عبد الحمید صدیقی

وکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

عبد الحمید صدیقی (21 مئی 1923ء، گوجرانوالہ18 اپریل 1978ء، گوجرانوالہ) قرآن مجید کے مترجم و مفسر، محقق، مصنف، مترجم تھے۔ آپ کا تعلق جماعت اسلامی پاکستان سے تھا۔

انہوں نے اسلامیہ ہائی اسکول راولپنڈی سے میٹرک، ڈی اے وی کالج، راولپنڈی سے بی اے کیا اور بعد ازاں اسلامیہ ہائی اسکول، گوجرانوالہ میں انگریزی کے معلم مقرر ہوئے۔ جامعہ پنجاب، لاہور سے ایم اے معاشیات کی سند حاصل کی اور کچھ عرصہ اسلامیہ کالج گوجرانوالہ میں پڑھا اور پھر اسلامیہ کالج، لاہور آ گئے۔ قیام پاکستان سے قبل ہی جماعت اسلامی میں شامل ہو گئے۔

1958ء میں ماہنامہ ترجمان القرآن سے وابستہ ہوئے اور تمام عمر منسلک رہے۔ آپ نے قرآن مجید کے انگریزی ترجمہ و تفسیر کا آغاز کیا تاہم اسے مکمل نہ کر سکے اور صرف 10 پارے ہی مکمل کر پائے۔

[ترمیم] تصانیف

عبد الحمید صدیقی کی مشہور تصانیف و تراجم میں شامل ہیں:

  • اسلام اور تھیاکریسی
  • اسلام اور معاشی تحفظ
  • اسلام کا روشن مستقبل
  • انسانیت کی تعمیر نو اور اسلام
  • انگریزی نظام تعلیم کا اساسی تخیل
  • ایمان اور زندگی
  • ایمان و اخلاق
  • پس چہ باید کرد
  • عقیدہ ختم نبوت کے چند عمرانی پہلو
ذاتی اوزار

متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
ساتھی منصوبے
آلات