مشرقی بنگال اور آسام

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Eastern Bengal and Assam
পূর্ব বাংলা এবং আসাম
পূৰ্ৱবঙ্গ আৰু অসম
ꠙꠥꠛ ꠛꠣꠋꠉꠟꠣ ꠀꠞ ꠅꠢꠝ
16 اکتوبر 1905–21 مارچ 1912
Flag of Eastern Bengal and Assam
Flag

Eastern Bengal and Assam in 1907, bordered by British Indian Bengal and Bihar, نیپال، بھوٹان، British Burma و تبت
تاریخ
تاریخی دورNew Imperialism
• 
16 اکتوبر 1905
• 
21 مارچ 1912
آج یہ اس کا حصہ ہے:بنگلہ دیش
بھارت

مشرقی بنگال اور آسام 1905ء تا 1912ء برطانوی ہند کا صوبہ تھا۔ اس کا دار الحکومت ڈھاکہ تھا۔ مشرقی بنگال اور آسام میں موجودہ بنگلہ دیش، شمال مشرقی بھارت اور شمال مغربی بنگال کے علاقے آتے تھے۔

تاریخ[ترمیم]

1868ء میں برطانوی انتظامیہ میں بنگال پریزیڈنسی کے شمالی علاقہ میں ایک الگ آزاد انتظامی اکائی کی ضرورت محسوس کی۔ ان کو لگا کہ کولکاتا میں فورٹ ولیم کالج پہلے ہی بیت زیادہ بوجھ اٹھا رہا تھا۔ 1903ء میں حکامت کے سامنے بنگالی کے مشرقی علاقہ میں آسام کے معاشی کاروبار کو توسیع دینے کے لیے ایک الگ سے اکائی بنان اوت بنگال کی تقسیم کا منصوبہ پیش کیا گیا۔ حکومت نے تعلیم اور روزگار میں سرمایہ کاری کا وعدہ کیا اور مشرقی بنگال اور آسام کے نام سے نئی ریاست بنا دی۔۔[1] اس وقت کے گورنر جنرل ہند جارج کرزن نے تقسیم بنگال کا خاکہ پیش کیا اور 16 اکتوبر 1905ء کو اپنا فیصلہ نافذ کر دیا۔ مغلیہ عہد کے صوبہ بنگال کا دارالحکومت ڈھاکہ پھر سے دار الحکومت بنا۔ سر بمپفائلڈ فولر نئی ریاست کے پہلے لیفٹینٹ گورنر مقرر ہوئے۔ وہ ایک برس تک اس عہدہ پر رہے اور 1906ء میں استعفی دے دیا۔ ان کے بعد سر لانس لوٹ ہرے (1906ء تا 1911) گورنر رہے اور ان کے بعد سر چالس اسٹوارٹ بائیلے (1911ء تا 1912ء) مشرقی بنگال اور آسام کے گورنر رہے۔ متشدد ہندووں نے بنگال کی اس تقسیم کو پسند نہیں کیا اور انھوں نے اسے تقسیم کرو اور حکومت کرو کی پالیسی کا نام دیا۔ حکومت کے اس قدم سے ایک نیا تنازع کھڑا ہو گیا۔[2] کولکاتا کے تاجر بھی اپنی تجارت کی فکر کرنے لگے کیونکہ کولکاتا میں اب انھیں تجارت کم ہوتی دکھ رہی تھی۔ اسی زمانہ میں ہندو قومیت کی ترویج کے جواب میں آل انڈیا مسلم لیگ کا قیام ڈھاکہ میں عمل میں آیا۔ اب باری ہندووں کی تھی اور انھوں نے اکھل بھارتیہ ہندو مہاسبھا کی بنیاد ڈالی۔ دہلی میں 1911ء میں جارج پنجم نے اعلان کیا کہ علاقہ میں مذہبی تشدد کو دیکھتے ہوئے بنگال کو متحد کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور آسام ایک مستقل ریاست رہے گا۔


مزید دیکھیے[ترمیم]


حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Eastern Bengal and Assam – Encyclopedia"۔ Theodora.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 ستمبر 2015 
  2. "Eastern Bengal and Assam – Banglapedia"۔ En.banglapedia.org۔ 2014-05-05۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 ستمبر 2015 


سانچہ:برطانوی راج-نامکمل سانچہ:برطانوی راج-جغرافیہ-نامکمل