ضیا برقی اثر

وکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش


جب کسی دھاتی سطح پر مناسب تعدد frequency کی شعاعیں ڈالی جاتی ہیں تو دھات سے برقیے (electron) خارج ہونے لگتے ہیں۔ دھات پر مناسب روشنی کے پڑنے پر الیکٹران کا خارج ہونا اثر ضیائ برق (photoelectric effect) کہلاتا ہے اور خارج ہونے والے برقیے یا الیکٹرون فوٹو الیکٹرون (photo electrons) کہلاتے ہیں۔
اثر ضیائ برق کے لیئے ضروری ہے کہ روشنی کا تعدد (frequency فریکوینسی) ایک خاص حد سے زیادہ ہو۔اس حد یا نقطہ آغاز کو آغازی تعدد threshold frequency کہتے ہیں۔ مختلف دھاتوں کے لیئے آغازی تعدد threshold frequency مختلف ہوتا ہے۔بیشتر دھاتیں نظر آنے والی روشنی یا بالائے بنفشی شعاعوں کے پڑنے پر الیکٹران خارج کرتی ہیں جبکہ سیزیم caesium زیریں سرخ infrared شعاعوں سے بھی الیکٹران خارج کر سکتا ہے اور اسی وجہ سے TV کے infrared remote control میں استعمال ہوتا ہے۔
اگر روشنی کا تعدد frequency آغازی تعدد threshold frequency سے کم ہو تو روشنی خواہ کتنی ہی تیز کیوں نہ ہو کوئی الیکٹران خارج نہیں ہوتا۔ اسکے برعکس آغازی تعدد threshold frequency سے زیادہ تعدد frequency رکھنے والی روشنی کی نہایت کمزور شعاع بھی الیکٹران خارج کر سکتی ہے یعنی اثر ضیائ برق (photoelectric effect)شروع کر سکتی ہے۔ اور اگر ایسی روشنی کی شدت اور تیز ہو جائے تو خارج ہونے والے الیکٹران کی تعداد بھی بڑھ جائے گی( یعنی کرنٹ بڑھ جائے گا۔)
اگر روشنی کا تعدد frequency آغازی تعدد threshold frequency سے بڑھتا چلا جائے تو خارج ہونے والے الیکٹران کی حرکی توانائ بڑھتی چلی جاتی ہے۔ آسان الفاظ میں یوں کہہ سکتے ہیں کہ آغازی تعدد threshold frequency کے اوپر اگر روشنی کی شدت بڑھایں تو کرنٹ میں اضافہ ہوتا ہے اور اگر روشنی کی فریکوئنسی بڑھایں تو خارج شدہ الیکٹران کی وولٹیج voltage میں اضافہ ہوتاہے۔
روشنی پڑنے پر فوٹو الیکٹران کا اخراج فوراً ہوتا ہے۔

اگر روشنی کو صرف ایک موج مان لیا جائے تو اثر ضیائ برق (photoelectric effect)کی سائنسی وضاحت نہیں کی جا سکتی۔ آئن اسٹائن نے1905 میں روشنی کو ذرات photon قرار دیتے ہوئے اس عمل کی کامیاب سائنسی وضاحت کی اور1921 میں طبیعیات کا نوبل انعام حاصل کیا۔

[ترمیم] مزید دیکھئے

ذاتی اوزار

متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
ساتھی منصوبے
آلات
دیگر زبانیں