decentralization", the reality is that it is even more centralized than fiat currency,...Privacy is the foundation of freedom. All tyranny relies first on the invasion of privacy and the removal of private spaces.[38]
  • کینیڈا کا ایک کرپٹو ایکسچینج بنام QuadrigaCX اس وقت دیوالیہ ہو گیا جب اس کا مالک Gerry Cotten انڈیا میں بیمار ہو کر مر گیا۔ اس ایکسچینج کو کنٹرول کرنے کی چابی صرف وہ ہی جانتا تھا۔[39]اس کے گاہکوں کی تعداد 76,000 تھی جنہوں نے لگ بھگ 16 کروڑ امریکی ڈالر کی سرمائیہ کاری کی تھی۔ ان میں جعلی گاہک بھی شامل ہیں۔[40]
  • آئر لینڈ کا ایک کرپٹوکرنسی ایکسچینج بنام بٹ سین 17 جون 2019ء کو اچانک غائب ہو گیا اور اس کی ویب سائٹ بند ہو گئی۔ اس کے گاہک اس سے اپنا پیسہ نکلوانے میں ناکام رہے۔
"Bitsane is registered in Ireland, as a business under the name Bitsane LP, and provided a cryptocurrency exchange service. Around 17 June, Bitsane went dark with users unable to contact it or access their funds held in the exchange."[41]
  • کرنسی کا مطلب ہوتا ہے سونے کا حکومتی متبادل۔ کرپٹو کرنسی سونے کا غیر حکومتی متبادل ہوتی ہے۔
you can understand bitcoin as a kind of nongovernmental currency[42]
  • بٹ کوائن کا مطلب حکومتی کرنسی کی موت ہے۔ اس کا مطلب خود حکومت کی موت ہے۔ (یعنی بٹ کوائن کنٹرول کرنے والے بینکار اب دنیا پر حکومت کریں گے۔)
Bitcoin means the final death of government fiat money. It means the end of Big Government.[43]
  • بٹ کوائن کو مقبول بنانے کے لیے مختلف ممالک میں کرنسی کرائسس پیدا کیئے جا رہے ہیں۔ مثال کے طور پر جب انڈیا کی حکومت نے بڑی مالیت کے کرنسی نوٹ منسوخ کر دیے تو کرپٹو کرنسی کی مانگ میں یکدم زبردست اضافہ ہوا۔ اسی طرح جب وینیزویلا میں افراط زر میں اضافہ ہوا تو بٹ کوائن کی طلب میں بھی اضافہ ہوا۔ اور یہ بھی ممکن ہے کہ بینک آف جاپان کی منفی شرح سود کی پالیسی نے بٹ کوائن کے استعمال کو اس قدر عام کر دیا کہ جاپان میں یہ قانونی کرنسی کے طور پر قبول کی جاتی ہے۔
For example, when the Indian government banned the use of their largest bank notes, demand for crypto-currency accelerated dramatically in the country. Similarly, as crippling inflation grew in Venezuela, so did the appeal of Bitcoin. It’s also possible that the Bank of Japan’s negative interest rate policy played a role in Bitcoin use becoming so common that the country now accepts it as a form of legal payment.[44]
  • "بٹ کوائن کی قیمت ایک ہفتے میں 30 فیصد گر چکی تھی۔ لیکن بھارتی حکومت نے اسے قانونی کرنسی تسلیم کر کے اس کی قیمت 33 فیصد بڑھا دی"[45]
  • "بٹ کوائن بنیادی طور پر (جعلی) کرنسی ہے جبکہ سونا بنیادی طور پر (حقیقی) بچت ہے۔"
bitcoin is more the cash, whilst gold is more the savings.[46]
  • "جعلی دولت سے جعلی خوشحالی آتی ہے۔ جیسے ہی جعلی دولت ہٹتی ہے جعلی خوشحالی بھی غائب ہو جاتی ہے"۔
"Nothing comes from nothing. Fake money produces fake prosperity. Take away the fake money… and the fake prosperity goes “poof,” too."[47]
  • مجازی کبھی بھی حقیقی کا متبادل نہیں ہو سکتا۔
"the virtual is not an adequate substitute for the authentic"[48]
  • بٹ کوائن کی حقیقی طلب اس وقت پتہ چلے گی جب عالمی مالیاتی کرائسس سینٹرل بینکنگ اور کیپیٹل کنٹرول کی سیاست پر اعتماد ختم کر دے گا۔[49]
  • رینڈ کارپوریشن کے کرپٹوگرافر اور ریاضی دان Joshua Baron کا بٹ کوائن کے بارے میں کہنا ہے کہ یہ مکمل رازداری نہیں رکھتے۔
"It does not offer enough anonymity."[50]
  • سولہ مہینوں میں یہ تیسری دفعہ ہوا ہے کہ ایکوی فیکس ہیک ہوا۔
This is the third time in sixteen months that Equifax has been hacked.[51]
  • امریکہ کے سب سے بڑے بینک "جے پی مورگن چیز" کے اعلیٰ ترین عہدہ دار کا کہنا ہے کہ بٹ کوائن محض فراڈ ہے۔ ٹیولپ بلب سے بھی بدتر فراڈ۔
BITCOIN IS A "FRAUD"; "WORSE THAN TULIP BULBS" (Jamie Dimon)[52]
چند مہینے بعد اس نے اپنے بیان پر افسوس کا اظہار کیا۔[53] اس کے بعد اسی بینک نے اپنا ڈیجیٹل کوائن بنام 'جے پی ایم' جاری کیا جو ایک امریکی ڈالر کے برابر ہے۔
Bitcoin is an unprecedented combination of fraud, mania and a Ponzi scheme all in one[54]
  • "An ICO is not unlike an initial public offering, which is when a traditional company makes its share available for purchase to the general public. "[55]
  • مشہور ماہر معاشیات James G Rickards نے 12 ستمبر 2018 کو ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں لکھا:
1 Bitcoin supply capped بٹ کوائن کی فراہمی محدود ہے۔
2 Economy grows معیشت ترقی کرتی ہے۔
3 So, each bitcoin buys more. That's deflation ۔ اس طرح ہر بٹ کوائن کی قوت خرید بڑھتی ہے جو قلت زر ہے۔
4 Over 90% of dollar market is not base money, it's credit نوے فیصد سے زیادہ ڈالر مارکیٹ بنیادی کرنسی کی بجائے کریڈٹ ہے۔
5 No one borrows in deflationary currency کوئی بھی ایسی کرنسی میں قرضہ لینا پسند نہیں کرتا جس کی قیمت بڑھ رہی ہو۔
6 Bitcoin fails بٹ کوائن ڈوب جائیگا۔[56]
  • OneCoin کی ویب سائٹ بند ہو چکی ہے۔ BitClub کے تین ارکان گرفتار کیئے جا چکے ہیں کیونکہ انہوں نے 72 کروڑ ڈالر خردبرد کیئے تھے۔[57]
  • 26 اگست 2020ء میں ساوتھ کوریا کے تیسرے سب سے بڑے کرپٹو کرنسی ایکسچینج Coinbit پر پولیس نے چھاپہ مارا اور گرفتاریاں کیں۔ اندازہ ہے کہ انہوں نے 8 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالر کے برابر رقم خردبرد کی ہے۔[58]
  • "Cryptocurrencies or bitcoins, or anything like that, are not really currencies - they are assets. A euro is a euro - today, tomorrow, in a month - it’s always a euro. And the ECB is behind the euro. Who is behind the cryptocurrencies? So they are very, very risky assets."[59]
  • ڈیجیٹل کرنسی کے فروغ کا اصل مقصد ایک ارب 70 کروڑ ایسے لوگوں پر قابو پانا ہے جو آن لائن ادائیگی نہیں کرتے۔ سینٹرل بینک کیش کی رازداری ختم کرنا چاہتے ہیں۔
The rise of digital currency has everything to do with bringing the estimated 1.7 billion people who exist outside of payment systems online....When it comes to the future of money, central banks have never had a problem with the technology behind stablecoins or crypocurrency. But they do have a problem with the anonymity of trade through the use of cash.[60]
  • John McAfee: Bitcoin Is The True Shitcoin[61]

مزید دیکھیے

بیرونی روابط

حوالہ جات

  1. "Bitcoin Graphics in Vector Format (Illustrator)" 
  2. "Cracking the Bitcoin: Digging Into a $131M USD Virtual Currency"۔ ڈیلی ٹیک۔ 12 جوان 2011۔ 20 جنوری 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 ستمبر 2012 
  3. Jon Matonis (17 ستمبر 2013)۔ "Bitcoin gaining market-based legitimacy as XBT"۔ Coindesk۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 دسمبر 2013 
  4. Jon Matonis (22 جنوری 2013)۔ "Bitcoin Casinos Release 2012 Earnings"۔ Forbes۔ New York۔ 16 فروری 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ Responsible for more than 50% of daily network volume on the Bitcoin blockchain, SatoshiDice reported first year earnings from wagering at an impressive ฿33٫310. 
  5. This also is the baht symbol
  6. Barber, Simon; Boyen, Xavier; Shi, Elaine and Uzun, Esrin (2012)۔ "Bitter to Better – how to make Bitcoin a better currency" (PDF)۔ Financial Cryptography and Data Security۔ کمپیوٹر سائنس میں لیکچر نوٹس۔ Springer۔ 7397: 399۔ ISBN 978-3-642-32945-6۔ doi:10.1007/978-3-642-32946-3_29۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ 
  7. Ron Dorit، Adi Shamir (2012)۔ "Quantitative Analysis of the Full Bitcoin Transaction Graph" (PDF)۔ Cryptology ePrint Archive۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اکتوبر 2012 
  8. GitHub - bitcoin/bitcoin: Bitcoin Core integration/staging tree
  9. "Bitcoin Goes To Washington, Senate To Hold Hearing On Virtual Currencies"۔ International Business Times۔ 18 نومبر 2013۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 3 اپریل 2014 
  10. جوشوا ڈیویس (10 اکتوبر 2011)۔ "کرپٹوکرنسی"۔ دی نیو یارکر۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 نومبر 2013 
  11. بٹ کوئن پر نظر؟ دیگر کچھ کرپٹوکرنسیوں کا تعارف، آرس ٹیکنیکا، 26 مئی 2013
  12. Andy Greenberg (23 اکتوبر 2013)۔ "FBI Says It's Seized $28.5 Million In Bitcoins From Ross Ulbricht, Alleged Owner Of Silk Road"۔ Forbes.com۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل (blog) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 نومبر 2013 
  13. Peterson, Andrea (27 جنوری 2014)۔ "This map shows which countries are friendly to Bitcoin"۔ The Switch۔ واشنگٹن پوسٹ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 جنوری 2014 
  14. Ripple - One Frictionless Experience To Send Money Globally | Ripple
  15. What is Blockchain Technology? A Step-by-Step Guide For Beginners
  16. The Bitcoin Whales: 1,000 People Who Own 40 Percent of the Market
  17. Everything You Need To Know About Blockchain But Were Too Embarrassed To Ask
  18. Demystifying Everything You Need To Know About Cryptocurrency
  19. NSA Has Been Tracking Bitcoin Users Since 2013, New Snowden Documents Reveal
  20. Bitcoins in circulation
  21. CFTC Approves Options Trading In Bitcoin
  22. Biggest Bitcoin Hacks Ever
  23. Mt. Gox files for bankruptcy, hit with lawsuit - Reuters
  24. Hackers Steal $31 Million Tethers
  25. Largest Crypto-Mining Exchange Confirms It Was Hacked, $62 Million In Bitcoin Stolen
  26. Japanese cryptocurrency exchange loses more than $500 million to hackers- CNBC
  27. Japanese Crypto Exchange Suffers $32 Million Hack
  28. Mastermind Of $4 Billion Bitcoin-Laundering Operation Will Be Extradited To US
  29. North Korea Said To Orchestrate Largest Crypto Heist Of All Time
  30. بٹ انفو چارٹ
  31. Bitcoin Breakdown: How-to, Step by Step
  32. 24 Hour Volume Rankings (Exchange)
  33. "It's Forbidden By Islam": Egypt's Grand Mufti Bans Bitcoin Trading
  34. Bitcoin ATMs Now Number Over 4,000 Worldwide Despite Crypto Price Drop
  35. کرپٹو کرنسی اور پاکستان کی ریاستی قدامت پسندی
  36. "بٹ کوائن مائننگ ماحول کے لیے شدید خطرہ":بٹ کوائن مائننگ ماحول کے لیے خطرہ بٹ کوائن مائننگ اور ماحول
  37. Is A Bitcoin "As Good As Gold"?
  38. Technological dependence and end of freedom
  39. Crypto Exchange Seeks Bankruptcy Protection After Founder's Mysterious Death
  40. Quadriga Founder Siphoned Customer Coins Into Personal Accounts On Other Exchanges
  41. Crypto exchange Bitsane has launched an internal investigation after its services went dark
  42. A deputy director of People's Bank of China says
  43. Is Blockchain A Gold & Silver Launchpad?
  44. How Washington's Reaction To Trump's Budget Justifies The Rise Of Bitcoin
  45. Bitcoin Surges Back Above $2700 As India "Legalizes" Cryptocurrency
  46. What's going on with bitcoin?
  47. How Dumb Is The Fed?
  48. America 2017 = France 1789
  49. What The Mainstream Doesn't Get About Bitcoin
  50. Meet The World’s Most Powerful Bitcoin Backers
  51. Massive Equifax Hack Shows Cyber Risk to Deposits and Investments Today
  52. امریکہ کے سب سے بڑے بینک جے پی مورگن چیز کے صدر کا بیان
  53. Jamie Dimon: "I Regret Calling Bitcoin A Fraud"
  54. The Next Great Bull Market in Gold Has Begun – Jim Rickards
  55. Unpacking The 5 Biggest Cryptocurrency Scams
  56. Jim Rickards
  57. Three Men Arrested In NJ For Running Alleged $722 Million Crypto Ponzi Scheme
  58. Major Korean crypto exchange seized after 99% trading volume allegedly faked
  59. As Cryptos Soar, ECB's Draghi Warns: Not Currencies, They're Very Risky Assets
  60. Mapping out the Banking Elite’s Goal for a Cashless Monetary System – Part Two
  61. Bitcoin or shitcoin?