سامی- ناروے کے قدیم باشندے

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
Pitesamisk beiarn 2005.jpg

ناروے یورپ میں واقع ہے۔ یہ اسکینڈے نیویا کا ایک سرسبز و شاداب اور خوشحال ملک ہے، جہاں امریکا کے ریڈ انڈین (Red Indians) اور آسٹریلیا کے ایبوریجنل (Aboriginal) کی طرح کچھہ قدیم باشندے آباد ہیں، جو سامی (Sami) کہلاتے ہیں۔

اس وقت ناروے میں ان لوگوں کی تعداد تیس ہزار (۳۰۰۰) کے لگ بھگ ہے۔ سامی باشندوں کی اپنی منفرد ثقافت اور زبان ہے۔ یہ بڑے رنگ برنگے اور کشیدہ کاری سے سجے ہوئے لباس پہنتے ہیں۔ سامی باشندوں کا رہن سہن، مکانات، رقص و سرور، دست کاریاں اور دیگر فنون ایک خاص تہزیبی رنگ کے حامل ہیں۔ تقریباً نصف سامی باشندے ناروے کے علاقے فن مارک () میں آباد ہیں، جب کے باقی سویڈن اور فن لینڈ سے ملحق سرحدی علاقوں میں رہتے ہیں۔ یہ لوگ رینڈئیر (برفانی ہرن، Reindeer) پالتے ہیں۔ ماہی گیری، زراعت، تجارت اور مواصلات کے شعبوں میں بھی کام کرتے ہیں۔ کچھہ سامی اب ناروے کی شہری نظام کا حصہ بھی بن چکے ہیں اور زندگی کے تمام شعبوں میں مصروف عمل ہیں۔

ان کی قدیم تہزیب اور تمدن اب بھی محفوظ ہے، اس لیے کہ یہ اپنی تاریخ اور روایات پر بڑا فخر کرتے ہیں۔ یہ گورے چٹے لوگ چہروں پر مسکراہٹ سجائے آپ کو اپنے علاقوں میں خوش آمدید کہنے کے مبتظر رہتے ہیں۔

حوالہ[ترمیم]