مثلث
وہ شکل جو تین خطوط مستقیم سے گھری ہوئی ہو۔ مثلث کے ہر خط کو ضلع کہتے ہیں۔
فہرست |
مثلث کے اجزا [ترمیم]
مثلث کے اضلاع اور زاویوں کو اجزائے مثلث کہتے ہیں۔ ان کی تعداد 6 ہے یعنی
- 3 زاویے
اور
- 3 اضلاع
قاعدہ [ترمیم]
وہ ضلع جس پر مثلث کو بنایا جاتا ہے مثلث کا قاعدہ یا Base کہلاتا ہے۔
ارتفاع [ترمیم]
قائمہ زاویہ مثلث کا وہ ضلع جو قاعدے سے 90 ڈگری کے زاوہے پر موجود ہوتا ہے مثلث کا ارتفاع یا altitude کہلاتا ہے۔
وتر [ترمیم]
ارتفاع اور قاعدے کو ملانے والا خط وتر کہلاتا ہے۔ اس کو hypotenuse بھی کہتے ہیں۔
مثلث کی اقسام بلحاط زاویہ [ترمیم]
حادہ زاویہ مثلث Acute angle Triangle [ترمیم]
ایسی مثلث جس کاہر ایک زاویہ 90 ڈگری سے کم کا ہو حادہ زاویہ مثلث کہلاتی ہے۔
قائمہ زاویہ مثلث Right Angle Triangle [ترمیم]
ایسی مثلث جس کا ایک زاویہ عین 90 ڈگری کا ہو، قائمہ زاویہ مثلث کہلاتی ہے۔
منفرجہ زاویہ مثلث Obtues Angle Triangle [ترمیم]
ایسی مثلث جس کا ایک زاویہ 90 ڈگری سے زیادہ کا ہو، منفرجہ زاویہ مثلث کہلاتی ہے۔
| Right | Obtuse | Acute |
مثلث کی اقسام بلحاظ اضلاع [ترمیم]
مساوی اضلاع مثلث Equllaterral Triangle [ترمیم]
وہ مثلث جس کے تینوں اضلاع باہم لمبائی میں برابر ہوں، مساوی اضلاع مثلث کہلاتی ہے۔
مساوی الثاقین مثلث Isosceles Triangle [ترمیم]
ایسی مثلث جس کے دو اضلاع باہم لمبائی میں برابر ہوں، مساوی الثاقین مثلث کہلاتی ہے۔
مختلف الاضلاع مثلث Scalene Triangle [ترمیم]
ایسی مثلث جسکا کوئی ضلع بھی آپس میں برابر نہ ہو، مختلف الاضلاع مثلث کہلاتے ہے۔
| Equilateral | Isosceles | Scalene |
|
|||||||||||||||||