کولون
ملک =وفاقی جمہوریہ جرمنی
| کولون (وفاقی جمہوریہ جرمنی) | |
| مقامی نام: Köln | |
| رقبہ =405.15 مربع کلو میٹر | |
| آبادی =1,007,119 بمطابق 31 دسمبر2010ء | |
| قائم شدہ: 38 ق م | |
| منطقہ وقت = معیاری عالمی وقت +1 | |
| رمز ڈاک = 51149-50441 | |
| رمز بعید تکلم =0221, 02203 | |
| ویب سائٹ: www.stadt-koeln.de | |
کولون وفاقی جمہوریہ جرمنی کا (برلن، ہیمبرگ اور میونخ کے بعد) چوتھا بڑا شہر ہے۔ یہ شہر دریائے رائن کے دونوں اطراف میں آباد ہے۔ کولون میں واقع "کولون یونیورسٹی" یورپ کی قدیم ترین یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے۔ کولون کو آرٹ کا ایک مرکز شمار کیا جاتا ہے جسمیں 30 سے زائد عجائب گھراور سینکڑوں آرٹ گیلریاں قائم ہیں۔ کولون کا تجارتی میلہ بہت سے تجارتی شوز کی میزبانی کرتا ہے۔
فہرست |
اضلاع [ترمیم]
کولون کے نو (9) اضلاع ہیں اور شہر کو دیگر 85 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
مقامی حکومت [ترمیم]
کولون کی شہری انتظامیہ ایک رئیس بلدیہ یا میئر اور تین نائب رئیساء یا ڈپٹی میئرز اور منتخب بلدیاتی نما ئندوں یا کونسلرز پر مشتمل ہوتی ہے۔ ان کونسلرز کی معیاد مدت 5 سال جبکہ رئیس بلدیہ یا میئر کی معیاد مدت 6 سال ہے۔ کولون کے موجودہ رئیس شہر کا تعلق "سوشل ڈیموکریٹک پارٹی" سے ہے۔
آب و ہوا [ترمیم]
کولون کا شمار وفاقی جمہوریہ جرمنی کر گرم شہروں میں ہوتا ہے۔
سیاحت [ترمیم]
کولون کو سیاحتی اعتبار سے دنیا بھر میں نمایاں مقام حاصل ہے۔ اس شہر میں بے شمار عجائب گھر، آرٹ گیلریاں، ریستوران و سرائے، شراب خانے اور سیر و سیاحت کی بے شمار جگہیں واقع ہیں۔