صوبہ چہارمحال و بختیاری
صوبہ چہارمحال و بختیاری | |
---|---|
صوبہ چہارمحال و بختیاری | |
نقشہ |
|
انتظامی تقسیم | |
ملک | ایران [1][2] |
دار الحکومت | شہر کرد |
تقسیم اعلیٰ | ایران |
جغرافیائی خصوصیات | |
متناسقات | 32°19′39″N 50°51′17″E / 32.3275°N 50.8546°E |
رقبہ | 16332 مربع کلومیٹر |
آبادی | |
کل آبادی | 947763 (مردم شماری ) (2016)[3] 895263 (مردم شماری ) (2011)[4] 857910 (مردم شماری ) (2006)[5] |
مزید معلومات | |
فون کوڈ | 0541 |
آیزو 3166-2 | IR-14 |
قابل ذکر | |
اہم زبان(یں) | فارسی (سرکاری) |
باضابطہ ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
جیو رمز | 139677 |
درستی - ترمیم |
صوبہ چہارمحال و بختیاری (فارسی: استان چہارمحال و بختیاری) (انگریزی: Chaharmahal and Bakhtiari Province) ایران کے تیس صوبوں میں سے ایک ہے، جس کا رقبہ 16,332 مربع کلومیٹر اور 2005ء کے تخمینہ کے مطابق آبادی 842,000 ہے۔ صوبہ ایران کے جنوب مغربی علاقہ میں واقع ہے اور صوبائی صدر مقام شہرکرد ہے۔
تاریخی طور پر بختیاری اور چہار محالی قبائل سے آباد ہے اور انہی قبیلوں کے ناموں کو ملا کر صوبہ کا نام رکھا گیا ہے۔ یہ دونوں قبائل صدیوں سے اس علاقہ میں مل کر رہ رہے ہیں اور ان دونوں قبائل کے رسوم و رواج اور ثقافت بھی ملتی جلتی ہے۔ اس صوبہ کے لوگ سادہ طرز زندگی اور بلند ارادوں کی وجہ سے پورے ایران میں سخت جنگجو لوگوں کے طور پر جانے جاتے ہیں اور ایران کے بہترین گھڑسوار قرار دیے جاتے ہیں۔ علاقہ قبائلی طرز کے رہن سہن، پہلوانی، موسیقی، رقص اور لباس کی وجہ سے دوسرے ایرانی علاقوں سے مختلف نظر آتا ہے۔
ذریعہ معاش زیادہ تر زراعت ہے، جبکہ صنعتیں صوبائی صدرمقام میں مرتکز ہیں۔ علاقہ اپنی قدرتی خوبصورتی کی بدولت اہم سیاحتی مقام بننے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]اصفہان صوبہ | ||||
خوزستان صوبہ | ||||
صوبہ چہارمحال و بختیاری | ||||
کہگیلویہ و بویراحمد صوبہ |
- ↑ "صفحہ صوبہ چہارمحال و بختیاری في GeoNames ID"۔ GeoNames ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 دسمبر 2024ء
- ↑ "صفحہ صوبہ چہارمحال و بختیاری في ميوزك برينز."۔ MusicBrainz area ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 دسمبر 2024ء
- ↑ جمعیت به تفکیک تقسیمات کشوری — اخذ شدہ بتاریخ: 29 اکتوبر 2023
- ↑ جمعيت کشور برحسب جنس در نقاط شهری و روستایی به تفکیک استان (۱۳۹۰) — اخذ شدہ بتاریخ: 29 اکتوبر 2023
- ↑ جمعیت برحسب جنس به تفکیک سن و استان در سال ۱۳۸۵ — اخذ شدہ بتاریخ: 29 اکتوبر 2023