پاک نستعلیق نویسہ

وکیپیڈیا سے

(پاک نستعلیق فونٹ سے رجوع مکرر)
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

پاک نستعلیق فونٹ

Nlauit logo.png

شائع کردہ

مرکز فضیلت برائے اردو اطلاعیات

ویب سائٹ

www.nlauit.gov.pk

اجراء β

نومبر 2006

لاسنس

صارف وقف

پاک نستعلیق فونٹ اردو کا نستعلیق فونٹ ہے جو مقتدرہ قومی زبان کے ایک ذیلی ادارے مرکز فضیلت برائے اردو اطلاعیات نے شائع کیا ہے۔ اس فونٹ کے خالق محسن حجازی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ نستعلیق فانٹ دوسروں کی نسبت دس گنا تیز اور اس کو مقابلتاً شمارندی یاداشت بھی بہت کم چاہیے ہوتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ صرف دو سو بنیادی شکلیں استعمال کر کے بنایا گیا ہے۔ اس میں اندرونی قواعد بھی صرف 2 ہیں جبکہ دوسرے فونٹ میں 100 قواعد کی ضرورت پڑتی ہے۔ اس فونٹ میں ربطات (ligature) استعمال نہیں ہوئے۔ ان خوائص کی بدولت اردو فونٹ کی دنیا میں اسے انقلابی تبدیلی قرار دیا جا رہا ہے۔ ایک اور اہم بات یہ ہے کی یکرمزی ورژن 4.0 سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، اس میں حروف پر نکتے علیحدہ سے ڈالے جا سکتے ہیں، جس کی مدد سے ایسے حروف بھی لکھے جا سکتے ہیں جو کہ معیاری نہ ہوں۔ اس نکتہ ڈالنے کی سہولت کے لیے ایک خاص کلیدی تختہ کا نقشہ اپنے شمارندہ پر نصب کرنا ہو گا۔ اردو کے علاوہ عربی رسم الخط میں لکھی جانے والی تمام زبانوں کو اس فونٹ کی مدد سے لکھا جا سکتا ہے۔

پاک نستعلیق خط، ونڈوز ایکس پی (ر) پر 8 سے 22 کے سائز تک
Pak Nastaleeq example windows xp.PNG

[ترمیم] تنقید

  • فونٹ ابھی "بیٹا" میں ہے۔ ایک خامی یہ ہے کہ اگر انگریزی کے الفاظ بھی اردو عبارت میں ہوں تو حروف ایک دوسرے پر چڑھ جاتے ہیں۔
  • فونٹ کی ہنٹنگ (hiniting) ہونا ابھی باقی ہے۔

[ترمیم] اور دیکھو

  • نفیس فونٹ
  • [علوی نستعلیق فونٹ]
  • [جمیل نوری نستعلیق فونٹ]

[ترمیم] بیرونی ربط