دیوقامت پانڈا
|
|
||||||||||||
|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
دیوقامت پانڈا
دنیا کے نقشے پر پانڈا کے پائے جانے والے علاقوں کی نشاندہی
|
||||||||||||
| قـواعـد اسـم بنـدی | ||||||||||||
|
||||||||||||
|
|
||||||||||||
دیو قامت پانڈا ریچھ کے قبیل سے تعلق رکھنے والا پستانیہ جانور ہے، جس کا آبائی وطن چین کا مشرقِ وسطیٰ اور مغربِ وسطیٰ ہے۔[1] پہلے پانڈا کے متعلق یہ خیال کیا جاتا تھا کہ اس کا تعلق امریکا میں پائے جانے والے ریکون سے ہے۔[2] یہ اپنے آنکھوں، کان اور جسم کے مختلف حصوں پر موجود نمایاں کالے دھبوں کی بدولت بآسانی شناخت کیا جاسکتا ہے۔ گوشت خور ہوتے ہوئے بھی پانڈا کی خوراک کا %99 حصہ بانس پر مبنی ہے۔ اس کے علاوہ پانڈا دستیاب ہونے پر شہد، انڈے، مچھلی، شکر قندی، نارنگی اور کیلے وغیرہ بھی کھا سکتے ہیں۔
اسی کی نسل سے تعلق رکھنے والے پستہ قامت پانڈا کی نسل اب ناپید ہوچکی ہے۔ اس کی قامت آج کے دیوقامت پانڈا کے مقابلے میں نصف تھی۔ یعنی تقریباً تین فٹ کا قد دیوقامت پانڈا کے برعکس جس کا قد بلوغت کے بعد پانچ فٹ تک ہوسکتا ہے۔ پستہ قامت پانڈا کی جسامت سن 2007ء تک نامعلوم تھی تاوقتیکہ چین میں اس کا ایک ڈھانچہ دریافت نہ کر لیا گیا۔ ڈھانچے پر کی گئی تحقیق سے پتہ چلا کہ آج کے جدید پانڈا کی طرح پستہ قامت پانڈا کی خوراک کا بڑا حصہ بانس پر مشتمل تھا۔[1]
حوالہ جات [ترمیم]
- ^ 1.0 1.1 "عالمگیرحیاتیاتی لاءھہ عمل - دیو قامت پانڈا". World Wildlife Fund. 2007-11-14. http://panda.org/about_wwf/what_we_do/species/our_solutions/endangered_species/giant_panda/index.cfm. Retrieved 2008-07-22.
- ^ برام, لیون (1986). فنک اینڈ ویگنالز کا نیا دائرۃ المعارف جلد 20. pp. صفحہ نمبر 119. ISBN 0-8343-0072-9.
| ویکیمیڈیا العام میں دیوقامت پانڈا سے متعلق وسیط موجود ہے۔ |